30/06/2025
*ماہانہ ختمِ خواجگان شریف
جامعہ اسلام آباد روات کیمپس*
الحمدللہ!
مورخہ 29 جون 2025ء بروز اتوار، جامعہ اسلام آباد نیو کیمپس روات میں ماہانہ ختمِ خواجگان شریف کا پُرنور انعقاد ہوا۔
اس روحانی محفل میں حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ جگر گوشۂ استادِ محترم حضرت علامہ مولانا ہاشم جان جلالی صاحب (اسلامک اسکالر، قاہرہ مصر) نے خصوصی شرکت فرمائی، بابرکت خطاب فرمایا، ختم خواجگان شریف پڑھائی اور پُراثر دعا سے محفل کو منور فرمایا۔
یہ روح پرور اجتماع آبشارِ علم و حکمت، ظفرِ اہلِ سنت، ممتاز ماہرِ تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر پیر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب (پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد، چانسلر اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان، چیئرمین IERF) کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا۔