21/09/2025
راولپنڈی RWMC نے وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب احکامات ہوا میں اڑا دیے ۔
راولپنڈی ( مدثر صدیقی / بیورو چیف ) RWMC راولپنڈی نے وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب احکامات ہوا میں اڑا دیے یونین کونسل 45 کے علاقے اظہر سٹریٹ وگردونواح کا علاقہ RWMC کی غفلت ، نا اہلی سے تعفن زدہ بدبو دار مچھلی بازار بن گیا گندگی کے ڈھیر ، غلاظت سے بھری نالیوں سے علاقہ مکین موزی بیماریوں میں مبتلا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 45 کے علاقے اظہر سٹریٹ و گردنواح کی گلیاں RWMC کی نااہلی و غفلت سے تعفن زدہ بدبو دار مچھلی بازار بن گیں ۔ جگہ جگہ گندگی کےڈھیر غلاظت سے بھری نالیاں جنکی مہینوں صفاہی نہیں کی جاتی سے اہل علاقہ موزی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بدبو سے پیدل چلنا محال ہو چکا ۔ RWMC کے غیر ذمہ دار نااہل افسران نے اس علاقے میں نااہل ورکر لگا رکھا ہے جسکی گزشتہ 2 سال کی حاضری چیک کی جاۓ تو افسران کی اقرباپروری کا بھید بھی کھل جاۓ گا ۔ علاقہ مکینوں نے کہا صفاہی کی انتہاہی غیر مناسب صورتحال سے RWMC کے علاقہ سپرواہزر کو متعدد بار اگاہ کیا لیکن سپرواہزر کا علاقہ مکینوں کے ساتھ رویہ ایسا ہے جیسے وہ RWMC کا سپر واہزر نہیں بلکہ واسراۓ ہے ۔ جبکہ سپرواہزر کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے وہ ورکرز کی کارکردگی کا روزمرہ جاہزہ لے ۔ علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے کہا کیا پنجاب کے شھر راولپنڈی کی یونین کونسل 45 کے علاقے اظہر سٹریٹ و گردونواح کی صفاہی کے متعلق وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لایا جاے ؟ RWMC کے افسران کیا کر رہے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، منیجنگ ڈاریکٹر RWMC نوٹس لیں اور یونین کونسل 45 کے غیر ذمہ دار نا اہل سپر واہزر اور عملہ RWMC کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوۓ ذمہ دار عملہ لگایا جاۓ ۔