𝓜𝓪𝔃𝓱𝓪𝓻 𝓚𝓪𝓼𝓱𝓶𝓲𝓻𝓲

𝓜𝓪𝔃𝓱𝓪𝓻 𝓚𝓪𝓼𝓱𝓶𝓲𝓻𝓲 Kashmir

17/07/2025

ایکشن کمیٹی کا اعلان
29 ستمبر سے پورے آذاداکشمیر میں غیر معینہ مدت کے لئے مکمل لاک ڈاون
بند مطلب بند
ھر شے بند

17/07/2025

پنجاب کے شہر چکوال میں موسلادھار بارشیں اور سیلابی صورتحال۔۔۔ 4 ہزار سال پرانے کٹاس راج مندر میں بھی پانی بھر گیا

یہ دو تصویریں ایک ہی گاؤں بھنگو هجیرہ کے رہنے والوں کی ہیں ۔اور دونوں تصویریں پچھلے ہفتے ہی بنائی گیی ہیں ۔ایک تصویر میں...
17/07/2025

یہ دو تصویریں ایک ہی گاؤں بھنگو هجیرہ کے رہنے والوں کی ہیں ۔
اور دونوں تصویریں پچھلے ہفتے ہی بنائی گیی ہیں ۔
ایک تصویر میں ننگا نظر آنے والے شخص کو لاہور سے واپسی پر ڈاکوؤں نے اغوا کر کے پہلے تو 3 کروڑ کی ڈیمانڈ کی ۔۔اور جب دیکھا کہ یہ شخص غریب ہے تو پھر 20 لاکھ روپے تک کی ڈیمانڈ کر دی ۔۔
دوسری تصویر میں ہمارے حلقے کے وزیر صاحب اغوا ہونے والے شخص کے گاؤں بھنگو میں دو چار لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کر کے ایسے کھڑے ہیں جیسے کہ کویی بہت بڑا محاذ فتح کر دیا ہو ۔
ہم لوگوں کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ کیا ہم صرف ووٹ دینے کے لئے ہی پیدا ہوے ہیں ؟
ہر پانچھ سال بعد اپنے ہی خرچے پر اپنے گاؤں محلے میں پروگرام کروا کر انکو بلایں ۔۔پندرہ بیس لوگوں کے گلوں میں پٹے ڈلوا کر ان سیاست دانوں کی خوشنودی حاصل کر کے پھر ان لوگوں کو جیتوا کر اسمبلی میں بھیج کر اگلے پانچھ سال تک ان کا چہرہ دیکھنے کے لئے ترس جایئں ۔۔۔۔۔
بس صرف اسی کام کے لئے ہم رہ گے ہیں ؟ گلے میں پٹے ڈلواؤ
ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوال کریں تو انکے چمچے کڑچھے کاٹنے کو دوڑتے ہیں ۔
آخر ہم لوگوں کو ہو کیا گیا ہے ؟؟؟
ہم اپنے ایریا کے سیاست دانوں سے سوال کیوں نہیں کر سکتے کہ اس اغوا ہونے والے شخص کی بازیابی کے لئے آپ نے کیا کردار ادا کیا یا کرنا ہے ؟؟؟
ظالموں اور کچھ نہیں تو 20 لاکھ روپے دے کر اس شخص کی جان تو بچا لو ۔۔۔ہم یہ نہیں کہتے کہ اپنی جیب سے 20 لاکھ روپے دو ۔۔۔بلکہ هجیرہ میں جاری کسی پروجیکٹ میں سے 20 لاکھ کی رقم نکال کر ہی اس غریب شخص کے گھر والوں کو دے دو ۔۔۔بخدا ہمیں کویی اعتراض نہیں ہو گا
بلکہ ایسا کرنے سے اپکی موجودہ الیکشن کمپین پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
جے اس شخص کی جان کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت وقت یعنی عامر سرکار ہو گی ۔اور انکے ساتھ ساتھ
دو دو لاکھ کی سکیمیں کھا کر تیرا قائد میرا قائد کے نعرے لگانے والے بھی اسکے ذمہ دار ہوں گے ۔

