AS.official

AS.official زندگی اور موت کا مالک میرا ﷲ ہے
(1)

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:- 8 ستمبر 2025“میں “لا الہ الا اللہ” کا ماننے والا ہوں، یہ کلمہ انسان کو ...
11/09/2025

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:
- 8 ستمبر 2025

“میں “لا الہ الا اللہ” کا ماننے والا ہوں، یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کے خوف اور غلامی سے آزادی دیتا ہے! میری زندگی اللّہ کے ہاتھ میں ہے، عاصم منیر کے ہاتھ میں نہیں۔ ہمارا ایمان ہی ہماری ”حقیقی آزادی“ کا ضامن ہے، کیونکہ یہ کلمہ انسان کو خوف کی زنجیریں توڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے!

مجھے توڑنے کی کوشش میں مجھے مسلسل قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، ایک سال سے میرے ذاتی ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی، کئی کئی ہفتے تک اخبارات اور ٹی وی بند کر دئیے جاتے ہیں، فیملی ممبران اور وکلا تک کو ملنے سے روکا جاتا ہے، ڈیڑھ سال سے سیاسی رفقأ سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ عاصم منیر کے لیے میرا پیغام ہے کہ مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے چاہے میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید میں ڈال دو میں نہ جھکوں گا نہ اس ظلم کو قبول کروں گا۔ میں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھوں گا۔

‎عاصم منیر افغانستان کی موجودہ حکومت کی مخالف لابی کو خوش کرنے کی کوشش میں کم عقلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے دور میں خطے میں قائم ہونے والے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ جہاں ہمارے بہترین تعلقات ہونے چاہییں وہاں جان بوجھ کر حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ میرا دل اس پر بھی بہت رنجیدہ ہے کہ ہم نے کئی دہائیوں کی مہمان نوازی کے باوجود موجودہ دور میں اپنے افغان بھائیوں کو دھکے دے کر ملک سے باہر نکالا ہے۔ حالانکہ وہاں زلزلہ بھی آیا ہے اور ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیئے۔

‎ علی امین گنڈاپور کو خصوصی ہدایت کرتا ہوں کہ افغانستان جائیں اور ان کے ساتھ جا کر بیٹھیں اور باہمی مسائل اورامن و امان کے حوالے سے بات کریں تاکہ حالات کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے۔ جعلی وفاقی حکومت کو اس بات کا جواب دینا چاہیے، مریم نواز جاپان اور تھائی لینڈ جا سکتی ہے تو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں امن کے لیے افغانستان کیوں نہیں جا سکتا؟

‎ خیبر پختونخوا میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف ملٹری آپریشن، ڈرون حملوں اور علاقوں سے بے دخلی کروانے کا عمل دراصل تحریک انصاف کی عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کو غیر مقبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو اس آپریشن کے خلاف بھر پور مزاحمت کرنی چاہیئے۔ صوبے کی عوام پہلے ہی سیلاب سے تباہ حال ہے۔ اگر وہاں ڈرون حملے اور آپریشن نہ رکا تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ ہمارے کتنے پولیس اہلکار بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ یہ آپریشن جب تک بند نہیں ہو گا، لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا اور دہشتگردی مزید بڑھے گی۔

‎اس وقت پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ پوری قوم کو یکجا ہو کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ میں اگر جیل سے باہر ہوتا تو ضرور فنڈ ریزنگ اور ٹیلی تھون کرتا مگر اب اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ وہ بڑھ چڑھ کر اور دل کھول کر ریلیف کے کاموں اور سیلاب متاثرین کی امداد میں حصہ لیں۔

بلوچستان میں سیاسی جلسے پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج میں پوری تحریک انصاف کو شرکت کرنی چاہیے۔”

10/09/2025

یہ نیپال کا کیا محاجرہے ہر طرف ویڈیوز ہی ویڈیوز ہے کیا واقعی عوام کی طاقت نے بڑے بڑے بُرج گرا دیے ہے

