مولانا شاکراللہ سکرگاہی

مولانا شاکراللہ سکرگاہی اس پیج پر اسلامک معلوماتی ویڈیوز اپلوڈ کئے جائنگے

تھوڑی سی نہیں پوری توجہ کی ضرورت ہے
12/04/2025

تھوڑی سی نہیں پوری توجہ کی ضرورت ہے

جرمنی کی ایک یونیورسٹی میں گائے پر ایک تجربہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلامی طریقے سے ذبح کرنے پر گائے کو کتن...
18/02/2025

جرمنی کی ایک یونیورسٹی میں گائے پر ایک تجربہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلامی طریقے سے ذبح کرنے پر گائے کو کتنا درد محسوس ہوتا ہے۔

یہ جانچ EEG نامی عمل کے ذریعے کی گئی، جس میں گائے کے دماغ کی برقی لہروں کی پیمائش کی گئی۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ گائے کو کسی قسم کا درد محسوس ہوا یا نہیں، اور اگر ہوا تو اس کی شدت کتنی تھی۔

انہوں نے گائے کو تجربے کے لیے تیار کیا، اسے مخصوص آلات سے جوڑا اور پھر ذبح کیا۔
ذبح کے پہلے تین سیکنڈ میں 👇

دماغ کی برقی لہروں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ گائے کو کوئی درد محسوس نہیں ہوا۔ اگلے تین سیکنڈز میں یہ دیکھا گیا کہ گائے غشی کی حالت میں چلی گئی اور بے ہوش ہو گئی۔ یہ خون کے تیزی سے بہنے اور دماغ کو خون کی سپلائی رکنے کی وجہ سے ہوا۔
چھ سیکنڈ بعد، EEG نے دماغی لہروں کے بند ہونے کو ریکارڈ کیا، جس کا مطلب یہ تھا کہ گائے مر چکی تھی اور اسے کسی قسم کا درد محسوس نہیں ہوا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے:

ہم اکثر قربانی کے جانور کے ذبح کے وقت اس کے درد کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس پر افسوس کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسلامی حلال ذبح کے طریقے میں شہ رگ، ورید، سانس کی نالی اور خوراک کی نالی کو کاٹا جاتا ہے، لیکن سر کو دھڑ سے الگ نہیں کیا جاتا۔
اس طریقے سے دماغ تک خون اور آکسیجن کی فراہمی رک جاتی ہے، اور قربانی کا جانور چند ہی لمحوں میں غشی کی حالت میں چلا جاتا ہے اور بے ہوش ہو جاتا ہے۔

سبحان اللہ!

قربانی کے جانور کو بے ہوشی کی حالت میں درد کا احساس نہیں ہوتا۔ اس دوران، جانور کے دماغ میں موجود پچوٹری گلینڈ (غدہ نخامیہ) ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے گردوں میں موجود ایڈرینل گلینڈ (غدہ کظرہ) کو سگنل بھیجتا ہے، جو ایڈرینالین خارج کرتا ہے۔
یہ ہارمون خون کے بہاؤ کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے، اور تیزی سے خون بہنے کے نتیجے میں چند منٹوں کے اندر جانور کا جسم خون سے خالی ہو جاتا ہے۔

اسلامی ذبح: تیز اور سب سے رحم دل طریقہ

اسلامی ذبح کا طریقہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ جانور کے درد کو کم کرنے کا سب سے تیز اور مہربان طریقہ ہے۔
سبحان اللہ، اس عظیم شریعت کی حکمت پر غور کریں

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يُعْرَسُ بِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشِ، فَأَهْدَى الْ...
12/02/2025

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:

رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يُعْرَسُ بِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشِ، فَأَهْدَى الْمُسْلِمُونَ مَا أَهْدَوْا، فَطَعِمُوا وَشَبِعُوا ، فَقَالَ: "اخْرُجُوا"، وَأَخْرَجَ بَيْنَ يَدَيْهِ التَّمْرَ وَالسَّوِيقَ، وَرَمَى الْقَوْمَ بالسويق والتَّمْرِ.

(سنن النسائي : 3387، مسند احمد

(12399
ترجمہ

میں نے رسول اللہ ﷺ کو حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام کرتے ہوئے دیکھا۔ مسلمانوں نے تحفے تحائف پیش کیے، سب نے کھایا اور سیر ہوگئے۔ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: نکلو، اور آپ ﷺ نے کھجور اور ستو آگے رکھے، اور لوگوں کی طرف کھجور اور ستو پھینکے۔"

یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نکاح کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھانے پینے کی چیزیں جیسے کھجور اور ستو حاضرین کی طرف پھینکیں۔ اسی روایت کی بنیاد پر نکاح میں چھوارے وغیرہ پھینکنے کا رواج بعض علاقوں میں پایا جاتا ہے
جو لوگ اس عمل پر اعتراض کرتے ھیں شاید یہ والی حدیث انکی نظر سے نا گزری ھو

17/12/2024

*امت کو سوئے ہوئے سو سال مکمل..!*

*3 مارچ 1924 خلافت کے خاتمے کا دن تھا...!! خلافتِ عثمانیہ کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ترکی (ترکیہ) سمیت درج ذیل ممالک بنا کر اور مسلمانوں کے اتحاد کو ختم کرکے صفِ ہستی سے مٹا دیا گیا۔*
1. سعودی عرب
2. بلغاریہ
3. یونان
4. سربیا
5. مونٹی نیگرو
6. بوسنیا هرز یگو وینا
7. کروشیا
8. مقدونیا
9. سلوانیا
10. رومانیا
11. سلواکیہ
12. هنگری
13. مالڈووا
14. یوکرائن
15. آذربائیجان
16. آرمینیا
17. قبرص
18. جنوبی سائپرس
19. روس کے شمالی علاقہ جات
20. پولینڈ
21. اٹلی کی شمالی ساحل
22. البانیہ
23. بیلاروس
24. لتھوانیہ
25. کوسوو
26. لٹوویہ
27. ووجودینیہ
28. عراق
29. شام
30. اسرائیل
31. فلسطین
32. اردن
33. یمن
34. عمان
35. متحدہ عرب امارات
36. قطر
37. جارجیا
38. بحرین
39. کویت
40. ایران کے مغربی علاقے
41. لبنان
42. مصر
43. لبیا
44. تیونس
45. الجیریا
46. سوڈان
47. اریٹریا
48. ڈی جبوتی
49. صومالیا
50. کینیہ کے ساحل
51. تنزانیہ کے ساحل
52. چاڈ کے شمالی حصے
53. نائجیریا کا حصہ
54. موزبیق کے زیر اثر علاقے
55. مراکش
56. مغربی صحارا
57. موریطانیہ
58. مالی
59. سینیگال
60. دی گیمبیا
61. گنی بیساؤ
62. گھانا
63. ترکی
* سلطنتِ عثمانیہ ایک عظیم الشان سلطنت تھی جو دنیا کے تین برّے اعظموں پر پھیلی ہوئی تھی......
* اِسے پہلے کافروں اور مسلمانوں میں چھپے غداروں نے کمزور کیا اور پھر اِسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کافروں نے اِسے تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔
* افسوس کہ اِس تباہی کو گذرے صرف سو ہی سال ہوئے ہیں مگر کفار کی اِس ہولناک دہشتگردی کے بارے میں ہماری نئی نسل کو علم تک بھی نہیں ہے ......
* اور یوں آج کرّہِ ارض کے مسلمان بنا کسی مرکز کے منتشر اور بھیڑ بکریوں کی طرح تِتّر بِتّر ہیں۔
* امتِ مسلمہ، دنیا کے لئے آج ایک تر نوالے کے سوا کچھ بھی نہیں....
* کفار جب چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں، جیسے چاہتے ہیں مسلمانوں کو کچا چبانا شروع کر دیتے ہیں اور مسلمان ماسوائے بددعائیں دینے کے کچھ نہیں کر سکتے۔

