Tolipeer Travels

Tolipeer Travels Tolipeer travels (Pvt) Ltd. aims to promote tourist destinations in Azad Kashmir and Pakistan.

We provide news related travel, local culture, products found in locality and information about traveling products and much more.

پاکستان بھر میں اگلے چند دن(10دن) سخت گرمی کا امکان ہے۔ لوگ جوق درجوق قافلوں کی صورت میں جی بی اور کشمیر کا رُخ کریں۔
20/05/2024

پاکستان بھر میں اگلے چند دن(10دن) سخت گرمی کا امکان ہے۔ لوگ جوق درجوق قافلوں کی صورت میں جی بی اور کشمیر کا رُخ کریں۔

اطلاع عامجو ٹوریسٹ حضرات  کشمیر کی طرف سفر کرنا چاہتے ہیں، اب وہ بلکل آرام سکون کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، کشمیر میں ہونے ...
17/05/2024

اطلاع عام
جو ٹوریسٹ حضرات کشمیر کی طرف سفر کرنا چاہتے ہیں، اب وہ بلکل آرام سکون کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، کشمیر میں ہونے والی ہڑتال اب ختم ہو چکی ہے، تمام کاروباری مراکز کھول گئے ہیں، لہذا اب آپ پرسکون ھو کر کشمیر کی سیر کرسکتے ہیں

فراڈ میں استعمال ہونے والی ’شیطان کی سانس‘ نامی دوا جس سے کسی بھی شخص کے ’دماغ کو قابو‘ کیا جا سکتا ہےڈھاکہ کی تہمینہ بی...
11/05/2024

فراڈ میں استعمال ہونے والی ’شیطان کی سانس‘ نامی دوا جس سے کسی بھی شخص کے ’دماغ کو قابو‘ کیا جا سکتا ہے

ڈھاکہ کی تہمینہ بیگم (فرضی نام) کو چند روز قبل ایک ’عجیب‘ واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ بازار سے گھر لوٹتے ہوئے اچانک ایک عجیب سی عورت ان کے راستے میں آ کھڑی ہوئی اور ان سے ایک پتہ پوچھنے لگی۔

پھر ایک نوجوان سامنے آیا اور دو تین منٹ بات چیت کے بعد نجانے کیا ہوا کہ تہمینہ کو کچھ یاد نہیں آ رہا۔۔

تہمینہ بتاتی ہیں کہ یہ سب بہت عجیب اور خوفناک تھا۔ وہ آدمی جاننا چاہتا تھا کہ کیا اس علاقے میں کوئی غریب یا یتیم موجود ہے؟ وہ ان کی مدد کرنا چاہتا تھا۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میرے گھر کے قریب ایک غریب گھرانہ رہائش پذیر تھا۔ اسی لیے میں تفصیلات جاننا چاہتی تھی اور ان چند منٹ بات کی لیکن ان چند منٹوں کے بعد نجانے کیا ہوا، میرا دماغ کام نہیں کر رہا تھا۔‘
تہمینہ نے اپنی بالیاں، گلے کی چین اور کئی ہزار نقدی نامعلوم خاتون اور نوجوان کے حوالے کر دی۔

انھوں نے کہا ’آنٹی آپ یہ زیورات اور پیسے تھیلے میں رکھیں۔ ورنہ گم ہو جائیں گے۔ میں نے بالکل ایسا ہی کیا۔ میرے ذہن میں یہ نہیں آیا کہ وہ کیوں گم ہو جائیں گے یا میں انھیں اپنے تھیلے میں کیوں رکھو؟‘

وہ بتاتی ہیں کہ ’پھر لڑکے نے کہا میرے ساتھ چلیں۔ میں نے تھیلا لڑکی کو پکڑا دیا اور لڑکے کے پیچھے چلنے لگی۔‘

تھوڑی دیر چلنے کے بعد تہمینہ تنہا رہ گئیں۔۔ انھیں وہ لڑکا نظر نہیں آ رہا تھا اور جب وہ واپس آئیں تو انھیں لڑکی بھی نہ ملی۔

