Urdu Plus

Urdu Plus دیکھو مثبت پاکستان

17/06/2025

Sikh Yatris in Lahore 🇵🇰 | Heartfelt Experience at Dera Sahib Gurdwara | Love & Respect in Pakistan

In this emotional and uplifting video, Sikh yatris from across the border share their heartfelt experiences visiting Pakistan — especially their spiritual journey to Gurdwara Dera Sahib, Lahore.

From the warm hospitality of the Pakistani people to the beautiful arrangements by local authorities, every moment reflects peace, respect, and brotherhood between communities. 🕊️

Watch as our Sikh brothers and sisters talk about:
• Their spiritual connection to Lahore and Guru Arjan Dev Ji’s Shaheedi Asthan
• The unmatched hospitality and love shown by Pakistanis 🇵🇰
• A powerful message of unity, peace, and interfaith respect across borders

This is not just a journey — it’s an emotion that brings hearts together. 🖤

15/06/2025

Funny Talk Shalk with Numlians 😂 | Part 2 | Madness Overloaded 2025 | Urduplus

In this fun-filled video, we take you straight into the heart of the NUML Spring Festival 2025, where we chat with students in a hilarious segment of “Talk Shalk” — all about food stalls, cravings, and crazy campus vibes!

Watch Numlians reveal their favorite dishes, funny food reviews, and unexpected answers that’ll leave you laughing!

Don’t forget to like, comment, and subscribe for more campus fun and foodie content!

14/06/2025

What We Heard About Pakistan Was a Lie – Sikh Yatris Speak Out at Baisakhi Mela !
At the vibrant Baisakhi Mela in Pakistan, we spoke to Sikh pilgrims who traveled from across the world to attend the festival. What they shared was deeply emotional and eye-opening.

“We were told a very different story about Pakistan… but what we experienced here was full of love, respect, and unmatched hospitality.”

This video captures heartfelt interviews with Sikh yatris expressing their surprise and gratitude for the warm welcome they received in Pakistan.
From breaking stereotypes to building bridges of peace, this is a must-watch!

Don’t forget to Like, Share, and Subscribe to support more cultural and heartwarming stories like this.


13/06/2025

Spring Festival Madness at NUML Islamabad 🎤 | 😂😂 Students’ Funny Replies Will Crack You Up.

We hit the Spring Festival at NUML University Islamabad — but the real fun began when we started chatting with the students! 🎉😆
From hilarious confessions to unexpected answers, these students had us laughing non-stop!
Watch the full video to see who gave the funniest reply — it’s a rollercoaster of laughter! 😂

👉 Don’t forget to like, share, and comment your favorite moment!

27/05/2025

In this exclusive interview, a well-known palmist reveals startling predictions about Pakistan’s political future.
💥 Will Imran Khan be released soon?
⚔️ Is there really a possibility of war between Pakistan and India?
🔮 Watch till the end to hear the shocking insights that will leave you speechless!

22/05/2025

"Baisakhi 2025: ‘We Came for Darshan, But Found Mohabbat’ – Sikh Pilgrim’s Emotional Words

متحدہ عرب امارات نے ویزہ ایمنسٹی میں توسیع نہ کرنے اور غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔ خ...
09/10/2024