16/11/2024

*قرآن کا ایک حیرت انگیز معجزہ دیکھیے!!!*
"اور اس بات پر حیران یا تعجب نہ کیجیے، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔"

- *قرآن کے الفاظ اور ان کے ذکر کی تعداد قرآن میں:*

دنیا: *115* آخرت: *115*
ملائکہ: *88* شیاطین: *88*
محمد: *4* شریعت: *4*
لوگ: *50* انبیاء: *50*
صلاح: *50* فساد: *50*
ابلیس: *11* اس سے پناہ: *11*
مرد: *24* عورت: *24*
زندگی: *145* موت: *145*
نیکیاں: *167* گناہ: *167*
اظہار: *16* اعلان: *16*
مصیبت: *75* شکر: *75*
ہدایت: *79* رحمت: *79*

*یہ تناسب بتاتا ہے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے اور انسان اس کی مثل نہیں لاسکتے۔*

کچھ الفاظ کی تعداد میں حکمت ہے، مثلاً:

- جزا: *117* مغفرت: *234*
(یعنی دگنی، کیوں؟ کیونکہ اللہ کی رحمت اور مغفرت ہر چیز پر غالب ہے)

- تنگی: *12* آسانی: *36*
(یعنی تین گنا، کیوں؟ کیونکہ اللہ فرماتا ہے کہ تنگی کے بعد آسانی ہے)

*مزید قابلِ غور باتیں:*

- لفظ *نماز* 5 بار ذکر ہوا ہے، اور نمازیں بھی 5 وقت کی ہیں۔
- لفظ *دن* 365 بار ذکر ہوا ہے، اور سال میں 365 دن ہوتے ہیں۔

*قرآنی معجزات:*

- لفظ *زمین* 13 بار ذکر ہوا ہے، اور *سمندر* 32 بار۔
اگر ہم اس کا تناسب نکالیں تو سمندر 71 فیصد اور زمین 29 فیصد بنتی ہے، جو کہ زمین پر سمندر اور خشکی کے تناسب کے مطابق ہے۔

*سبحانک ربی ما اعظمک*

*اگر آپ نے یہ پڑھ لیا ہو تو دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیں*
*سبحان اللہ*

**وہ نمبر جس نے سائنس دانوں کو حیران کیا: 7!**

کیا آپ جانتے ہیں کہ نمبر *7* کا ایک معنی ہے، اور اس کا مکمل فہم قیامت تک نہیں ہوسکتا؟
یہ اللہ کی حکمت ہے!

آئیے اس نمبر سے جڑی چند معلومات دیکھیں:

- آسمان کی 7 پرتیں
- زمین کی 7 پرتیں
- ہفتے کے 7 دن
- جہنم کے 7 دروازے
- دنیا کی 7 عجائبات
- کعبہ کا طواف 7 چکر
- صفا اور مروہ کے درمیان 7 چکر
- 7 سال کی عمر میں نماز کا حکم
- قوسِ قزح کے 7 رنگ
- سورۃ الفاتحہ کی 7 آیات
- سمندر 7
- حج میں 7 کنکریاں
- زمین کی 7 بنیادی معدنیات
- 7 اقسام کے ستارے
- الیکٹران کے مدار کے 7 درجات
- روشنی کے 7 رنگ
- غیر مرئی شعاعوں کی 7 اقسام
- پرندے "V" کی شکل میں 7 کی طرح اُڑتے ہیں
- عیدین کی نماز میں 7 تکبیریں
- دنیا کی 7 براعظمیں
- قیامت کے دن 7 لوگ اللہ کے سائے میں ہوں گے

*آخری بات:*
شہادتِ توحید کے 7 الفاظ ہیں:
*لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ*

*اگر آپ نے یہ معلومات پڑھ لی ہیں، تو دوسروں کو بھی نفع پہنچائیں۔*
*سبحان اللہ*

*(وضو کے فوائد)*
جو شخص سونے سے پہلے وضو کرتا ہے، اللہ ایک فرشتہ بھیجتا ہے جو اس کے کپڑوں اور جلد کے درمیان رہتا ہے اور اس کے لیے صبح تک استغفار کرتا ہے، اور اگر وہ شخص مر جائے تو وہ فطرت پر مرتا ہے۔

*ابلیس نے کہا: میں نے آدم کی اولاد کو گناہوں سے تباہ کیا اور انہوں نے مجھے استغفار اور "لا الہ الا اللہ" سے تباہ کردیا۔*

*نو چیزیں جو آپ کی روزمرہ زندگی میں فائدہ مند ہیں:*

- خوشی چاہتے ہیں؟ نماز وقت پر پڑھیں۔
- چہرے کا نور چاہتے ہیں؟ رات کو قیام کریں۔
- سکون چاہتے ہیں؟ قرآن کی تلاوت کریں۔
- صحت چاہتے ہیں؟ روزے رکھیں۔
- آسانی چاہتے ہیں؟ استغفار کریں۔
- مشکلات سے نجات چاہتے ہیں؟ دعا کریں۔
- تنگی سے چھٹکارا چاہتے ہیں؟ لاحول ولا قوة الا باللہ کہیں۔
- برکت چاہتے ہیں؟ نبی ﷺ پر درود بھیجیں۔
- بغیر مشقت کے نیکیاں چاہتے ہیں؟ اسے دوسروں کو بھیجیں۔