اس تلخ تجربے کے دوران تہمینہ نے اپنی سونے کی چین، بالیاں، نقدی اور موبائل فون کھو دیا۔

وہ کہتی ہیں ’مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ سب کیسے ہوا۔ انھوں نے میرے ساتھ کچھ نہیں کیا۔ بس اتنا ہوا تھا کہ لڑکی نے میرے چہرے کے سامنے ہاتھ ہلا کر پتہ پوچھا تھا۔‘

تہمینہ بیگم کو جس تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑا، حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں کئی افراد ایسے ہی واقعات کا شکار رہے ہیں اور اس کے پیچھے سکوپولامین نامی دوا کا نام سامنے آ رہا ہے۔

یہ دوا مائع اور پاؤڈر دونوں شکلوں میں دستیاب ہے۔ جرم کرنے کے لیے اس دوا کو کاغذ، کپڑوں، ہاتھ حتیٰ کہ موبائل فون کی سکرین پر بھی لگایا جا سکتا ہے تاکہ اس کی خوشبو سے کچھ وقت کے لیے کسی کا بھی دماغ قابو کیا جا سکے۔

لیکن کیا واقعی ایسی کوئی دوا موجود ہے؟

سکوپولامین ہمارے لیے بالکل نئی تھی، تحقیق سے معلوم ہوا لوگ اسے ’شیطان کی سانس‘ پکارتے ہیں
ستمبر 2023 میں بنگلہ دیش کے نارائن گنج میں ایک نجی یونیورسٹی کے استاد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ڈھاکہ سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ان میں سے ایک کے پاس سکوپولامین پائی گئی تھی۔

ایک بوتل کے اندر سے سفید پاؤڈر کی شکل میں چند گرام سکوپولامین اور کچھ دیگر منشیات ضبط کی گئیں۔

بعد میں عدالت کے حکم پر سی آئی ڈی لیب میں ٹیسٹ سے سکوپولامین کی موجودگی کا علم ہوا۔

نارائن گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ غلام مصطفی رسل نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ پہلے انھیں سکوپولامین کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ہمیں جو کیمیائی ٹیسٹ رپورٹ ملی اس میں سکوپولامین، پوٹاشیم سائینائیڈ اور کلوروفارم کا پتہ چلا۔ ان میں سے سکوپولامین ہمارے لیے بالکل نئی تھی۔ ہمیں اس دوا کا نام، اس کا استعمال کب اور کن صورتوں میں کیا جا سکتا ہے، یہ سب نہیں معلوم تھا۔ اس پر تحقیق کرنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ دراصل بہت سے لوگ اسے ’ڈیولز بریتھ‘ یا ’شیطان کی سانس‘ پکارتے ہیں۔‘

مصطفیٰ بتاتے ہیں کہ اب تک کی تفتیش میں جو کچھ معلوم ہوا ہے اس کے مطابق یہ منشیات سمگلرز، کوریئرز کے ذریعے اور کئی مختلف طریقوں سے ملک میں لا رہے ہیں۔

دھوترا کے پھولوں سے سکوپولامین کیسے بنتی ہے؟
سکوپولامین بنیادی طور پر ایک مصنوعی دوا ہے۔ یہ میڈیکل سائنس میں ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ متلی، گاڑی میں بیٹھ کر چکر آنے سے ہونے والی متلی اور بعض صورتوں میں آپریشن کے بعد مریض کو دی جانے والی دواؤں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن یہ قدرتی دوا نہیں بلکہ سکوپولامین کو قدرتی اجزا میں شامل کرکے مصنوعی طور پر بنایا جاتا ہے۔ یہ مائع اور پاؤڈر دونوں شکلوں میں دستیاب ہے۔

لیکن اس کا اہم جزو دھوترا پھول سے آتا ہے۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کے چیف کیمیکل ایگزامینر دولال کرشنا کہتے ہیں کہ ’ایک زمانے میں بنگلہ دیش میں لوگوں کو دیوانہ بنانے کے لیے دھتر کو دودھ میں ڈال کر پلایا جاتا تھا۔ دھوترا کا پھول ایک زہر ہے۔ یہ ان دھتروں کے اجزا کے ساتھ مصنوعی طور پر بنایا جاتا ہے۔‘