متحدہ عرب امارات نے ویزہ ایمنسٹی میں توسیع نہ کرنے اور غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ایمنسٹی پروگرام میں کوئی توسیع نہیں ہوگی، اس کے بعد ملک بدری ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نو انٹری لسٹ میں شامل کرنے کے ساتھ اقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں اور کمپنیوں میں جہاں خلاف ورزی کرنے والے موجود ہیں وہاں سخت معائنہ کی مہم چلائی جا رہی ہے، انتظامیہ ان مقامات کی نگرانی کر رہی ہے، ایمنسٹی پروگرام کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی مقیم افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے اور انہیں ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات میں ایسے لوگوں کے دوبارہ داخل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انتظامیہ ان لوگوں پر زور دیتی ہے کہ جنہوں نے ایگزٹ پرمٹ حاصل کیے ہیں وہ مقررہ تاریخ سے پہلے ملک سے نکل جائیں کیوں کہ کچھ ایسے افراد ہیں جو ایگزٹ پرمٹ کے بعد ابھی تک اپنے ممالک روانہ نہیں ہوئے، ایمنسی کی مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد ایسے غیرملکیوں کے خلاف عدالتوں میں بھی نرمی نہیں برتی جائے گی، معائنے کی مہمات خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے اور انہیں ملک بدر کرنے کے لیے جاری رکھی جائیں گی اور انہیں مستقبل میں ملک میں داخلے پر پابندی والے افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
کلائنٹ ہییپی نیس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سالم بن علی کا کہنا ہے کہ اوور سٹیئرز پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد یو اے ای سے اپنے آبائی ممالک چلے جائیں ورنہ روانگی میں تاخیر کی وجہ سے انہیں فلائٹ ٹکٹوں کے لیے زیادہ ادائیگی کرنا پڑسکتی ہے کیوں کہ موسم سرما کے مصروف موسم میں ہوائی کرایوں میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے ہم معافی کے متلاشیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ روانگی کے آخری لمحے تک انتظار نہ کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سیکریٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری ک...
09/10/2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سیکریٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی، ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کیا۔
دوران سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ ’اس کیس میں دیئے گئے عدالتی آرڈر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایس او پیز بنانے کی ڈائریکشن دی تھی، اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو توہینِ عدالت کی درخواست اُس بینچ میں ہوگی، تاہم میرے خیال میں یہ توہینِ عدالت کی درخواست اس کیس میں نہیں بنتی، میں نوٹس جاری کر دیتی ہوں لیکن میں مطمئن نہیں ہوں‘۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر سیکریٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی جب عمران خان کے خلاف نئے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے اور دانستہ طور پر عدالتی آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی، اس لیے توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی ہے، اس دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی ہوگی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی، ملاقاتوں پر پابندی کا یہ فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا، جس کے تحت اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا، علاوہ ازیں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے زہر دیے جانے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں...
09/10/2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے زہر دیے جانے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ کئی روز سے میری صحت کے حوالے سے کئی خبریں زیر گردش ہیں، میری پی ٹی آئی کے احتجاج میں عدم شرکت کو بھی غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مجھے زہر دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میں نے ٹیسٹ کروایا ہے جس کے نتائج میں ایسی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد پولیس نے ہمیں غیر قانونی طور پر اغواء کیا اور پھر جب ہم ضمانت پر رہا ہوئے تو اس کے اگلے روز سے میری طبیعت ناساز ہے، پہلے مجھے کورونا ہوا وہ ٹھیک ہوا تو انفلوئنزا اور پھر ٹائیفائیڈ ہوگیا، اس کے بعد میرے جگر کے ٹیسٹ ہوئے اور وہ بھی ٹھیک نہیں آئے، جگر کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے باعث میری طبیعت خراب ہے، ان بیماریوں کی وجہ سے میرا وزن 10 کلو وزن بھی کم ہوگیا، ان حالات میں مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے اور جو بیماریاں مجھے لاحق ہیں ان کا میں بتا چکا ہوں، باقی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور حکمرانی کیلئے احتجاج پر زور دیا ہے اور مجھے شرمندگی ہے جب یہ وقت آیا تو مجھے میری صحت نے شرکت کی اجازت نہیں دی، جس طر ح 9 مئی کے بعد عوام کو ڈرایا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ڈی چوک، لاہور اور پنڈی کے جلسے میں جرات کا مظاہرہ کیا، میں نے کوئی جلسہ کنونشن مس نہیں کیا لیکن ابھی جگر کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں نے میرا حال خراب کیا ہوا ہے ان حالات میں مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، میرا آپ سے وعدہ ہے طبیعت ٹھیک ہوتے ہی ہر جلسے جلوس میں پہلے کی طرح کھڑا رہوں گا۔