یہ پیغام دوسروں تک پہنچائیں اور اس کا اجر اللہ سے لیں۔

02/09/2024

*سات ستمبر یوم الفتح تحفظ ختم نبوت کانفرنس*
*مینار پاکستان لاہور* 🇵🇰

*از قلم: مولانا علی مجید مدیر*

الحمد اللہ اس سات ستمبر 2024 کو قادنیوں کو کافر قرار دیے پچاس سال مکمل ہو جائے گے۔ قائد ملت اسلامیہ نے اس سات ستمبر کو یوم الفتح منانے کا اعلان کیا ہے۔
سعادت مند ہیں وہ لوگ جو اپنے وقت صلاحیت مال و جان کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے تحفظ کے لیے لگاتے ہیں۔۔
میرا دل کہتا ہے جو قدم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے دفاع کے لیے اٹھتے ہیں، کل قیامت والے دن وہ زمین بھی گواہی دے گی کہ یا اللہ یہ دیوانے جانثار تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے دفاع کے لیے تڑپتے تھے، تو ان کی بخشش فرما دے۔۔
اس لیے اس یادگار تاریخی نظریاتی اجتماع میں شرکت کے لیے بھرپور مہم چلائیں۔۔ علماء اپنے علاقوں میں دروس دیں۔ جو لوگ تیار ہیں وہ اس کانفرنس کے لیے وہ اپنے دوست، احباب، رشتے داروں کو بھی تیار کریں۔۔
یہی توشہ آخرت ہے، یہی نجات کا ذریعہ ہے کہ ہم تیار رہیں ہر دم، ہر لمحہ۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے دفاع کے لیے۔۔
مفکر اسلام حضرت مفتی محمود رح نے تحریک سات ستمبر 1974میں ،اسمبلی میں مضبوط توانا آواز اٹھائی۔ جہد مسلسل سے تحریک کو منزل مقصود تک پہنچایا۔۔
مفکر اسلام فرمایا کرتے تھے۔۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک ادنی مسلمان کی حیثیت سے اگر میری جان قربان ہو جائے تو ایک نہیں ہزار جانیں بھی قربان۔۔ اور میرے لئے توشہ آخرت ہے۔۔
مجھے ختم نبوت والوں کے ساتھ اپنی نسبت قائم کرنے پر بھی فخر محسوس ہوتا ہے۔۔

مسلمانوں!
ختم نبوت کی خدمت زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے ہماری ساری بہار حضور سے ہے۔۔ ہماری کل کائنات آپ ﷺ ہیں۔۔
مولانا تاج محمود رح ختم نبوت تحریکوں کے روح رواں تھے اور سات ستمبر 1974 کی تحریک ختم نبوت کو پروان چڑھانے کے اہم کردار رہا
فرمایا کرتے: میں اللہ سے عرض کرو ں گا کہ میرا دامن تو خالی ہے، بس میرے دامن میں تو تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کی خدمت کا قیمتی سرمایہ ہے۔اللہ اس سرمایہ کی برکت سے رحمتوں کے دروازے کھول دیں گے۔۔

مسلمانوں یہ ہمارے اکابر تھے جن کی زندگیاں حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی ناموس اور ختم نبوت کے لیے وقف تھیں انہوں نے اپنی ذمہ داری کو ادا کیا۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس تحریک ختم نبوت میں اپنا حصہ شامل کریں۔
سات ستمبر مینار پاکستان لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے لیے آواز لگائیں۔۔ ذہن سازی کریں۔۔ قافلوں کی صورت میں اپنے علاقوں سے ترتیب بنائیں۔۔
اللہ ہم سب کی دینی محنتوں کو قبول فرمائے۔ آمین

26/08/2024

*دنیا کی زینتیں:*
1- ماں اور باپ
2- نیک اولاد
3- نیک بیوی اور خاوند
4- ہمدرد دوست

*آخرت کی زینتیں:*
1- علم
2- تقوی
3- صدقہ
4- حقوق العباد

*جسم کی زینتیں:*
1- کم کھانا
2- کم سونا
3- کم بولنا
4- کم ہنسنا

*دل کی زینتیں:*
1- صبر
2- ذکر
3- شکر
4- غور فکر

*ایمان کی زینتیں:*
1- حیاء
2- پاکیزگی
3- سچائی
4- عدل

اللہ سبحانہ و تعالی آپ سب کو ان تمام زینتوں سے آراستہ فرمائے آمین

*کچھ باتیں جن سے اللہ سخت ناراض ہوتا ہے-*

1: اولاد کو گالی دینا خصوصا بیٹی کو
2- دل میں بغض رکھنا
3- مہمان کو دیکھ کر منہ بنانا
4- آذان کے وقت کام میں مصروف رہنا
5- ماں باپ کی عقل کو کوسنا
6- نماز کے بعد دعا نہ مانگنا
7- کھڑے ہو کر پانی پینا

*9 باتیں جو روزمرہ زندگی میں بہت فائدہ مند ہیں*

🍒 اگر خوشی چاهتے هو
تو وقت پر نماز ادا کرو

🍒 اگر چہرے کو پر رونق بنانا چاهتے هو تو تہجد پڑهو

🍒 اگر سکون چاهتے هو تو قرآن کی تلاوت کرو

🍒 اگر صحت چاهتے هو تو روزہ رکهو

🍒 اگر مصيبتوں کا حل چاهتے هو تو استغفار کرو

🍒 اگر برکت چاہتے ہو تو درود پڑهو

🍒 اگر مشکلات ختم کرنا چاہتے ہو تو "لاحول ولا قوة إلا باللہ" پڑھو

🍒 اگر غموں سے نجات چاہتے هو تو دعا مانگو

25/08/2024

*مسجد نبوی کی خوبصورت زیارت*

اپنی انگلی سے سوائپ کریں اور اپنے گھر سے مسجد نبوی میں کہیں بھی جائیں ۔اور وہاں موجود ہر چیز کو زوم کر کے قریب سے دیکھیں یہ الفاظ سے باہر ہے۔
حیرت انگیز طور پر خوبصورت۔
https://vr.qurancomplex.gov.sa/msq/
جب آپ لکھی ھوئی جگہ پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو مسجد کے خاص مقامات کی فہرست دے گا۔
آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کون سا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

