01/09/2025
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پتسی اڈہ چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا، شہید کانسٹیبل کی شناخت نظام اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ کانسٹیبل انعام شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے، زخمی کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