پوٹھوہار کی آواز

پوٹھوہار کی آواز قدیم تاریخی خطہ پوٹھوہار کی ثقافت، تاریخ ، تمدن اور اس ?

‏اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، گدھے کا 25 من (600 کلو) گوشت برآمد، فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر ترنول کے علاقے سے ...
27/07/2025

‏اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، گدھے کا 25 من (600 کلو) گوشت برآمد، فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر ترنول کے علاقے سے گوشت برآمد کیا گیا۔ زندہ گدھے بھی برآمد

23/07/2025

📢
میٹرک کا رزلٹ کل آرہا ہے۔
_والدین سے گزارش ہے کہ نمبرز اور گریڈز کے چکروں میں اپنی اولاد کو ذہنی دباؤ کا شکار نہ کیجئے گا۔بچوں کی حوصلہ افزائی کیجیۓ گا

23/07/2025

"جب تک سرمایہ کاروں کا رخ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ہٹ کر صنعت، کاروبار اور زراعت کی طرف نہیں ہوگا، معیشت کا پہیہ نہیں گھومے گا۔"

‏ملک بھر میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری: مری، اسلام آباد، دیامر میں شدید بارشیں، کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے اور لینڈسلائیڈ...
23/07/2025

‏ملک بھر میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری: مری، اسلام آباد، دیامر میں شدید بارشیں، کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے اور لینڈسلائیڈنگ سے مزید 10 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیاں تیز

میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈر راولپنڈی بورڈ
23/07/2025

میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈر راولپنڈی بورڈ

22/05/2025

ننھے ہاتھوں میں قلم ہو تو سیاہی نہ رہے
ظلم دیکھا ہو کسی نے یہ گواہی نہ رہے..
#سانحہ خضدار 💔

نیاز بیکرز کلرسیداں میں بجلی کے شارٹ شرکٹ سے آگ لگ گئی۔ سامان جل کر خاکستر
30/10/2024

نیاز بیکرز کلرسیداں میں بجلی کے شارٹ شرکٹ سے آگ لگ گئی۔ سامان جل کر خاکستر

سماجی شخصیت شہزاد اکبر بٹ صاحب اور دیگر ساتھیوں کی کوششوں سے مہر نبوت کا ماڈل الائیڈ سکول کلر سیداں کے سامنے چوک میں دوب...
11/05/2024

سماجی شخصیت شہزاد اکبر بٹ صاحب اور دیگر ساتھیوں کی کوششوں سے مہر نبوت کا ماڈل الائیڈ سکول کلر سیداں کے سامنے چوک میں دوبارہ نصب کر دیا گیا۔۔۔

27/03/2024
27/03/2024

ایک درویش نے کہا تھا جو عدالتیں خود قید میں ہوں وہ مجھے کیا آزادی دینگی
چھ ججوں کے خط نے ثابت کر دیا کہ واقعی عدالتیں قید ہیں

‏تمہاری ماؤں بہنوں کو یہود نے بوند بوند پانی کو ترسا دیا اور تم کوک پیپسی پیتے ہو کتنے بے حس ہو!!Plz keep boycotting!!
24/03/2024

‏تمہاری ماؤں بہنوں کو یہود نے بوند بوند پانی کو ترسا دیا اور تم کوک پیپسی پیتے ہو کتنے بے حس ہو!!
Plz keep boycotting!!

‏دھاتی ڈور تھی۔ گردن کٹ گئی۔ ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید ک...
24/03/2024

‏دھاتی ڈور تھی۔ گردن کٹ گئی۔ ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید کپڑے سرخ ہو رہے تھے۔ خوبرو خون میں نہا چکا تھا۔ شریانیں کسی بڑے بور والے پائیپ کی مانند سینکٹروں ملی لیٹر خون منٹوں میں جسم سے باہر نکال رہی تھیں ۔ ایک گاڑی قریب سے گزری ۔ شاید کسی نے رکنے کا کہا۔ کون رُکتا ہے؟
خون بہنا تھا، سو بہہ گیا۔ جانے والا چلا گیا۔ سفید چادر سے چہرہ ڈھانپا ۔ وہ چادر بھی رنگین ہو گئی۔ رنگ تو زندگی ہوا کرتے ہیں۔ رنگ موت بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

غلطی سے فیصل آباد کے نوجوان کی دھاتی تار سے موت کی ویڈیو دیکھ بیٹھا ہوں۔ اور ایک کرب ہے جو بڑھ رہا ہے۔ دکھ اسکے جانے سے زیادہ پیچھے رہنے والے اسکے والدین کا ہے ( اگر وہ حیات ہوئے تو یہ زندگی موت سے زیادہ تکلیف دے گی)۔ میں نے دیکھا ہے کیسے میرے والد گرامی کی شہادت کے چند ماہ کے اندر اندر دادا جی اور چند سال بعد دادی محترمہ اس دنیا سے رخصت ہوئے، اور آخری سانس تک ان کی آنکھوں کی ویرانی میں نے دیکھی ہے۔

آسان کام ہے؟؟؟
اولاد کو جنم دینے سے لے کر جوان ہوتے دیکھنا۔ اُمیدیں باندھنا ۔ ان کی آواز سن کر جی اُٹھنا ۔ اور پھر ایک دن ان کا جنازہ بوڑھے کندھوں پر رکھ کر دُور چھوڑ آنا ۔ یہ دکھ گھن کی مانند اندر سے خالی کرتا ہے۔ دن تو کٹ ہی جاتا ہے۔ رات ہوتی ہے اور اولاد کا خالی بستر نظر آتا ہے تو سسکیوں سے روتے ہیں ماپے۔۔۔

لیکن خیر، جاؤ بسنت مناؤ ۔ کون سا تمہارا کچھ لگتا تھا؟ تم نے تو نہیں مرنا ۔ تمہارے پاس تو کار ہے۔ اس میں دھاتی ڈور داخل نہیں ہوتی۔

جو یہ آلۂ قتل تُم بنا رہے ہو بناتے رہو۔ پیٹ بھرنے کیلئے کر رہے ہو نا؟ اس کی آگ پھر بھی نہیں بجھنی ۔

اور جنہیں یہ سب روکنا تھا، اوہو۔۔۔۔ کیسے حساب دو گے یار؟؟؟

کوئی گٹر میں گر کر مر گیا۔
کوئی ڈور پھرنے سے قتل ہوا۔
کسی کو ڈاکو اڑا گئے۔
کسی کو گندا پانی مار گیا۔

یہ سب Human Errors کی وجہ سے ہوا جو بالکل درست کی جا سکتی تھیں ۔ لیکن آج 75 سال بعد بھی اخبار کی وہی سرخیاں ہیں۔

نوٹس لے لیا۔ تھانیدار معطل ۔ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آپریشن شروع۔ ہیلی کاپٹر سے نگرانی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔ ۔

Address

Kallar Sayedan
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پوٹھوہار کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پوٹھوہار کی آواز:

Share

Category