11/07/2024

میں مولا علی کہتا ہوں، لیکن بھنگ پی کے نہیں
• میں شیرِ خدا کو اسد اللہ مانتا ہوں، لیکن تقیہ کی بزدلانہ صفت کے ساتھ نہیں
• میں اسداللہ کو دامادِ رسول مانتا ہوں، لیکن ذوالنورین کے شرفِ دامادیت کے انکار کے ساتھ نہیں
• میں علی کو خلیفۃ المسلمین مانتا ہوں، لیکن بلافصل نہیں
• میں رسول اللہ کے اہلِ بیت والے پنجتن کو مانتا ہوں، لیکن رسول الله کے چار خلفاء راشدین سے نفرت کرکے نہیں
• میں اہلِ بیت کے فضائل کو مانتا ہوں، لیکن اپنی ماں سیدہ عائشہ صدیقہ کی بے حرمتی کرکے نہیں
• میں غدیر خم کی عظیم بشارت کا مانتا ہوں، لیکن بیعت رضوان میں سیدنا عثمان غنی کے ہاتھ کو بھول کر نہیں
• میں بابِ علم کو مانتا ہوں، لیکن مصلائے نبوت پر 17 نمازوں کی امامت کو بھول کر نہیں
• میں مولا علی کے بمنزلہ ھارون ہونے کا قائل ہوں، لیکن لوکان بعدی نبیا لکان عمر سے صَرفِ نظر کرکے نہیں
• میں ابوتراب کو مانتا ہوں، لیکن ابوبکر کو گالیاں بک کے نہیں
• میں مولا علی کو حق پر مانتا ہوں، لیکن سیدنا امیر معاویہ پہ طعن کر کے نہیں
• میں فتح مکہ کے دن فاتح خیبر کا جانِ عالم کے کندھوں پر سوار ہونا مانتاہوں، لیکن ہجرت کے پتھریلے راستوں پر پیکرِ صدق و وفا کے کندھوں پر بارِ نبوت کی سواری بھول کر نہیں
• کیونکہ مجھے اہلبیت اور سب صحابہ سے محبت ہے
رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین

جس کو ابراھیم نے مانگااسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں اور جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگا اسے عمر کہتے ہیںیکم ...
08/07/2024

جس کو ابراھیم نے مانگااسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں اور جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگا اسے عمر کہتے ہیں
یکم محرم یوم شہادت خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

02/07/2024

*حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ازواج، صاحبزادوں اور صاحبزادیوں کے نام*

سوال

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی بیویوں کے نام اور بیٹوں اور بیٹیوں کے اور دامادوں کے کیا نام ہیں ۔

جواب
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا پہلا نکاح حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حیات تک کسی اور سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نکاح نہیں کیا، ان کے انتقال کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کافی نکاح کیے، اور حضرت علی رضی اللہ کے چودہ بیٹے ، اور اٹھا رہ بیٹیاں تھیں ۔

دیگر ازواج کے نام :

ام البنین بنت حزام ، لیلیٰ بنت مسعود، اسماء بنت عُمیش ، ام حبیب بنت ربیعہ ، ام سعید بنت عروہ بن مسعود،بنت امریٴ القیس، اُمامہ بنت ابی العاص بن الربیع، خولہ بنت جعفر بن قیس۔

بیٹوں کی تعداد ونام :

1:حسن ،2:حسین ،3: محسن ،4: محمد الاکبر، 5:عبداللہ ،6: ابوبکر ،7:عباس الاکبر ،8: عثمان ،9: جعفر، 10 : محمد الاصغر ، 11 :یحی ، 12:عون، 13: محمد اوسط، 14: عمر الاکبر۔

بیٹیوں کی تعداد ونام :

1:ام کلثوم الکبری ، 2:زینب الکبری، 3:رقیۃ،4:ام الحسن ، 5: رملۃ الکبری ،6: ام ہانی ، 7: میمونۃ ، 8:رملۃ الصغری ،9: زینب الصغری ، 10 : ام کلثوم الصغری ، 11:فاطمۃ ، 12: امامۃ ، 13: خدیجۃ ، 14: ام الکرم ، 15: ام سلمۃ،16 ام جعفر ِ ، 17 : جمانۃ ، 18: تقیۃ ۔

اسی طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ کی چار بیٹیوں کے علاوہ باقی بیٹیوں کی شادیاں بنو عقیل اور بنو عباس میں ہوئیں ۔

چار بیٹیوں کے نام جن کی شادیاں بنوعقیل وبنوعباس کے علاوہ ہوئیں :

حضرت زینب بنت فاطمہ ان کی شادی عبداللہ بن جعفر کے ساتھ ہوئی۔ حضرت ام کلثوم بنت فاطمہ ان کی شادی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوئی ۔ ام حسن کی شادی جعفر بن ہبیرہ کے ساتھ ہوئی ، فاطمہ کی شادی سعد بن اسود کے ساتھ ہوئی ۔

البداية والنهاية میں ہے :

"فأول زوجة تزوجها علي رضي الله عنه فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم بنى بها بعد وقعة بدر، فولدت له الحسن وحسيناً، ويقال: ومحسناً ومات وهو صغير، وولدت له زينب الكبرى وأم كلثوم، وهذه تزوج بها عمر بن الخطاب كما تقدم."

(25/11،دار هجر)

البداية والنهاية میں ہے :

"ولم يتزوج علي على فاطمة حتى توفيت بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم بستة أشهر، فلما ماتت تزوج بعدها بزوجات كثيرة، منهن من توفيت في حياته ومنهن من طلقها، وتوفي عن أربع كما سيأتي، فمن زوجاته أم البنين بنت حرام وهو المحل بن خالد بن ربيعة بن كعب بن عامر بن كلاب فولدت له العباس وجعفرا وعبد الله وعثمان. وقد قتل هؤلاء مع أخيهم الحسين بكربلاء ولا عقب لهم سوى العباس. ومنهن ليلى بنت مسعود بن خالد بن مالك من بني تميم فولدت له عبيد الله وأبا بكر، قال هشام بن الكلبي: وقد قتلا بكربلاء أيضاً. وزعم الواقدي أن عبيد الله قتله المختار بن أبي عبيد يوم الدار. ومنهن أسماء بنت عميس الخثعمية فولدت له يحيى ومحمدا الأصغر قاله الكلبي. وقال الواقدي: ولدت له يحيى وعونا قال الواقدي: فأما محمد الأصغر فمن أم ولد. ومنهن أم حبيبة بنت زمعة بن بحر بن العبد بن علقمة وهي أم ولد من السبي الذين سباهم خالد من بني تغلب حين أغار على عين التمر فولدت له عمر - وقد عمر خمسا وثلاثين سنة - ورقية. ومنهن أم سعيد بنت عروة بن مسعود بن معتب بن مالك الثقفي فولدت له أم الحسن ورملة الكبرى. ومنهن ابنة امرئ القيس بن عدي بن أوس بن جابر بن كعب بن عليم بن كلب الكلبية فولدت له جارية فكانت تخرج مع علي إلى المسجد وهي صغيرة فيقال لها: من أخوالك؟ فتقول: وه وه تعني بني كلب: ومنهن أمامة بنت أبي العاص بن الربيع بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصي وأمها زينب بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم، وهي التي كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يحملها وهو في الصلاة إذا قام حملها وإذا سجد وضعها، فولدت له محمدا الأوسط، وأما ابنه محمد الأكبر فهو ابن الحنفية وهي خولة بنت جعفر بن قيس بن مسلمة بن عبيد بن ثعلبة بن يربوع بن ثعلبة بن الدؤل بن حنيفة بن لجيم بن صعب بن علي بن بكر بن وائل سباها خالد أيام الصديق أيام الردة من بني حنيفة فصارت لعلي بن أبي طالب فولدت له محمداً هذا".