04/09/2025

🚨سب عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کریں اور سوشل میڈیا پر ایکیٹو رہیں ۔✊🏻💪🏻🔥

02/09/2025

بی این پی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کی گاڑی پر بم دھماکہ، کئی کارکن زخمی ، جانی نقصانات کا خدشہ

02/09/2025

*کوئٹہ دھماکے میں سابق ایم پی اے احمد نواز بلوچ سمیت 30 زخمی ہسپتال منتقل*

01/09/2025

اگست کا مہینہ سیلاب کی موجودگی کے ساتھ ختم ہوا تو ستمبر کا آغاز شدید زلزلے سے ہوا ہے، اللہ رحم کرے

31/08/2025

بریکنگ نیوز
شانگلہ دندی برکلے میں پاکستان تحریک انصاف کے شمولیتی تقریب پر فائ رنگ
کی اطلاع
تفصیل کمینٹ میں

30 روپے کے معمولی جھگڑے میں پہلے چھوٹا بھائی واجد انتقال کر گیا، اور اب صرف ایک دن بعد بڑا بھائی راشد بھی ہسپتال میں انت...
25/08/2025

30 روپے کے معمولی جھگڑے میں پہلے چھوٹا بھائی واجد انتقال کر گیا، اور اب صرف ایک دن بعد بڑا بھائی راشد بھی ہسپتال میں انتقال کر گیا ہے۔ 😭

دو بھائیوں پر بہیمانہ تشدّد ہوا—ایک جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا کومے کی حالت میں کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں بھائی گاؤں رتی پنڈی (ضلع قصور) کے رہائشی تھے۔ وہ لاہور سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ مبیّنہ طور پر راستے میں رائیونڈ کے قریب گاؤں بھمبھ (جائے وقوعہ) سے ایک درجن کیلے 130 روپے میں خریدے۔ ان کے پاس ایک سو روپے کا نوٹ اور باقی صرف پانچ ہزار کے نوٹ تھے۔ چونکہ فروٹ والے کے پاس پانچ ہزار کا کھلا نہیں تھا، لہٰذا بھائیوں نے کہا کہ ہمارے پاس سو روپے ہیں، یہ لے لو یا پھر 30 روپے کے کیلے واپس کر دو۔

اسی بات پر تکرار شروع ہوئی۔ فروٹ فروش نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور اپنے دوستوں کو فون کر کے بلا لیا۔ قریبی میدان میں کرکٹ کھیلتے اس کے دوست فوراً آ گئے اور بغیر کوئی تحقیق کیے دونوں بھائیوں کو بے رحمی سے مارنا شروع کر دیا۔

شدید زخمی حالت میں دونوں بھائیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چھوٹا بھائی زخموں کی تاب نہ لا سکا اور پہنچتے ہی دم توڑ گیا، جبکہ بڑا بھائی، جسے سب سے آخر میں بیٹ مارا گیا تھا، کومے میں چلا گیا اور ایک دن بعد وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

میں اربابِ اختیار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اس دل خراش واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں اور قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

22/08/2025

شوکت خانم کے خاندان کے ہر فرد کی قربانی اس قوم پر ایک قرض ہے۔
🔥 زرتاج گل🔥

21/08/2025

🚨 بریکنگ
علیمہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ۔
بیٹے شاہریز کو اغوا کر لیا اور گھر کے ملازمین کو مارا پیٹا گیا ہے۔

21/08/2025

‏الحمدللہ عمران خان کی نومئی میں ضمانتیں کنفرم

ہماری ٹیم سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکھٹے کررہی ہے آپ میں سے بھی جو بھاۂی مدد کرنا چاہتا ہے رابطہ کریں
19/08/2025

ہماری ٹیم سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکھٹے کررہی ہے آپ میں سے بھی جو بھاۂی مدد کرنا چاہتا ہے رابطہ کریں

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AS.official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share