کراچی: جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظور...
08/10/2024

کراچی: جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے زیر صدارت منعقدہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی تاہم سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔

سنڈیکیٹ کے تین اراکین کی مخالفت کا انکشاف سنڈیکیٹ کے اجلاس کے بعد اجلاس کی جاری کی گئی روداد میں ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا۔

روداد سے معلوم ہوا ہے کہ سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دیے جانے کی منظوری دی ہے تاہم سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی نے تحفظات کا اظہار کیا اور خاص طور پر خواتین کے حوالے سے ان کی رائے سے اختلاف کیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری کی جانب سے کی گئی تھی جس کے بعد جامعہ کراچی کی جانب سے اس سلسلے میں مروجہ پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے کنٹرولنگ اتھارٹی حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو خط لکھ کر اجازت طلب کی گئی تھی اور محکمہ کی جانب سے اس سلسلے میں آمادگی کے بعد سنڈیکیٹ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار مظہر علی ان دن...
08/10/2024

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار مظہر علی ان دنوں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے، مظہرعلی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی، مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ اداکار مظہرعلی فیملی سمیت کینیڈا میں مقیم تھے، تاہم وہ طویل عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے، مظہرعلی بیماری کی وجہ سے کافی عرصہ امریکہ کے ایک ہسپتال میں بھی انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج رہے جہاں ان کے دل کی سرجری کی گئی تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد ان کا دل مزید متاثر ہوگیا اور وہ کئی روز وینٹی لیٹر پر رہے۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان کے سینیئر ورسٹائل اداکار مظہرعلی نے 1980/90ء کی دہائی میں طویل عرصے تک ٹی وی ناظرین کو اپنی شاندار اداکاری کے سحر میں جکڑے رکھا، ان کے مشہور ڈراموں میں ’عروسہ‘ اور ’افشاں‘ نمایاں ہیں، اس کے علاوہ ’شاہین‘ ، ’کالی دیمک‘ اور ’کانچ کی گڑیا‘ سے بھی انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی، مظہرعلی نے ’گرہ‘ اور ’ہالہ‘ سمیت دیگر ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، مذکورہ ڈراموں میں ان کے کرداروں نے جان ڈال دی اور مظہرعلی کے کام کو ناظرین میں خوب پذیرائی ملی۔

ٹوکیو: جاپان میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 1 سال میں 500 قرعہ اندازی کے انعامات جیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ...
08/10/2024

ٹوکیو: جاپان میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 1 سال میں 500 قرعہ اندازی کے انعامات جیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں lucky queen کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔

جاپان میں ایک خاتون کا کہنا ہے انہوں نے ایک سال میں 70،000 ڈالرز کی مالیت کے 500 انعامات جیتے ہیں اور وہ بھی قرعہ اندازی کے ذریعے۔

حال ہی میں کائنی ہیرایاما نامی خاتون نے ایک جاپانی ٹیلی ویژن پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کا آدھے سے زیادہ گھریلو سامان قرعہ اندازی سے جیتے گئے سامان ہیں۔

جاپان میں مختلف کاروباروں کے لیے ایک مؤثر مارکیٹنگ حکمت عملی کے تحت آن لائن قرعہ اندازی کا انعقاد عام ہے۔

ہیرایاما نے ذکر کیا کہ انہوں نے بہت ساری اشیا جیتی ہیں بشمول برتن، بینٹو بکس، مگ، بچوں کے کھلونے، یوگا بالز اور یہاں تک کہ اسنیکس۔ یہ سب کچھ ایک فیصد خرچ کیے بغیر۔

ہیرایاما کئی ہائی ٹکٹ آئٹمز جیتنے میں بھی خوش قسمت رہی ہے جیسے کہ 70,000 ین 490 ڈالرز کا اوون اور 100,000 ین کا واٹر پیوریفائر۔

#500

Address

3rd Floor Rabi Center, Sadar
Rawalpindi
00666

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category