Safeer e Pakistan

Safeer e Pakistan Publisher

19/07/2025

خوش قسمتی یا خوش بختی یہ نہیں کہ آپ دولت مند ہیں حقیقی خوشی میں یہ چیزیں معنی نہیں رکھتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کے اس خود غرض، مصروف اور مفاد پرست دور میں جہاں فون صرف ضرورت، کام یا شکایت کے لیے بجتے ہیں۔۔وہاں کسی کا "بغیر وجہ" فون آجانا، خود ایک نعمت ہے ۔۔یہ "بے وجہ" رابطہ، دراصل بے حد محبت کی علامت ہے۔۔یہ بتاتا ہے کہ کوئی ہے، جو آپ کی موجودگی سے،۔۔۔ آپ کی باتوں سے،آپ کی خاموشی سے جُڑا ہوا ہے۔۔۔۔۔کوئی ہے، جو "کیسے ہو؟" کہہ کر آپ کی تھکن بانٹ لیتا ہے…کوئی ہے،۔۔۔ جسے آپ کے "ٹھیک ہوں" کا جواب بھی کچھ کم لگتا ہے، اور وہ مزید پوچھتا ہے: "سچ بتاؤ، کیسےہو؟"۔۔۔۔ایسے لوگ زندگی میں کم آتے ہیں۔۔۔۔۔۔،اور جب چلے جائیں تو ایک سناٹا چھوڑ جاتے ہیں۔لہٰذا، اگر آپ کے پاس ایسا کوئی انسان ہے…تواس کی قدر کیجئے اس کا شکریہ ادا کیجئے ۔۔۔۔۔۔اور سب سے بڑھ کر، اسے کبھی احساسِ فالتو مت دیجئے۔کیونکہ کچھ لوگ بظاہر "بے مقصد"۔۔فون کرتے ہیں لیکن وہی لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،زندگی کا سب سے خوبصورت مقصد ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔راجہ شوکت کمال

تھانہ نیو ٹاؤن بدسلوکی واقع اور راولپنڈی پولیس کی قیادت کی چشم پوشی اور افسوناک روئیے کیخلاف احتجاجی تحریک کیلئے کل 14 ج...
13/07/2025

تھانہ نیو ٹاؤن بدسلوکی واقع اور راولپنڈی پولیس کی قیادت کی چشم پوشی اور افسوناک روئیے کیخلاف احتجاجی تحریک کیلئے کل 14 جولائی راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ شام 4 بجے مشاورتی اجلاس میں ذمہ داران اور جہدوجہد کے ساتھی اپنی حاضری یقینی بنائیں

نیشنل پریس کلب راولپنڈی/ اسلام آباد کی طرف سے 24 گھنٹے میں تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی طیب بیگ اور دیگر کی معطلی اور ایف آئی...
12/07/2025

نیشنل پریس کلب راولپنڈی/ اسلام آباد کی طرف سے 24 گھنٹے میں تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی طیب بیگ اور دیگر کی معطلی اور ایف آئی آر درج کرنے کا الٹی میٹم ، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
یاد رھے گزشتہ روز آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کیساتھ تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او نے انتہائی گری حرکت کرتے ھوئے نہ صرف سنگین دھمکیاں دیں بلکہ انہیں حوالات میں بند کرکے قانون کی صریحاً غلطی کا مرتکب قرار پایا اور کئی گھنٹے حبس بیجا میں رکھا ایس ایچ او نیو ٹاؤن کی اختیارات کے غلط استعمال پر جڑواں شہروں کی صحافتی برادری بھپر گئی نیشنل پریس کلب نے جڑواں شہروں کے ماحول کو قابو رکھنے کیلئے نیوٹاؤن کے زمہ داران کیخلاف فوری کارروائی معطلی اور ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ اتھارٹی کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا بصورت دیگر ملک گیر احتجاج اور شدید لائحہ عمل کا فیصلہ

