
08/09/2025
کوٹلی: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر ناصر مسعود ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر اور رکن اسمبلی حلقہ کوٹلی شہر چوہدری محمد یاسین کو ایک ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری یاسین نے اپنے بیانات کے ذریعے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ناصر مسعود ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عوامی جدوجہد کے متحرک اراکین اور حمایتیوں کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام عوامی حقِ نمائندگی اور سچائی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