(25/11،دار ہجر)

الریاض النضرۃ فی مناقب عشرۃ میں ہے :

وكان له من الولد أربعة عشر ذكرًا، وثماني عشرة أنثى.

ذكر الذكور:

"الحسن والحسين" وقد استوعبنا ذكرهما في مناقب ذوي القربى، ولهما عقب، و"محسن" مات صغيرًا، أمهم فاطمة بنت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- وعليها.و"محمد الأكبر" أمه خولة بنت إياس بن جعفر الحنفية، ذكره الدارقطني وغيره، وقال: وأخته لأمه "عوانة بنت أبي مكمل الغفارية" وقيل: بل كانت أمه من سبي اليمامة فصارت إلى علي، وإنها كانت أمة لبني حنيفة سندية سوداء، ولم تكن من أنفسهم؛ وقيل: إن أبا بكر أعطى عليا الحنفية أم محمد من سبي بني حنيفة. أخرجه ابن السمان. و"عبد الله" قتله المختار، و"أبو بكر" قتل مع الحسين، أمهما ليلى بنت معوذ بن خالد النهشلي، وهي التي تزوجها عبد الله بن جعفر خلف عليها بعد عمه، جمع بين زوجة علي وابنته، فولدت له "صالحًا" وأم ابنها وأم محمد ابني عبد الله بن جعفر، فهم إخوة عبد الله وأبي بكر ابني علي لأمهما. ذكره الدارقطني. و"العباس الأكبر" و"عثمان" و"جعفر" و"عبد الله" قتلوا مع الحسين أيضًا، أمهم أم البنين بنت حزام بن خالد الوحيدية ثم الكلابية.و"محمد الأصغر" قتل مع الحسين أيضًا، أمه أم ولد.و"يحيى"، و"عون" أمهما أسماء بنت عميس، فهما أخوا بني جعفر بن أبي طالب، وأخوا محمد بن أبي بكر لأمهم.و"عمر الأكبر" أمه أم حبيب الصهباء التغلبية، سبية سباها خالد في الردة فاشتراها علي.ومحمد الأوسط أمه بنت أبي العاص.

ذكر الإناث:

"أم كلثوم الكبرى" و"زينب الكبرى" شقيقتا الحسن والحسين.و"رقية" شقيقة عمر الأكبر.و"أم الحسن" و"رملة الكبرى" أمهما أم سعد بنت عروة بن مسعود الثقفي.و"أم هانئ" و"ميمونة" و"رملة الصغرى" و"زينب الصغرى" و"أم كلثوم الصغرى" و"فاطمة" و"أمامة" و"خديجة" و"أم الكرم" و"أم سلمة" و"أم جعفر" و"جمانة" و"تقية" لأمهات أولاد شتى، ذكرها ابن قتيبة وصاحب الصفوة".

وتزوج بنات علي:

"وتزوج بنات علي بنو عقيل وبنو العباس، ما خلا زينب بنت فاطمة كانت تحت عبد الله بن جعفر؛ وأم كلثوم بنت فاطمة كانت تحت عمر بن الخطاب؛ فمات عنها، فتزوجها بعده محمد بن جعفر بن أبي طالب، فمات عنها، فتزوجها بعده عون بن جعفر بن أبي طالب، فماتت عنده؛ وأم حسن تزوجها جعفر بن هبيرة المخزومي؛ وفاطمة تزوجها سعد بن الأسود من بني الحارث. والله أعلم".

(الفصل الثانی ذکر ولدہ ،241/240/3،دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144501100893

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

🌹سینکڑوں کی تعداد میں 🌹🌹صرف نماز کے شروع میں رفع الیدین کرنے کی روایات کا  مجموعہ۔ مرفوع موقوف اور آثار  کتب احادیث سے ح...
01/07/2024

🌹سینکڑوں کی تعداد میں 🌹
🌹صرف نماز کے شروع میں رفع الیدین کرنے کی روایات کا مجموعہ۔ مرفوع موقوف اور آثار کتب احادیث سے حوالہ جات*🌹



*💚🌹سیدناعبداللہ بن مسعود ؓ🌹💚*
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕سنن ترمذی ۔۔۔ 257
📙سنن ابوداٶ ۔۔۔ 748 ..747
📗سنن نساٸی ۔۔ 1027 ..1058
📘مصنف ابن ابی شیبہ 2456.....2458...2555
📕مسند احمد 3994...3777
📙سنن طحاوی ۔۔۔ 1316...1317...1318
1319...1328
📗سنن الکبری للنساٸی ..649....1100
📘مسند بزار.. 1432....1433
📕محلی ابن حزم ... 442
📙مسند ابی یعلی...5017.....5018
📗مختصر الاحکام للطوسی۔۔237
📘الفواٸد لابن المقری۔۔۔62
📕التحقیق فی احادیث الخلاف لابن جوزی ۔۔423
📙الاوسط ابن منذر ۔۔۔1392
📗التاریخ الکبیر لابن ابی خیثمہ ۔۔4015
📘التمہید لابن عبدالبر ۔۔۔1387
📕معرفة السن والآثار للبیہقی۔۔۔۔ 3280
📙السنن الکبری للبیہقی۔2531..2532
2534...2536
📗خلافیات بیہقی۔۔ 1699...1703..1705 ..1710 ....1743
📘سنن دارقطنی.....۔1106... 1118...
1266 ... 1265
📕موطا امام محمد۔۔ 107..110
📙تاریخ بغداد ۔۔3752
📗الکامل لابن عدی 1646
📘المجروحین لابن حبان ۔۔956
📕مجعم اسامی شیوخ ابی بکر الاسماعیلی۔۔
ج2ص692
📙الضعفاالکبیر الاما العقیلی۔ج4ص41
📗تاریخ الاسلام للذھبی ۔۔۔44
📘المعجم الکبیر طبرانی۔ ۔۔9299...9300
📕کتاب الآثار۔امام یوسف...105
📙المتقی لابن حارود ۔۔۔۔195
📘جز رفع الیدین( منسوب ) امام بخاری ۔۔32 ... 33
📗العلل ومعرفة الرجال لاحمد ۔۔714
📕المدونة الکبری ۔۔۔ج1ص160
📙الانساب للسمعانی۔۔۔۔2225
📘علماۓ السمرقندی للصنفی ۔۔۔۔66
📗الآثار للحازمی ۔۔۔۔84
📕مسند امام اعظم رویة الٶلٶی۔۔۔۔17
📙مسند ابی حنیفہ بروایت البخاری الحارثی ۔۔۔ 374.....394۔۔۔513
📘جامع المسانید ۔۔564..569..570
📗مسند امام اعظم بروایت الحصکفی
ص 416۔۔۔ 1عدد۔۔۔ ص 417..1عدد ٹوٹل 2عدد
📕علل الحدیث للدارقطنی ...ج5ص172
📙الشرح مشکل الآثار طحاوی۔ ج 15 ص37
📘مسند ابن الجعد ۔۔۔ 1981
📗کتاب الحجہ۔۔۔۔ج1ص75 ....1عدد
ص76 ..1عدد ٹوٹل ۔۔2 عدد
📕مصنف عبدالرزاق۔۔2533...2534

