Jammu kashmir Students Federal Alliance

Jammu kashmir Students Federal Alliance JKSFA represents all the student councils of jammu kashmiri's in Islamabad & rawalpindi Universities.

11/06/2026
11/06/2026

یہ پہاڑی کشمیری بھی عجیب لوگ ہیں۔

اگر چاہیں تو اس ہجوم میں سے نکل کر چار چار آدمی بھی ایک ایک بندوقچی کو پکڑیں تو تعینات جوانوں کا بھوسہ بنا دیں، یہ چاہیں تو شہروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں، یہ چاہیں تو سپریم کورٹ، اسمبلی یا کسی بھی سرکاری عمارت پر چڑھ دوڑیں۔ لیکن یہ کہتے ہیں اداروں کے مسلح ملازمین ہمارے بھائی ہیں یہ عمارتیں اور شہر ہمارے اپنے ہیں۔

یہ کوئی عجیب ہی لوگ ہیں گولیاں کھاتے ہیں، لاشیں اٹھاتے ہیں، روتے ہیں، نعرہ لگا کر پھر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ان پر غدار، ملک دشمن، خارجی، دہشتگرد، نمک حرام اور انڈین ایجنٹ کے الزام لگتے ہیں یہ تحمل سے آ کر مائک پر اپنا موقف بیان کرتے ہیں اور پھر اپنی منزل کی طرف چل پڑتے ہیں۔

عجیب لوگ ہیں تھکتے بھی نہیں معاہدہ ہوتا ہے وعدے ہوتے ہیں چپ چاپ گھر چلے جاتے ہیں وعدے پورے ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔ جب مدت پوری ہوتی ہے تو وعدے یاد کرواتے ہیں جب کوئی نہیں سنتا یہ لوگ پھر اپنے کام کاج ایک طرف رکھتے ہیں دوکانیں اور گاڑیوں کو تالے لگاتے ہیں ماؤں سے دعائیں لیتے ہیں اور پھر احتجاج کے لیے نکل پڑتے ہیں۔

اتنے عجیب لوگ ہیں انہیں یاد ہی نہیں رہتا کہ ان میں سنی کون ہے شیعہ کون، وہابی کون ہے بریلوی کون، ملحد کون ہے مومن کون، راجا کون ہے سدھن کون، چوہدری کون ہے کمی کون، تاجر کون ہے کسان کون بس ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر اس نظام کی دیوار کو دھکا دینے نکل پڑتے ہیں۔

ایک محلے سے ٹولی نکلتی ہے گاؤں کے بازار میں دیگر ٹولیوں میں شامل ہو کر کارواں بناتی ہے۔ یہ کارواں جس شہر میں پہنچتا ہے پورا شہر اس کی مہمان نوازی میں جت جاتا ہے۔ جہاں پڑاؤ کرتے ہیں کوئی کرسی نہیں ڈھونڈتا کوئی کنٹینر نہیں مانگتا جس کو جہاں جگہ ملے بیٹھ جاتا ہے۔ انہیں بس اتنا پتا ہے کہ نظام بدلے گا تو اگلی نسلیں بہتر زندگی گزار سکیں گی۔ انہیں پتا ہے کہ منتخب نمائندے الیکشن کے بعد صرف بند سڑکیں کھلوانے ہی عوام کے پاس آتے ہیں۔ انہیں پتا ہے کہ حکمران طبقہ بہرہ ہوتا ہے اسے سنانے کے لیے پوری ریاست کو مل کر دھاڑنا پڑتا ہے۔ انہیں پتا ہے کہ تحریکیں کیوں ناکام ہوتی ہیں اور کیسے کامیاب ہوتی ہیں۔ انہیں پتا ہے کب کہاں کیا کرنا ہے۔
انہیں پتا ہے کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔

11/06/2026

ہمارے یہ وہ بھائی ہیں جو گھر میں خود اٹھ کر پانی نہیں پیتے.
دیکھ لیں اپنے بھائیوں کی پیٹ پوجا کے لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ کے کھانا تیار کر رہے😌
یہ ہوتی اپنے وطن اور لوگوں سے محبت
اللہ پاک مقصد میں کامیاب کرے آمین ثم آمین 🤲

#حالم

جموں کشمیر فیڈرل سٹوڈنٹس الائنس کاکشمیر میں جاری حالیہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس مورخہ 10جون 2026 کو منعقد ہوا جس میں جڑوا...
11/06/2026

