
17/12/2024
ہسپانیہ میں بُل فائٹ کے دوسرے حصے میں ایک نیزہ بردار گُھڑسوار بُل رِنگ میں داخل ہوتا ہے۔ بُل فائٹ کے اس حصے کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ اس کے دوران میں بیچارے گھوڑے کی بے پناہ شامت آتی ہے۔ اس حصے میں بُل کے نوکیلے سینگ یا تو گھوڑے کی پسلیوں میں پیوست ہوکر گھوڑا مرجاتا ہے یا پھر نیزہ بردار اپنے نیزے کی انّی بُل کی گردن میں بھونکنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ بُل فائٹ میں گھوڑے کا مرنا قدرتی بات ہے۔ گھوڑے کی موت کا سب سے زیادہ افسوس غیر ملکی تماشائیوں کو ہوتا ہے جنکی اکثریت اس بے رحمی کی تاب نہ لاتے ہوئے بُل رِنگ سے واک آؤٹ کرجاتی ہے یا نیزہ بردار کے عمل کے دوران آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر زارو قطار روتی ہے۔
اب تک اس عمل کو واک آؤٹ کرنے والے یا افسوس کرنے والے تمام تماشائیوں کی بھی لعنت تیرے اس بے رحم عمل پر جو تم نے D-رِنگ میں نہتے لوگوں کا خون بہا کر کیا۔
میں توصیف ✍