ان کا دعویٰ ہے کہ ’میکسیکو کے منشیات کے کارٹلز، جو یہ منشیات بنا رہے ہیں وہی اسے پوری دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔‘
سکوپولامین کب اور کیسے کام کرتی ہے: دوسری عالمی جنگ میں جاسوسی کے لیے ’ٹروتھ سیرم‘ کے طور پر استعمال
دوسری عالمی جنگ کے دوران خفیہ ایجنسیوں نے سکوپولامین کا استعمال کیا ہے۔ بعد میں اسے انجیکشن کے ذریعے مائع کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

بنگلہ دیش کی بنگلا بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید الرحمن کہتے ہیں کہ سکوپولامین کا بطور دوا استعمال اب بھی موجود ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’یہ حقیقت ہے کہ یہ اور اس جیسی کئی دوسری دوائیں میڈیکل سائنس میں استعمال ہوتی ہیں۔ سکوپولامائن کو پہلی بار دوسری عالمی جنگ کے دوران جاسوسی میں ’ٹروتھ سیرم‘ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ یعنی جسے ٹیکہ لگ جائے تو وہ سچ کہنے لگتا ہے کیونکہ اس سے انسان کے دماغ پر اس کا اپنا کنٹرول ختم ہو جاتا ہے۔ پھر وہ دوسروں کے کنٹرول میں آ جاتا ہے، دوسروں کی بات سنتا ہے اور وہی کرتا ہے جو اسے کہا جائے۔‘

رحمان کہتے ہیں کہ ’جب آپ اسے بات کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو یہ سچائی والے سیرم کے طور پر کام کرتا ہے اور جب آپ اسے پاؤڈر کی شکل میں سانس میں لے رہے ہوتے ہیں تو یہ ’شیطان کی سانس‘ ہے مگر جب آپ اسے الٹی یا کسی بیماری کے لیے لے رہے ہیں تو یہ دراصل دوا کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔‘

سکوپولامائن بنیادی طور پر دھوکہ دہی کے لئے ایک پاؤڈر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. اسے وزیٹنگ کارڈ، کاغذ، کپڑے یا موبائل فون کی سکرین پر لگا کر شکار بنائے جانے والے لوگوں کی سانسوں کے قریب لایا جاتا ہے۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کے چیف کیمیکل ایگزامینر ڈاکٹر دولال کرشنا ساہا کے مطابق، سکوپولامین دراصل انسانی ناک کے چار سے چھ انچ کے فاصلہ سے اندر داخل ہو جاتا ہے۔

’اس کا اثر سانس لینے کے صرف 10 منٹ کے بعد شروع ہو جاتا ہے۔ پھر یاداشت اور دماغ شعوری طور پر کام نہیں کر سکتے۔ کچھ لوگوں کو معمول پر آنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ اور کچھ افراد تین چار گھنٹے میں بھی نارمل نہیں ہو سکتے۔‘

کیا سکوپولامین کو دوائی کے خام مال کے طور پر ملک میں لایا جا رہا ہے؟
بنگلہ دیش میں اس کا استعمال ابتدائی طور پر ڈھاکہ میں پایا گیا تھا لیکن بعد میں ڈھاکہ سے باہر کے اضلاع میں بھی سکوپولامین کے استعمال سے دھوکہ دہی کی اطلاعات ہیں۔

تاہم پولیس کے پاس ایسے واقعات کے کوئی خاص اعدادوشمار نہیں ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی کے اوجود منشیات فروش باہر سے سکوپولامین ملک میں کیسے لا رہے ہیں، یہ بھی ایک بڑا سوال ہے۔

نارائن گنج واقعے کے بعد جاسوسوں کو سکوپولامین آن لائن فروخت ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں افراد آن لائن فروخت میں ملوث ہیں۔ اور یہ بنیادی طور پر ملک کے باہر سے سکوپولامین لا رہے ہیں۔