16/07/2025

ہجیرہ کا رہائشی کچے کے ڈاکوٶں نے اغواء کرلیا،حکومت آزادکشمیر و پاکستان و سیکیورٹی اداروں سے بحفاظت بازیابی کا مطالبہ۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل ہجیرہ کے نواحی گاٶں انہاری کے رہائشی محمد طفیل ولد حسن دین مورخہ 8 مئی 2025 کو لاہور سے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے اہلِ خانہ کو صرف یہی اطلاع ملی کہ وہ نیازی اڈے لاہور سے روانہ ہو رہے ہیں، مگر 10 مئی کو ایک دل دہلا دینے والی کال موصول ہوئی — "مجھے اغوا کر لیا گیا ہے، خدارا مجھے بچا لو!"یہ کال محمد طفیل کی اپنی تھی۔اس کے بعد جو ہوا، وہ کسی بھی انسان کا دل چیر دینے کے لیے کافی ہے۔ اغوا کاروں نے بار بار رابطہ کیا، خود کو "کچے کے علاقے کے ڈاکو" کہا اور مطالبات کی فہرست سنائی:2 کروڑ روپے، 2 عدد آئی فون، اور 2 راڈو گھڑیاں۔ساتھ ہی بھیجی گئی دل دہلا دینے والی ویڈیوز، جن میں محمد طفیل پر ہونے والا غیر انسانی تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔ہم حکومت پاکستان و افواج پاکستان سے سربراہان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کچے کے ڈاکو کیا فتنہ الخوارج میں شامل نہیں؟کیا کچے کے ڈاکوٶں کے لیے کوئی ردالفساد،ضرب عضب، بنیان مرصوص اور نہ ہی استحکام پاکستان نام کا کوئی آپریشن ہے؟؟؟جو ریاست کے اندر ہی دندناتے پھر رہے ہیں۔اور خود ہی اپنی ریاست بنائی ہوئی ہے۔کچے کے ڈاکو اسلحہ کہاں سے لاتے ہیں۔ کیا ایک عام محنت کش، جو لاہور میں روزی روٹی کے لیے کام کر رہا تھا، اس قابل ہے کہ اتنی بڑی رقم ادا کر سکے؟ کیا ریاستی ادارے، پولیس، اور حکومت کا کوئی فرض نہیں بنتا کہ وہ ایک بے گناہ، غریب شہری کو بازیاب کرائیں؟ کیا انسانیت اتنی بے حس ہو چکی ہے کہ تشدد زدہ ویڈیوز دیکھ کر بھی خاموشی چھائی رہے؟محمد طفیل کا بیٹا، جس کی والدہ پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو چکی ہے، آج دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ غریبی کی دہلیز پر کھڑا خاندان، اہلِ محلہ کے ساتھ چندہ اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مگر اغواکاروں کے مطالبات آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔یہ صرف ایک فرد کی کہانی نہیں، یہ پورے معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔خاموشی اب جرم ہے۔اگر آج آپ نہیں بولیں گے، تو کل یہ ظلم کسی اور دروازے پر دستک دے سکتا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر محمد طفیل کو بازیاب کرایا جائے،ریاستی ادارے اور پولیس حرکت میں آئیں، اغواکاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، عوامی نمائندے اس معاملے پر آواز بلند کریں۔ #ہجیرہ

15/07/2025

لال خان سب پر بازی لے گیا پاگل یعنی جو گل کو پا گیا گل کو سمجھ گیا بزرگ لال خان صاحب کے حقیقی جذبات کو سرخ 🔴🔴🔴 سلام یہ بزرگ ھیں اور یہ ھماری حرمت کا نشان ھیں شکریہ لال خان صاحب

13/07/2025

لو جی الیکشن میں وزیروں مشیروں کے ساتھ سیلفیاں بنوانے والوں کی پریشانی دور ۔ای فون کمپنی کو کال ،🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣

13/07/2025
12/07/2025

محکمہ برقیات کی نا اہلی فاروڈ کہوٹہ میں افسوسناک اور دلخراش حادثہمین ٹرانسمشن لائن گھر کے بلکل ساتھ سے گزر رہی تھی اہک شخص ان ٹرانسمشن لائن کی بھینٹ چڑھ گیا

09/07/2025

لاکھوں لیٹر پانی زمین میں واپس اور خشک بور چل پڑے ۔ یااللہ تیرا شکر 🤲🤲🤲

Address

Rawlakot

Telephone

+966590644941

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝓜𝓪𝔃𝓱𝓪𝓻 𝓚𝓪𝓼𝓱𝓶𝓲𝓻𝓲 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝓜𝓪𝔃𝓱𝓪𝓻 𝓚𝓪𝓼𝓱𝓶𝓲𝓻𝓲:

Share