19/09/2026
طورخم بارڈر پر علاج کے لیے ننھے افغان بچے کو پاکستان داخلے کی اجازت
لنڈی کوتل میں پاکستانی حکام نے ننگرہار سے تعلق رکھنے والے بیمار بچے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان داخلے کی اجازت دی۔بچے کے والدین بھی اس کے ہمراہ ہیں، جبکہ حکام نے بچے کو ایک سماجی کارکن کے حوالے کردیا۔سماجی کارکن بچے کو علاج کی سہولیات اور دیگر ضروری معاونت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔بچے کے والدین اور سماجی کارکن نے اجازت دینے پر سکیورٹی فورسز اور طورخم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