اس معاملے میں کورئیر سروس سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ تاہم، پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا کوئی سکوپولامین کو دوائی کے خام مال کے طور پر لا رہا ہے یا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کام کیا جا رہا ہے ’ہم پہلے ہی کچھ لوگوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔ اس سے قبل نارائن گنج میں بھی گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ ہم ان سے موصول ہونے والی معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ اس میں اور کون ملوث ہے اس کا پتہ لگانے اور انھیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔‘

لیکن آئے روز سکوپولامین کے استعمال سے دھوکہ دہی کی خبریں آ رہی ہیں اور لوگوں میں خوف بڑھ رہا ہے۔

بی بی سی اردو

گاڑیوں کی برقی وائرنگ میں حفاظت کیلئے استعمال ھونے والا فیوز ( Fuse )آپ کی گاڑی کے برقی نظام کو اوور لوڈ سے بچانے میں اہ...
10/05/2024

گاڑیوں کی برقی وائرنگ میں حفاظت کیلئے استعمال ھونے والا فیوز ( Fuse )آپ کی گاڑی کے برقی نظام کو اوور لوڈ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کے برقی نظام میں کسی خرابی/ شارٹ سرکٹ کی صورت میں یہ خود کو اڑا کر اس برقی سرکٹ کو منقطع کر دیتے ہیں اور آپ کی گاڑی کو ممکنہ بڑے نقصان سے بچاتے ہیں۔
ان کی کلر کوڈنگ سرکٹ کرنٹ ریٹنگ کی شناخت میں مدد کرتی ہے، جس سے آپ آسانی سے مخصوص سرکٹس کے لیے مناسب فیوز کا تعین کر سکتے ہیں۔
فیوز کلر کوڈنگ مطابق ایمپیر ریٹنگ درج ذیل ہیں:

بلیک: 1 ایمپیر
گرے: 2 ایمپیر
وائلیٹ: 3 ایمپیر
گلابی: 4 ایمپیر
ٹان (Tan) : 5 ایمپیر
براؤن: 7.5 ایمپیر
سرخ: 10 ایمپیر
نیلا: 15 ایمپیر
پیلا: 20 ایمپیر
کلئیر وائٹ: 25 ایمپیر
سبز: 30 ایمپیر
اورنج: 40 ایمپیر

گاڑیوں میں فیوز ہر برقی سرکٹ کی کرنٹ کی ضرورت کے مطابق لگائے جاتے ہیں۔
اس لئے ضروری ھے کہ کسی فیوز کے اڑنے کی صورت میں اسی ریٹنگ کا حامل فیوز تبدیلی میں لگایا جائے۔

بشکریہ

پاکستان کے مختلف شہروں سے شمالی علاقہ جات/کشمیر آنے والے تمام معزز سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ Eco Tourism کو سمجھیں اور عل...
09/05/2024

پاکستان کے مختلف شہروں سے شمالی علاقہ جات/کشمیر آنے والے تمام معزز سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ Eco Tourism کو سمجھیں اور علاقے کو صاف رکھنے میں مقامی لوگوں کی مدد کریں۔ چہل قدمی کے دوران سڑکوں پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور پولی تھین بیگز کا استعمال کم کریں، گاڑی کی کھڑکیاں کھول کر چپ ریپرز اور جوس باکس باہر پھینکنے سے گریز کریں۔










30/04/2024

روڈ اپڈیٹ30 اپریل 09بجے صبح

کوہالہ روڈ کلئیر ہے۔
لوہار گلی روڈ بحالی کا عمل جاری ہے۔
پیر چنا سی روڈ سراں تک اوپن ہے۔
موسم صاف ہے، خوشگوار دھوپ نکلی ہے ۔

راولاکوٹ
جملہ روڈز کلیئر ہیں, موسم صاف ہے ۔

ضلع نیلم

شاہراہِ نیلم بےشمار سلائیڈز کے بعد بند ہے، آج بحالی کا عمل شروع ہے، کمیونیکیشن میں مشکلات ہیں۔

جہلم ویلی:

لیپہ روڈ ریشیان تک اوپن ہے۔ آج بحالی کا عمل شروع ہوگا، جلد کلیئر کر دی جائیگی۔


باغ اور حویلی میں سڑکیں بحال ہیں ۔

AJK Tourist Police

27/04/2024

موسم الرٹ 👇👇
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمی الرٹ جاری کردی 26 تا 29 اپریل 2024 کو بارشوں کے ساتھ آندھی طوفان آسمانی بجلی ندی نالوں میں طغیانی کی پیشنگوئی ۔

لہذا آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ، جہلم ویلی ، پونچھ راولاکوٹ اور حویلی کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

1۔👈 بارش میں پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں کسی مجبوری کی صورت میں انتہائی احتیاط کریں۔

2۔👈 شدید بارش کی صورت میں ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی قریبی ہوٹل یا ریسٹ ہاؤس وغیرہ میں رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیں۔

3۔👈 بارش میں گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں پہاڑی علاقوں میں پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

4۔👈 بارش ختم ہو نے پر اپنے ٹور پلان کو صورتحال کے مطابق از سر نو ترتیب دیں۔ مناسب انتظامات رکھیں۔

5۔👈دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔ ٹوریسٹ پولیس آپ کی مدد کے لیئے 24 گھنٹے تیار ۔ ۔ انشاءاللہ

ٹورسٹ پولیس کنٹرول روم رابطہ نمبرز
05822-930831
05822-930832
05822-930829
05822-1422

15/04/2024

روڈ اپڈیٹس۔
مظفرآباد :
لوہار گلی روڈ اوپن ہے۔۔
کوہالہ سے مظفرآباد روڈ پر مختلف جگہوں پر ہلکے پھلکے پتھر آئے ہیں بحرحال روڈ کلئیر ہے، ٹریفک رواں ہے.
پیر چنا سی روڈ ٹاپ تک اوپن ہے۔
بارش لگا تار جاری ہے۔

باغ:

لسڈنہ اور گنگا چوٹی پر بارش جاری ۔ تاہم روڈز ٹریفک کے لیے بحال ہیں۔

نیلم :

اس وقت ویلی بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے.

شاہراہ نیلم شاردہ تک ٹریفک کے لیئے بحال ہے تاہم شاردہ سے کیل و تاوبٹ شاہراہ نیلم ہر طرح کی ٹریفک کے لیئے فی الحال بند ہے...

راولاکوٹ:

شدید بارش جاری تمام شاہرات ٹریفک کے لیے اوپن ہیں۔

جہلم ویلی:

شدید بارش ہو رہی ہے۔ ریشیان تک روڈ مکمل کلیئر ہے ۔
شاہراہِ لیپہ ندی نالوں میں طغیانی ہے ٹریفک محدود ہے۔

13/04/2024

آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر شدید بارش شروع ہے۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

دوران بارش پہاڑ ی علاقوں میں محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں ۔

لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

AJK Tourist Police

عید کے موقع پر سیاحوں کی آسانی کے لئے راولاکوٹ پولیس کے افسران اور جوان مختلف تفریحی مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کو...
09/04/2024

عید کے موقع پر سیاحوں کی آسانی کے لئے راولاکوٹ پولیس کے افسران اور جوان مختلف تفریحی مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کو ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر لیں کسی ہنگامی یا حادثے کی صورت میں اپنے قریبی پوائنٹ پر تعینات آفیسر سے رابطہ کریں
راولاکوٹ پولیس آپ کی خدمت کےلئے ہمہ وقت حاضر ہے



02/03/2024

روڈ اپڈیٹ 08:00 بجے مارننگ

مظفرآباد ؛

شا ہرا ہ کوہالہ کلیر ہے ۔ بارش کے باعث پھسلن ہے ، ٹریفک رواں ہے احتیاط کی ضرورت ہے۔

مانسہرہ سے مظفرآباد روڈ لوہار گلی کے مقام سے بوجہ لینڈ سلائیڈنگ بند ہے۔مشین ساتھ موجود ہے۔ کلیئر ہونے پر آگاہ کیا جائیگا۔

