08/09/2026
*گرجا روڈ پر مبینہ بلیک میلنگ کا شور،درخواستوں سے سوشل میڈیا تک معاملہ گرم*
*سابق پولیس اہلکار مالک سعید کے خلاف شکایات کا پلندہ،جائیداد کے تنازع میں حقیقی والدہ کو گھر سے نکالنے کا الزام بھی سامنے آ گیا*
*شہریوں و تعلیمی اداروں پر مبینہ دباؤ،آر پی او اور سی پی او سے معاملہ کھنگالنے کا مطالبہ*
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) گرجا روڈ جمالی سٹریٹ میں سابق پولیس اہلکار مالک سعید کے خلاف مبینہ بلیک میلنگ، درخواست بازی اور سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے شہریوں و اداروں پر دباؤ ڈالنے کی شکایات نے معاملے کو گرم کر دیا۔ مقامی حلقوں کے مطابق مختلف افراد اور تعلیمی اداروں کے خلاف درخواستوں اور مہمات کا سلسلہ پہلے بھی سامنے آتا رہا ہے، جبکہ حالیہ فیوچر فاؤنڈیشن سکول معاملے نے بھی بحث چھیڑ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالک سعید مبینہ جعلی ڈگری کیس میں محکمہ پنجاب پولیس سے ڈسمس ہو چکا ہے، جبکہ جائیداد کے تنازع میں اپنی حقیقی والدہ کو بھی گھر سے نکالنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ درخواستوں، مقدمات، جائیداد کے تنازعات اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے پورے معاملے کی چھان بین ضروری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔ شہریوں نے آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر تمام شکایات اور قانونی ریکارڈ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، الزامات ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