💚🌹 *سیدنا برأ بن عاذب ؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕سنن ابوداٶد۔۔ 749...750..751..752
📙مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔۔2455...2426
📗سنن طحاوی ۔۔1313...1314...1315
📘مسند احمد ۔۔۔۔17760....17930
17938...17948...17957
📕سنن دارقطنی۔۔۔1111....1112
1114...1115...1116..1117.
📙سنن کبری بیہقی۔۔۔2528...2530
📗خلافیات بیہقی1712....1721...1724....1725..
📘التمہید ۔۔ج9 ص 214 سے 215 تک 2عدد
📕المدونہ الکبری ۔۔۔ج1ص 166
📙مسند ابی یعلی ۔۔1658...1689
1690...1691...1692...1701
📗مسند الرویانی۔۔343...344..347
348...349
📘اللمعجم الاوسط للطبرانی۔۔۔1325
📕مصنف عبدالرزاق۔۔2530...2531
📙جز رفع الیدین (منسوب امام بخاریؒ) .....34...35......36
📗تاریخ واسط الاسلم۔۔۔ج1ص 246
📘المعرفة والتایخ للفسوی ۔۔۔ج3ص 80 پر 4 عدد
📕مواضع اوھام الجمع وتفریق ۔۔۔۔522
📙مجموع فیہ مصنفات ابی الحسن حماسی ۔۔۔364
📗الفصل للوصل ابی بکر خطیب ۔۔ج1 .ص 367 سے 375 تک ۔۔۔9 عدد
📘امالی ابی عبداللہ المحاملی ...89
📕امالی المحاملی ابن مھدی ۔۔۔342
📙امالی المحاملی بروایہ ابن یحی۔۔463
📗بقی بن مخلد لابن بشکوال ۔۔49
📘المعرفة والتاریخ للغوی ۔۔ج3 ص 89
📕العلل ومعرفة الرجال لاحمد۔۔ج1ص 336
📙معجم ابن العربی ۔۔۔585
📗تاریخ اصبہان اخبار اصبہان ۔۔ج1ص 370
📘تاریخ بغداد ۔۔۔6752
📕اخبار القضا للمحمد بن خلف ۔۔۔ج3ص 253
📙حدیث ابی الفضل الزھری ۔۔۔۔105
📗التحقیق ابن جوزی ۔۔۔425
📘الفواٸد ابن المقری ۔۔63
📕جز من حدیث ابی علی الصواف ۔۔۔45
📙امالی ابن منذہ ۔۔۔188
📗مسند ابی حنیفہ ابو نعیم اصبہانی ۔ج1 ص 156
📘المتفق والمتفرق للخطیب ۔۔1791
📕المصنفات ابی جعفر البختری ۔۔592..593
📙طبقات المحدثین والواردین ۔۔۔ج3 ص ۔۔73
📗معرفة العلوم الحدیث للحاکم ۔۔۔ج1ص۔۔80
📘الفند فی ذکر علماۓ سمرقند ۔۔873

💚🌹 *سیدناجابر بن سمرةؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕مسلم۔۔۔۔۔968
📙سنن ابوداٶد ۔۔۔۔1000
📗سنن نساٸی ۔۔۔۔۔1185
📘سنن طحاوی ۔۔۔۔۔2569
📕سنن الکبری للبیہقی۔۔۔3520..3521
📙مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔۔8534.۔۔3028
📗مصنف عبدالرزاق۔۔۔3253
📘جز رفع الیدین ۔۔۔۔۔37
📕مسند ابی داٶد طیالسی۔۔۔823
📙السنن الکبری للنساٸی ۔۔۔557...1108
📗مسند احمد ۔۔۔20964.....21027
📘مسند بزار ۔۔۔4291...4292
📕مسند ابی یعلی ۔۔۔7472...7480
📙حدیث سراج ۔۔۔132 ....133
📗ابی عوانہ 1552
📘مسند السراج ۔۔۔728....729
📕الشرح مشکل الآثار ۔۔۔5926
📙ابن حبان ۔۔۔۔1878...1879
📗المعجم الکبیر للطبرانی ۔۔۔1822..1824
1825..1826...1827...1828..1829
📘المخلصیات لابی طاہر ۔۔79
📕الفواٸد المنتقان ۔۔۔73
📙منتقی من الجز المروزی ۔۔35
📗مجموع فیہ مصنفات ابی الحسن ۔۔430
📘التمہید ۔۔۔ج 9ص ۔۔۔221
📕الخلافیات بیہقی ۔۔۔172
📙تاریخ دمشق ۔۔۔۔4779
📗تاریخ بغداد ۔۔۔3083
📘التحقیق ابن الجوزی ۔۔۔426

💚🌹 *سیدنا عبداللہ بن عمرؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕مسند حمیدی۔۔۔614
📙ابی عوانہ ۔۔۔1572....1575
📗اخبار الفقہا والمحدثین ۔۔۔۔۔378
📘السنن طحاوی۔۔۔3739...3740...
1126...1127...1128...1129
📕مسند البزار ۔۔۔519
📙جز رفع الیدین ۔۔۔۔۔۔82
📗ابن خزیمہ ۔۔۔۔۔2703
📘معرفة السنن والآثارللبیہقی۔۔9804.....3309
📕السنن الکبری للبیہقی ۔۔۔ج 5 ص 117
📙موطا امام محمد ۔۔۔108
📗کتاب الحجہ امام محمد ۔۔۔ج1ص 97
📘الاوسط ابن منذر ۔۔۔1390
📕مصنف ابن ابی شیبہ ..۔2467....2424
2429....2435..
📙خلافیات بیہقی ۔۔۔1729...1731....1738
1750.....1758
📗الکامل ابن عدی۔۔۔۔1551
📘فواٸد ابی عثمان۔۔۔32
📕المعجم الاوسط ۔۔۔711
📙مدونة الکبری۔۔۔ج1ص165
📗المحلی ابن حزم۔۔۔ج2ص264
📘جز سعدان ۔۔۔۔137