جموں کشمیر فیڈرل سٹوڈنٹس الائنس کاکشمیر میں جاری حالیہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس مورخہ 10جون 2026 کو منعقد ہوا جس میں جڑواں شہروں راولپنڈی ووفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف جامعات میں موجودکشمیری طلباء کی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جموں کشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلامک یونیورسٹی، نمل کشمیر کونسل،ایرڈ کشمیر کونسل، اقراء کشمیر کونسل،کشمیر سٹوڈنٹ فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی آسلام اباد، جموں کشمیر سٹوڈنٹس سوسائٹی قائداعظم یونیورسٹی، کشمیر کونسل عبادت یونیورسٹی شامل تھیں۔
اعلامیہ
1. اجلاس کشمیر میں جاری صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے اور اس کے بعد سے ریاست میں جاری کمیونیکشن بلیک آؤٹ اور بدترین کریک ڈاؤن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر ایکشن کمیٹی کو کالعدم قراردیے جانے والے نوٹیفکشن کو واپس لے اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد کرے اور مذاکرت کی ذریعے سے جاری صورتحال کا حل نکالے۔
2. اجلاس جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بنیادی حقوق کیلئے عام عوام پر مشتمل تحریک سمجھتاہے اور اس تحریک کے دوران جام شہادت نوش فرما جانے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا اور سمجھتا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ہم اس سفر کے دوران شہادت پا جانے والے ساتھیوں کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے اور جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
3. اجلاس تحریک کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور معیاری مناسب طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
4. اجلاس نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف جاری جھوٹے، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرزِ عمل سے صرف نفرت اور تقسیم کو فروغ ملے گا۔ اجلاس نے آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کی حقیقی آواز دنیا تک پہنچ سکے۔ اس موقع پر اجلاس نے بین الاقوامی میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا جو کشمیری عوام کی آواز اور حقائق کو عالمی دنیا تک پہنچا رہا ہے۔
5. اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں کشمیر فیڈرل سٹوڈنٹس الائنس حقائق پر مبنی، منظم اور مؤثر سوشل میڈیا مہم چلائے گا تاکہ پاکستانی عوام اور عالمی برادری کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔
6. فیڈرل الائنس نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی، خون کے عطیات کی دستیابی اور دیگر انسانی ہمدردی کے اقدامات میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
7. اجلاس نے اعلان کیا کہ جموں کشمیر فیڈرل سٹوڈنٹس الائنس حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے اور راولپنڈی و اسلام آباد میں موجود کشمیری کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

Numl Kashmir Council - NKC official page has been compromised /hacked 💔نمل کشمیر کونسل کا فیسبک پیج ہیک ہو چکا ...
29/01/2024

Numl Kashmir Council - NKC official page has been compromised /hacked 💔

نمل کشمیر کونسل کا فیسبک پیج ہیک ہو چکا ہے. پیج ریکوری کی تمام کوششیں جاری ہیں.
براہ کرم ہمارے آفیشل اکاؤنٹ سے کسی بھی غیر معمولی مواد سے احتیاط برتیں اور اگنور کریں..

Syed Ahmed Ali

27/11/2023
راولپنڈیجموں کشمیر سٹوڈنٹس فیڈرل الائنس کا اجلاس آج مورخہ 15 اکتوبر علامہ اقبال پارک میں میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں  راوال...
15/10/2023

راولپنڈی
جموں کشمیر سٹوڈنٹس فیڈرل الائنس کا اجلاس آج مورخہ 15 اکتوبر علامہ اقبال پارک میں میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں راوالپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیری طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ میٹنگ جو کہ 7 اکتوبر کو منعقد ہوئی تھی میں طے شدہ نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد میں موجود
مختلف تعلیمی اداروں میں موجود کشمیری طلباء کو آگاہی اور کارنر میٹینگز کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں طے پایا گیا کہ فیڈرل الائنس جاندار انداز میں احتجاج کرے گا ۔
اجلاس میں طے پایا گیا کہ طلباء میں آگاہی مہم کو مزید تیز اور مظبوط کیا جائے گا۔
17 اکتوبر کے احتجاج کو کامیاب کرنے کے لیے جامع پلان بھی ترتیب دیا گیا۔

جموں کشمیر سٹوڈنٹس فیڈرل الائنس مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر آواز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے۔
انشاء اللہ 17 اکتوبر کو اسلام آباد پریس کلب میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرہ ✌️3 اکتوبر بروز منگل 3 بجے راولپنڈی پریس کلبعوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر میں جاری تحریک کے ساتھ ...
02/10/2023

احتجاجی مظاہرہ ✌️

3 اکتوبر بروز منگل 3 بجے راولپنڈی پریس کلب

عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر میں جاری تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ریاستی تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا ہے۔
تمام دوست بھرپور شرکت کریں۔


12/09/2023

عالم تم دیکھو گے وہ وقت بھی ائے گا
پرچم میرے کاشر کا دنیا میں لہرائے گا
✌️🥀

16/08/2023

ہمیں اُن سے محبت ہے
جِنہیں کشمیر سے محبت ہے. 😍

اپنا آزادکشمیر کا قومی ترانہ شئیر کرتے جائیں

نیلم ویلی

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jammu kashmir Students Federal Alliance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share