PindiPost Digital Media

PindiPost Digital Media پوٹھوہار کا نمائندہ اخبار/خبر اعتماد کے ساتھ

یو سی غزن چھپری اکو تا گکھڑ ادمال روڈ کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ...
15/09/2026

یو سی غزن
چھپری اکو تا گکھڑ ادمال روڈ کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں

یو سی غزن صدر ن لیگ لیبر ونگ آصف نزیر بٹ کی کاوشوں سے چھپری اکو تا گکھڑ ادمال روڈ کی تعمیر و مرمت کیلیے گرانٹ جاری کر دی...
15/09/2026

یو سی غزن صدر ن لیگ لیبر ونگ آصف نزیر بٹ کی کاوشوں سے چھپری اکو تا گکھڑ ادمال روڈ کی تعمیر و مرمت کیلیے گرانٹ جاری کر دی گئی ہے کچھ عرصہ قبل آصف نذیر بٹ نے ایم این اے اسامہ سرور کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران مذکورہ روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا جس پر راجہ اسامہ سرور نے فوری طور پر ان کی نگرانی میں سروے ٹیم کو موقع پر بھیج کر تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں اس سروے کی روشنی میں الحمد الللہ آج مبلغ 16 کروڑ 50 لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے اہلیان علاقہ نے اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈڈ جاری کرنے پر ایم این اے راجہ اسامہ سرور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے

کلرسیداں: فیضان شہید کیس میں اہم پیش رفتمدرسہ تشدد کیس میں جاں بحق ہونے والے فیضان کے تین ملزمان قاری ثناء اللہ، مجتبیٰ ...
14/09/2026

کلرسیداں: فیضان شہید کیس میں اہم پیش رفت
مدرسہ تشدد کیس میں جاں بحق ہونے والے فیضان کے تین ملزمان قاری ثناء اللہ، مجتبیٰ اور حمزہ طیب کو علاقہ مجسٹریٹ سدرہ النساء نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار ہونے والے حاجی شریف، عاصم شریف اور عمران کو کلرسیداں پولیس نے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا،
جہاں مدعی کے وکیل وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

مسلم کانفرنس کے مجلسِ عاملہ و جنرل کونسل کے اجلاس میں اظہارِ خیالآل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مجلسِ عاملہ و جنرل کونس...
12/09/2026

مسلم کانفرنس کے مجلسِ عاملہ و جنرل کونسل کے اجلاس میں اظہارِ خیال

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مجلسِ عاملہ و جنرل کونسل کا اہم اجلاس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں مقیم مہاجرین سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوارانِ اسمبلی اور جماعتی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں حلقہ جموں 6 کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہارِ خیال کا موقع ملا۔

اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی ریاستی و نظریاتی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی بھی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ تاہم ایک منظم سازش کے تحت غیر ریاستی جماعتوں کو آزاد کشمیر میں سیاسی نمائندگی دے کر مسلم کانفرنس کو سیاسی منظرنامے سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر جماعت کے کارکنان اور ریاستی عوام کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

پونچھ میں جاری دھرنے اور عوامی احتجاج کے حوالے سے کہا کہ وہاں کے اکثریتی شہری محبِ پاکستان ہیں، تاہم اشیائے ضروریہ کی بندش اور عوام کو درپیش مشکلات کے باعث شہریوں میں حکومتِ پاکستان کے حوالے سے ناراضی اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سیاسی معاملات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کرے اور انہیں بنیادی سہولیات اور اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔

مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ انتخابات کے دوران ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت حکومتی مشینری کی بھرپور فعالیت نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھائے، اس لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیر کے سیاسی و انتخابی معاملات میں بھی غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

آخر میں صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ مسلم کانفرنس ان کی قیادت میں ریاست کی ترقی، خوشحالی، عوام کے حقوق کے تحفظ اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

مسلم کانفرنس زندہ باد
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰

بلڈ ڈونیشن کیمپ برائے مریضان تھلیسیمیا پی ایچ پی پوسٹ چوکپنڈوڑی پر سندس فاونڈیشن کے ساتھ ملکر لگایا گیا۔ خصوصی شرکت ریجن...
12/09/2026

بلڈ ڈونیشن کیمپ برائے مریضان تھلیسیمیا پی ایچ پی پوسٹ چوکپنڈوڑی پر سندس فاونڈیشن کے ساتھ ملکر لگایا گیا۔ خصوصی شرکت ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی غازی فیصل سلیم (PSP) نے کی۔ اہلیان علاقہ اور پی ایچ پی ملازمین نے تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیئے خون عطیہ کیا۔ انچارج پوسٹ ایس آئی عتیق کیانی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیااس موقع پر یو سی غزن آباد سے سیاسی و سماجی شخصیت خان عثمان خان بھی موجود تھے

12/09/2026

پیٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر ایس پی فیصل صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انجمن تاجران چوکپنڈوری کے ممبران اور یو سی غزن آباد شاہ باغ سے سیاسی و سماجی شخصیت خان عثمان خان نے خصوصی شرکت کی ہے

کلرسیداں اور کہوٹہ کا مشترکہ دیرینہ مطالبہ: ‎کیا جدید گرین بس سروس اس خطے کا حق نہیں؟ ‎کہوٹہ اور کلر سیداں کے عوام روزان...
12/09/2026

کلرسیداں اور کہوٹہ کا مشترکہ دیرینہ مطالبہ: ‎کیا جدید گرین بس سروس اس خطے کا حق نہیں؟

‎کہوٹہ اور کلر سیداں کے عوام روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے سفر کے دوران شدید سفری مشکلات، گرانفروشی، اور خستہ حال سواریوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ جہاں پنجاب کے دیگر اضلاع اور شہروں میں جدید، باوقار اور ماحولیاتی دوست الیکٹرک گرین بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، وہاں کاہوٹہ اور کلر سیداں کے غیور اور پرامن عوام کو اس بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے؟
‎روزانہ ہزاروں طالب علم، سرکاری و نجی ملازمین، اور مریض مناسب اور باوقار ترانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ
‎سے خوار ہو رہے ہیں۔

‎عوامی مطالبہ و اپیل:
‎ہم اپنے حلقے کے منتخب نمائندگان ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم این اے راجہ اسامہ سرور سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کاہوٹہ اور کلر سیداں کے اس سب سے اہم اور بنیادی مسئلے پر فوری توجہ دیں۔ کاہوٹہ اور کلر سیداں تا راولپنڈی/اسلام آباد روٹس کے لیے فوری طور پر گرین بس سروس کی منظوری کروائی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو سستے، باوقار اور آرام دہ سفر کی سہولت میسر آسکے ۔
‎کاہوٹہ اور کلر سیداں کے عوام اب مزید زبانی دلاسوں کے بجائے عملی پیشرفت اور ٹھوس اقدامات کے منتظر
‎ہیں!

کیا آپ موروثی سیاست سے متفق ہیں
12/09/2026

کیا آپ موروثی سیاست سے متفق ہیں

11/09/2026

جن سکولز کا رزلٹ 20 فیصد سے کم ہوا
انہیں نا تو شوکاز دیا جائے گا، نا لمبی انکوائریاں ہونگی
بلکہ انہیں سیدھا جاب سے نکال دیا جائے گا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

سرگودھا اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی  ڈی پی او آفس کا اکاؤنٹس کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار اکاؤنٹس کلرک ارشد علی 12 ہ...
11/09/2026

سرگودھا اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی

ڈی پی او آفس کا اکاؤنٹس کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار اکاؤنٹس کلرک ارشد علی 12 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار ملزم نے شہری کا بل نکلوانے کے لیے 12 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PindiPost Digital Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share