💚🌹 *سیدنا ابوھریرہؓ* 🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗سنن ابوداٶد ۔۔۔753
📘سنن ترمذی ۔۔۔239....240
📕سنن الدارمی۔۔۔1273
📙مسند ابوداٶد طیالسی۔۔۔2495
📗مسند احمد ۔۔۔8875...10493
📘سنن طحاوی ۔۔۔1157
📕مختصر احکام الطوسی ۔۔۔224
📙معجم ابن العرابی ۔۔۔2188
📗ابن حبان ۔۔۔۔1777
📘مستدرک حاکم ۔۔۔781
📕سنن الکبری للبیہقی ۔۔۔3085
📙امال ابن بشران ۔۔۔1295
📗تہذیب الکمال ۔۔۔2293
📘فواٸد تمام الرازی ۔۔۔1152
📕ابن خزیمہ ۔۔۔459...460...473..
📙علل الحدیث ۔۔۔265
📗موارد الظمان ۔۔ج1 ص 125
📘کتاب الحجة امام محمد ۔۔ج1 ص۔۔96
📕موطا امام محمد ۔۔۔۔104
📙موطا امام مالک براویة ابی معصب الزھری ۔۔۔208
📗تاریخ دمشق ۔۔۔ج65 ص 348

💚🌹 *سیدنا ابوحمید ساعدیؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📘بخاری۔۔۔۔ 828
📕ابن خزیمہ۔.588...606..652..743
📙ابن حبان۔۔۔۔1869
📗سنن بیہقی ۔۔۔2549..2550..2770
📘طحاوی۔۔۔۔1135
📕معرفة السنن والآثار للبیہقی۔۔۔912..913
📙خلافیات بیہقی۔۔۔1787
📗تاریخ بغداد۔ 2239
📘تاریخ دمشق ابن عساکر۔۔3098
📕الانوار فی شماٸل بغوی۔۔۔516
📙المحلی ابن حزم۔۔ج3ص41
📗تغلیق التعلیق۔۔۔ج2ص 330
📘شعب الایمان للبیہقی ۔۔2869
📕الاوسط ابن منذر۔۔۔1402...1437
📙السنن الصغیر للبیہقی۔۔۔406
📗التحقیق الخلاف ابن جوزی ۔۔546
📘التمہید۔۔۔ج19...ص 253
📕شعار اصحاب الحدیث للحاکم الکبیر۔۔69
📙شرح السنة للبغوی ۔۔۔557

💚🌹 *سیدنا عبداللہ بن عباسؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗سنن طحاوی ۔۔3739
📘مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔2450...15759
📕خلافیات بیہقی ۔۔۔۔1729
📙الاحادیث المختارہ ۔.....310
📗المعجم الاوسط للطبرانی۔۔۔1687...1688
📘المعجم الکبیر للطبرانی۔۔12282...13072
📕مسند ابن ابی عمر العوفی بحوالہ المطالب۔۔۔ج6...ص391
📙مسند البزار۔۔۔519
📗ابن خزیمہ۔۔۔۔۔2703
📘اخبار مکة للازرقی ۔۔۔ج1ص279

💚🌹 *سیدناابومالک اشعریؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕مسند احمد ۔۔۔21836
📙تاریخ دمشق ۔۔۔۔8806

💚🌹 *سیدنا واٸل بن حجرؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗سنن ابوداٶد...724...728...737
📘سنن نساٸی ۔۔۔879...882...932
📕سنن الکبری للنساٸی ۔۔۔958...1006
📙سنن طحاوی۔۔۔1132...1133
📗مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔۔2425
📘مسند احمد ۔۔۔18849...18852
📕ابن خزیمہ ۔۔۔477...478...480...
641...906
📙سنن بیہقی۔۔۔2325...2386
📗المنتقی لابن الحارود۔۔۔202
📘المعجم الکبیر طبرانی ۔۔۔43...44...
48...72...76...96
📕احکام القرآن للطحاوی۔۔۔338
📙جز الالف دینار۔۔۔182
📗فواٸد فی علی وفا ۔۔ج1 .ص28
📘فضل بن دکین ۔۔.74
📕جز ابن سماک الدفاق۔۔۔37
📙منتقی۔۔۔ابن مخلد ۔۔۔39
📗التحقیق ابن جوزی۔۔۔432...433
📘الوصل للوصل للخطیب ۔۔ج1ص۔۔441
📕موضوع اوھام للخطیب ۔۔۔ج1ص393
📙الاوسط ابن منذر ۔۔۔1255...1289..
1623
📗الطاٸف من دقاٸق المعارف۔۔۔816
📘معجم الصحابہ ۔۔ج3ص181
📕تاریخ الکبیر ابی خثیمہ ۔۔۔4161
📙تاریخ بغداد۔۔۔5344
📗طبقات المحدثین ابن شیخ۔۔ج3ص371
📘غریب الحدیث للحربی ۔۔۔ج3ص980
📕شرح السنة للبغوی ...562۔۔564
📙التمہید ۔۔۔ج20.ص 71
📗جز ابی علی الھروی ۔۔۔ج1ص 28
📘مساٸل حرب ۔۔۔۔۔18

💚🌹 *سیدنا علی المرتضیؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📘 مصنف عبدالرزاق۔۔۔2567
📕علل الحدیث للدارقطنی ۔۔۔457
📙مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔۔2457
📗سنن طحاوی ...1320...1321
📘موطا امام محمد ...105...109
📕کتاب الحجہ امام محمد۔۔۔ج1 ص96 ...2عدد
📙مدونة الکبری۔۔۔ج1 ص166
📗شرح مشکل الآثار ۔۔۔5825
📘مجموع فیہ مصنفات۔۔542
📕معرفة الآثار للبیہقی۔۔۔3276
📙العلل ومعرفة الرجال لاحمد۔۔۔717
📗مساٸل الامام احمد 369
📘الاوسط ابن منذر 1389
📕خلافیات بیہقی ۔۔۔1746

