Hit FM 102 Pothwar

Hit FM 102 Pothwar خِطہ ِپوٹھوار کا واحد نمائندہ ایف ایم ریڈیو چینل 102
(1)

وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا اعلان`وزیر اعظم یوتھ پروگرام (PMYP)`وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کے تحت پاکستان بھر ...
17/05/2025

وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا اعلان
`وزیر اعظم یوتھ پروگرام (PMYP)`

وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کے تحت پاکستان بھر کے طلبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ *1 لاکھ لیپ ٹاپس* تقسیم کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔

⚠️Last Date to Apply: 20 May, 2025

`لیپ ٹاپ کیلئے آپلائی کرنے کی اہلیت 👇🏻`

1:ایسے سٹوڈینٹس جنھوں نے BS چار سالہ پروگرام میں داخلہ 31 دسمبر 2021 یا اسکے بعد کروایا ہو۔

2:ایسے سٹوڈینٹس جنھوں نے 5 سالہ پروگرام میں داخلہ 31 دسمبر2020 یا اسکے بعد کروایا ہو۔

3:ایسے سٹوڈینٹس جنھوں نے ماسٹر 2 پروگرام میں داخلہ 31 دسمبر 2023 یا اسکے بعد کروایا ہو۔

نوٹ:
اس کے علاوہ MBA,Mphil,PHD والے بھی آپلائی کر سکتے ہیں۔

بھارتی آبی جارحیت سنگین، چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیزاسلام آباد (خالد مصطفی) ایک تشویشناک پیشرفت ...
17/05/2025

بھارتی آبی جارحیت سنگین، چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز

اسلام آباد (خالد مصطفی) ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ "چناب کے چوراہے پر: استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل" میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے تھے، جس کے تحت چناب کو سولنگ نالہ (جو راوی میں گرتا ہے) سے ملانے کے لیے 23کلومیٹر لمبی کنکریٹ سرنگ تعمیر کی جا رہی ہے جس سے پانی رنجیت ساگرڈیم کی جانب موڑا جاسکے گا۔چناب، جسے اکثر ’’چاند کا دریا‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ہماچل پردیش میں محض 130 کلومیٹر کے رقبے پر بہتا ہے، جو کہ اس کے کل 61,000 مربع کلومیٹر کے دریائی حوض کا صرف 7,500 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ اس کے باوجود، ہماچل پردیش میں 49 پن بجلی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں، جنہوں نے جنوبی ایشیا کے آخری نسبتاً آزاد دریا کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔بھارت پہلے ہی 9.7 کلومیٹر طویل باگرو ناولے سرنگ مکمل کر چکا ہے، جو ملک کی سب سے بڑی آبی سرنگ ہے، اور 12,000 فٹ بلند پہاڑوں میں 14.2کلومیٹر طویل زوجی لا سرنگ بھی آخری مراحل میں ہے۔ انجینئر عباسی کو خدشہ ہے کہ یہ مہارت چناب کو بیاس اور راوی سے جوڑنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، جس سے پانی رنجیت ساگر ڈیم کی طرف موڑا جا سکے گا جو 2001 میں راوی پر تعمیر ہوا تھا۔

ڈنمارک کے اخبار نے بھی بھارتی جھوٹ فاش کردیابھارت کا جھوٹ ایک بار پھر فاش ہوگیا، ڈنمارک کے مقبول اخبار پولیٹکن (Politike...
17/05/2025

ڈنمارک کے اخبار نے بھی بھارتی جھوٹ فاش کردیا

بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر فاش ہوگیا، ڈنمارک کے مقبول اخبار پولیٹکن (Politiken) نے سُرخی لگادی کہ بھارتی میڈیا، پاکستان پر خیالی فتوحات کے بارے میں بے شرمی سے جھوٹ بول رہا ہے۔

ڈنمارک کے معروف اخبار نے لکھا ہے کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن وہ سب جھوٹ نکلے،حتیٰ کہ اپنا جھوٹ سچ ثابت کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے پرانی تصویروں اور غزہ کی فوٹیج تک دکھائیں۔

ڈنمارک کے اخبار پولیٹکن کے کالم نگار، یونیورسٹی آف کوپن ہیگن میں کمیونیکیشن کے پروفیسر اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں سینیئر ری سرچر راس مُس کلائس نے لکھا کہ بھارتی میڈیا کوریج نہ صرف غلط اور گمراہ کن رہی، بلکہ انتہائی کشیدہ حالات میں ناقابل یقین حد تک خطرناک اور توہین آمیز تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اِن جھوٹی خبروں سے نمٹنے کا حل یہ نکالا کہ ملک بھر میں غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹس بلاک کردیں۔

