30/01/2025
کچھ سال پہلے تک اگر کوئی کہتا کہ کمپیوٹر خود سوچ سکے گا، خود فیصلے کرے گا اور انسانوں کی طرح کام کرے گا، تو شاید یہ بات ایک کہانی لگتی۔ لیکن آج یہ حقیقت ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) نہ صرف دنیا کو بدل رہی ہے بلکہ ہر انسان کی زندگی پر اثر ڈال رہی ہے۔۔۔۔
یہ AI ہی ہے جو آج ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی مدد کر رہا ہے، کاروباروں کو آٹومیشن کی طرف لے کر جارہا ہے، فری لانسنگ اور نوکریوں کے طریقے بدل رہا ہے، اور عام زندگی کو پہلے سے زیادہ آسان بنا رہا ہے۔۔۔۔
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ AI نوکریاں ختم کر دے گا، انسانوں کی جگہ لے لے گا، اور سب کچھ روبوٹس کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔۔۔۔
لیکن دوسری طرف، وہ لوگ بھی ہیں جو AI کو سیکھ رہے ہیں، اسے اپنے کام میں شامل کر رہے ہیں، وہ اس ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔۔۔۔
آج کا دور وہ نہیں ہے جہاں ہاتھ سے کام کرنے والا ہی آگے بڑھے گا، بلکہ وہ دور ہے جہاں وہی کامیاب ہوگا جو ٹیکنالوجی کے ساتھ چلنا سیکھے گا۔۔۔۔
اے آئ سے فائدہ کون اٹھاسکتا ہے؟؟؟
وہ جو اسے سمجھنے اور سیکھنے کی کوشش کرے گا۔۔
وہ جو اپنے کام میں AI کو شامل کر کے خود کو زیادہ اسمارٹ بنائے گا۔۔۔
وہ جو AI کو دشمن کے بجائے اپنی اسکل میں اضافے کا ذریعہ سمجھے گا۔۔۔
سو یہ وقت ڈرنے یا پیچھے ہٹنے کا نہیں، بلکہ آگے بڑھنے اور سیکھنے کا ہے۔۔۔۔
اور جو آج اسے نہیں سمجھے گا، وہ کل بہت پیچھے رہ جائے گا۔۔۔۔
اس لیے آپ جس شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔۔اپنی فیلڈ کے حوالے سے اے آئ ٹولز کو سرچ کریں۔۔انھیں سیکھیں۔۔اور اپلائی کریں۔۔
اگر اس حوالے سے میری کوئ مدد درکار ہے تو کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
سلامت رہیں
بدر عطاری