11/07/2025

صحافی ہی آسان ہدف کیوں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے وکلاء نے عدالت تک رسائی روکنے کی کوشش کی۔ پھر ساتھی صحافی کا پیچھا کرنا جرم قرار پایا اور آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کو حوالات میں ڈال دیا گیا، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ قانون کے نفاذ کے بجائے طاقت کا استعمال عام ہے۔ آئی جی پنجاب ، آر پی او ، سی پی او راولپنڈی فوری نوٹس لیں اور صحافیوں اور انتظامی اداروں کے درمیان خلاء پیدا کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔

09/07/2025

ہمارے معاشرے میں جرگہ ، پنچایت بٹھانے کا مقصد صلح جوئی یا انصاف کرنا نہیں
بلکہ کمزور کو حق چھوڑے پر مجبور کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔

01/07/2025

پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ،
پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ھے

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ، گذارش ھے ! آپ کی طرف سے جاری تنخواہیں روکنے کا آرڈر انسانی بنیادوں پر منسوخ کیا جائے ...
26/06/2025

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ،
گذارش ھے ! آپ کی طرف سے جاری تنخواہیں روکنے کا آرڈر انسانی بنیادوں پر منسوخ کیا جائے ، جن کی تنخوائیں روکی گئیں ہیں وہ تمام کے تمام کم درجے کے ملازم ہیں ، جن کا اوڑھنا بچھونا ہی صرف تنخواہ پر ھے ، بوڑھے والدین بیوی بچے پورا مہینہ اودھار لیکر اس امید پر پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں کہ تنخواہ ملنے پر ادھار سمیت سکول فیسز ، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بمشکل ھوجانے پر اگلے ماہ پھر ادھار کیلئے یقین بنا رہے ، تنخواہ بند ھونے کی صورت میں ان پر کیا گذر رہی ھوگی یہ اور انکے سہارے پر چلنے والا خاندان ہی جانتا ھوگا ،
انکی غلطی پر سزا معافی کے حق میں نہیں ھوں ، انہیں سزا ضرور ملنی چاہئیے تاکہ محکمہ میں تمام ملازمین ڈسیپلن اور نوکری کو نوکری سمجھ کر کرنے کا رواج قائم رہے ،
مگر تنخواہ روکنے کے علاؤہ بھی محکمانہ سزائیں دی جا سکتی ہیں ، انکی ترقی ، سروس ضابطگی ، چھٹیوں کی بندش ، پوسٹنگ شامل ھے ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے یہ ملازمین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ھو کر بیمار اللہ نہ کرے جان سے بھی جا سکتے ہیں اسکی وجہ جن کے سہارے پر پورا خاندان چل رھا ھو وھاں اگر مشکلات کا سامنا ھوگا تو ملازمین پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں گے اور کوئی انتہائی قدم بھی اٹھا سکتے ہیں ، جنکی تنخوائیں روکی گئیں وہ کانسٹیبل کی رینک میں ہیں ، جو بمشکل تنخواہ پر اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں ،
آئی جی صاحب ، مالی پریشانی کے علاؤہ ان کیلئے کوئی سزا تجویز کیجئے ، سزا ضرور دیں مگر جنہوں نے غلطی کی ھے صرف انہیں سزا دیں ، انکے خاندان کی اس میں کوئی غلطی نہیں انہیں فاقہ کشی سے بچائیں ،

26/06/2025

مون سون نے رنگ جما دیا، بارش سے موسم دلفریب ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں بھی بادلوں کی اننگز، مری اور آزاد کشمیر سمیت ، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش نے شدید گرمی حبس میں مرجھائے چہروں کو رونق بخشی،ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سیاحوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ،
این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کیلئے طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

22/06/2025

امریکہ نے جس الزام کے تحت عراق کو نیست نابود کرکےکیمیائی ہتھیار نہ ملنے پرمعافی مانگی اب وہی کھیل ایران میں کھیلا جارھا ہے دنیا کہہ رہی ھے ایران ایٹم بم نہیں بنا رھا ھے،ایت اللہ خامنائی ایٹم بم حرام کا فتویٰ بھی دے چکے ہیں

Address

Rawalpindi
051

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safeer e Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share