کالم نگار کا کہنا تھا کہ اُن بھارتی آن لائن میڈیا چینلز کو بھی بلاک کر دیا جو جنگ کی آزادانہ کوریج کر رہے تھے۔

بھارتی حکام کی جانب سے فیک نیوز کے خلاف جنگ کو بنیاد بنا کر آزاد میڈیا کو خاموش کرانے کی کوشش کی گئی۔

بلوچستان: ضلع آواران کے سب سے پسماندہ علاقے مشکے سے تعلق رکھنے والی  ناول ثناء گزوزئی بلوچ نے پاکستان کے مرکزی اعلی سروس...
17/05/2025

بلوچستان: ضلع آواران کے سب سے پسماندہ علاقے مشکے سے تعلق رکھنے والی ناول ثناء گزوزئی بلوچ نے پاکستان کے مرکزی اعلی سروسز ( CSS) کے اسپیشل امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملٹری اینڈ کنٹونمنٹس گروپ (MLCG) اپنی جگہ بنالی۔

ملک بھر میں آج سے منگل تک ہیٹ ویو کا امکانملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے م...
16/05/2025

ملک بھر میں آج سے منگل تک ہیٹ ویو کا امکان
ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا خدشہ ہے۔
شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یوم تشکرکےسلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا فلائی پاسٹاسلام آباد: یوم تشکرکےسلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پر...
16/05/2025

یوم تشکرکےسلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا فلائی پاسٹ

اسلام آباد: یوم تشکرکےسلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف تقریب کےمہمان خصوصی ہیں، مسلح افواج کےچاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت شرکاء کو سلامی پیش کی ۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف،عطا تارڑ سمیت سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے ولولے اور جذبے کو سلام پیش کیا، تقریب کے شرکا نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شہدا کی یاد میں ملی نغمے پیش کرکے عقیدت کا اظہار کیا، جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اور اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم شہدا کے عظیم والدین، اہل خانہ، وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل شمشاد ساحر مرزا، سپہ سالار بری فوج جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، جنرل افسران، سرکاری افسران اور معزز سفارت کاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اس محفل میں ہمارے انتہائی قابل احترام صحافی، بہن اور بھائی موجود ہیں، پاکستان کے مایہ ناز فنکار موجود ہیں اور یہاں پر پاکستان کے انتہائی قابل احترام غازی بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کا دن یوم تشکر ہے، یہ دن دنیا کی تاریخ میں کسی کسی کو ملتا ہے اور صدیوں بعد ملتا ہے، اللہ تعالیٰ فضل و کرم ہے کہ آج سے تقریباً 50 سال قبل ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا۔

Apply for RJ at Hit FM 102 Pothwar
02/04/2025

Apply for RJ at Hit FM 102 Pothwar

ون ویلنگ شوق نہیں، جرم ہے۔      !
25/03/2025

ون ویلنگ شوق نہیں، جرم ہے۔
!

     📣𝐆𝐎𝐎𝐃 𝐍𝐄𝐖𝐒 𝐅𝐎𝐑 𝐇𝐈𝐓 𝐅𝐌 𝟏𝟎𝟐 𝐋𝐈𝐒𝐓𝐄𝐍𝐄𝐑📣Now you can WhatsApp us Your Messages and Calls 📲𝐍𝐮𝐦𝐛𝐞𝐫: 𝟎𝟑𝟏𝟐𝟕𝟗𝟑𝟑𝟎𝟎𝟕
27/02/2025



📣𝐆𝐎𝐎𝐃 𝐍𝐄𝐖𝐒 𝐅𝐎𝐑 𝐇𝐈𝐓 𝐅𝐌 𝟏𝟎𝟐 𝐋𝐈𝐒𝐓𝐄𝐍𝐄𝐑📣
Now you can WhatsApp us Your Messages and Calls 📲
𝐍𝐮𝐦𝐛𝐞𝐫: 𝟎𝟑𝟏𝟐𝟕𝟗𝟑𝟑𝟎𝟎𝟕

22/02/2025

📣𝐆𝐎𝐎𝐃 𝐍𝐄𝐖𝐒 📣

ہٹ آیف ایم 102 کو رمضان ٹرانسمیشن کے لیے آرجز کی ضرورت ہے
آپنی آواز اور CV ہمارے دیے گیے نمبر پر واٹسیپ کریں

WhatsApp us 𝟎𝟑𝟏𝟐𝟕𝟗𝟑𝟑𝟎𝟎𝟕 📲

04/02/2025

Address

Main G. T Road Rawalpindi, Punjab
Rawalpindi
47850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hit FM 102 Pothwar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hit FM 102 Pothwar:

Share

Category

Hit FM 102 Pothwar

The Voice of Pothwar