💚🌹 *سیدنا عبداللہ بن زبیر ؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📙مسند احمد۔۔۔۔15519
📗مسند ابی یعلی ۔۔۔۔81
📘المجم الکبیر للطبرانی۔۔۔242
📕حلیة الاولیا وطبقات الاصفیا۔۔۔ج9ص224
📙التاریخ الکبیر للبخاری۔۔۔1902
📗مسند احمد بن منبع بحوالہ اتحاف الخیرہ 1242
📘خلافیات بیہقی۔۔۔1759

💚🌹 *سیدنا ابو لیلی ؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕الموتلف للدارقطنی ۔۔۔۔۔ج2ص 649
📙تہذیب مستعمرلابن ماکولا ۔۔۔۔ج1 ص176

💚🌹 *سیدنا بریدہ ؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗معجم ابن الاعرابی۔۔۔۔۔190

💚🌹 *سیدہ امی عاٸشہؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📘سنن طحاوی ۔۔۔1139...1140
📕سنن ابن ماجہ ۔۔۔1062
📙سنن دارقطنی ۔۔۔1135
📗سنن الکبری للبیہقی ۔۔۔۔2348
📘خلافیات بیہقی ۔۔۔1493
📕الکامل ابن عدی ....ج2۔۔۔ص 472
📙امالی ابن منذہ ....266
📗معجم ابن لاعرابی ۔۔۔1608
📘الضعفاالکبیر للعقیلی۔۔۔ج1ص۔۔288
📕مختصر الاحکام للطوسی ۔۔۔۔226
📙مستدرک العراقی ۔۔۔1ص 74
📗ابن خزیمہ۔۔۔470....471
📘مسند اسحاق بن راھویہ ۔۔۔1008...1009
📕موضوع اوھام ۔۔۔157
📙تاریخ اصبہان ۔۔۔ج2....7
📗معرفة السنن والآثار ۔۔۔۔2999
📘مشیحة قاضی المارستان۔۔۔331

💚🌹 *سیدنا ابوسعید الخدریؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕الزھد احمد بن حنبل۔۔۔1270
📙 فواٸدتمام الرازی۔۔۔117

💚🌹 سیدناانس بن مالکؓ🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗سنن دارالقطنی۔۔۔1133...1292
📘مسند ابی یعلی۔۔۔۔3735
📕معجم الاوسط طبرانی۔۔۔3039
📙سنن الکبری للبیہقی ۔۔۔2632
📗مستدرک حاکم۔۔۔822
📘خلافیات بیہقی۔۔1498
📕التاریخ الکبیر ابی خثیمہ۔۔۔81
📙علل الحدیث ابی حاتم ۔۔۔539
📗الاحادیث المختارہ ۔۔۔2310
📘فواٸد ابی الفوارس ۔۔۔40
📕التحقیق ابن الجوزی۔۔۔۔440
📙المخلصیات .... 1372

💚🌹 *سیدنا حکم بن عمیرؓ*🌹💚
سےمروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗المعجم الکبیرطبرانی۔۔۔۔3190
📘معرفة الصحابہ۔۔۔۔۔۔1928
💚🌹 *سیدنا ابو مسعود انصاریؓ* 🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕مسند احمد ۔۔۔21329

💚🌹 *سیدنا عمرفاروقؓ*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📙مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔2428...2469
📗سنن طحاوی۔۔۔۔1329....1330
📘 مصنف عبدالرزاق۔۔۔2532
📕شرح مشکل الآثار ج15...ص۔۔50
📙سنن الکبری بیہقی۔۔۔2308
📗الاوسط ابن منذر۔۔۔۔1391
📘خلافیات بیہقی ۔۔1748...1749
📕جز الرافقی بحوالہ مسندفاروق۔۔۔ج1ص164

💚🌹 *امام ابراہیم نخعیؒ تابعٕی*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📙مصنف ابن ابی شیبہ۔۔1260...1262...1263...1269
📗سنن طحاوی۔۔۔1329...3743
📘کتاب الآثار امام محمد ۔۔۔73
📕کتاب الآثار امام ابو یوسف۔۔۔99...104
📙موطا امام محمد ۔۔۔106
📗الاوسط ابن منذر۔۔۔1391
📘شرح مشکل الآثار للطحاوی۔..۔ج1ص50
📕المدونة الکبری۔۔۔ج..1..ص...166
📙مصنف عبدالرزاق ۔۔۔۔2435

💚🌹 *امام شعبیؒ تابعی*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔2459...2469
📘الاوسط ابن منذر ۔۔1391
📕سنن طحاوی ۔۔۔1329
📙شرح مشکل الآثار ۔۔۔ج۔۔15...ص50

💚🌹 *امام ابو اسحاقؒ تابعی*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔2469...2461
📘الاوسط ابن منذر ۔۔۔1391
📕 سنن طحاوی۔۔۔1329
📙شرح مشکل الآثار ۔۔۔ج15..ص50

💚🌹 *امام خیثمہؒ تابعی*🌹💚
سے مروی روایات کےحوالہ جات اور حدیث نمبر

📗مصنف ابن ابی شیبہ۔۔2463

💚🌹 *امام علقمہ ؒ تابعی* 🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📘مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔۔2468

💚🌹 *امام اسودؒ تابعی*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔۔2468
💚🌹 *امام ابو لیلیؒ تابعی* 🌹💚
سےمروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📙مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔2466


💚🌹 *امام قیسؒ تابعی* 🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔۔2464

💚🌹 *امام ابومیسرہؒ تابعی*🌹💚
سےمروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📘مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔۔۔۔2433

💚🌹 *امام ابو جعفرؒتابعی*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📕 مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔۔2431

💚🌹 *امام سالمؒ تابعی* 🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📙مصنف ابن ابی شیبہ۔۔۔۔۔2438

💚🌹 *امام حماد ؒ تابعی*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور حدیث نمبر

📗مصنف ابن ابی شیبہ ۔۔۔۔۔2488
📘مساٸل حرب الکرمانی۔۔۔37

💚🌹 *امام اعظم ابوحنیفہؒ تابعی*🌹💚
سے مروی روایات کے حوالہ جات اوراقوال

📕کتاب الحجة امام محمد۔۔۔ج1...ص94
📙موطا امام محمد ۔۔۔ج1۔۔۔ص58

💚🌹 *امام مالکؒ🌹💚*
سے مروی روایات کے حوالہ جات اور اقوال

📗 مدونةالکبری۔۔۔۔ج1 ۔۔۔۔ص165

💚🌹 *امام ابوبکر بن عیاش 🌹💚
سے مروی روایات کےحوالہ جات اور اوراقوال

Address

ISLAMABAD
Rawat
4536

Telephone

+3212862615

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مولانا شاکراللہ سکرگاہی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to مولانا شاکراللہ سکرگاہی:

Share