پیر چنا سی ڈنہ مغلاں تک کلیئر ہے اس سے آگے برف ہے۔ بارش کا سلسلہ رات گے سے جاری ہے۔

نیلم :

گزشتہ کل سے لگاتار بارش جاری ہے ، آٹھمقام سے بالائی نیلم میں برف باری جاری ہے ۔
شاردہ تقریباً ایک فٹ اور کیل ڈیڑھ فٹ برف پڑھ چکی جس وجہ سے بجلی بند ہے ، متعدد مقامات پر موبائل نیٹ ورک نہ ہے جس رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

آٹھمقام تک روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کلئیر ہے ۔ آٹھمقام نیو لاری اڈا کے پاس وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جزوی طور پر بند ہے ۔

لوات سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے ۔

شاردہ سے کیل گلیشیر آنے کی وجہ سے گزشتہ کل سے تا حال بند ہے ۔

اڑنگ کیل 7 سیاح قیام پذیر ہیں جن کو روڈ اور موسم کلئیر ہونے تک ادھر ہی سٹے کرنے کا کہا گیا ہے ۔

جہلم ویلی:
مرکزی شاہراہِ کھلی ہے۔
لیپہ روڈ بوجھ برف باری بند ہے۔
چکار سے سُدھن گلی روڈ بھی بند ہے۔ سڑک پر جزوي سلائیڈ ز موجود ہیں۔مشین ساتھ موجود ہے۔

باغ:

باغ تا سدھن گلی روڈ بوجہ برف باری ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔
باغ سے مظفرآباد براستہ چکار بھی بند ہے۔

حویلی :

باغ تا لسڈنہ ، محمود گلی روڈ بوجہ برف باری ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے

راولاکوٹ :

آزاد پتن تا راولاکوٹ ،گھاہیگلہ روڈ ٹریفک کے لیے اوپن ہے ،تاہم مختلف جگہوں پر ہلکی ہلکی سلائیڈ کی وجہ سے پتھر آرہےہیں ۔
گھاہیگلہ تا تولی پیر روڈ کوڑی مار ( گلہ) تک کلئیر ہے جبکہ تولی پیر ٹاپ بوجہ برف باری بند ہے بارش شدید ہونے کی وجہ سے سلائیڈ اور پتھر آنے کا خطرہ ہے۔

کنٹرول روم ٹورسٹ پولیس مظفرآباد

21/02/2024

روڈ اپڈیٹ 08:00 بجے صبح

کنٹرول روم ٹورسٹ پولیس مظفرآباد

مظفرآباد ،

مرکزی شاہراہیں کھلی ہیں۔ موسم مکمل صاف ہے ، دھوپ نکلی ہے۔
پیر چنا سی روڈ ڈنہ تک اوپن ہے۔

نیلم:

ویلی میں اسوقت موسم صاف ہو چکا ہے ، دھوپ نکلی ہے۔

شاہراہ نیلم مظفرآباد تا لوات ہر طرح کی ٹریفک کے لیئے بحال ہے ۔


جہلم ویلی؛

ریشیاں تا لیپہ روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔ موسم صاف ہے دھوپ نکلی ہے۔

حویلی :

لسڈنہ ٹاپ تک روڈ کو کلئیر کر دیا گیا ہے پھسلن کی وجہ سے 4×4 گاڑیاں ہی فی الوقت جا سکتی ہیں جبکہ محمود گلی روڈ بدستور ابھی تک بند ہے

باغ؛

سدھن گلی روڈ صرف 4 ×4 گاڑیاں جا سکتی ہیں ۔گنگا چوٹی روڈ بند ہے۔

راولاکوٹ۔

پونچھ راولاکوٹ کی جملہ مین شاہرات ٹریفک کے لیے اوپن ہیں راولاکوٹ تا بنجوسہ روڈ کلئیر ہے جبکہ تولی پیر روڈ موسم صاف ہونے کی وجہ سے کورا پڑنے کے باعث پھسلن بہت زیادہ ہے سیاحوں سے گزارش ہے اس روڈ پر سفر کرنے کے لیے 4*4 گاڑی کا استعمال کریں۔
موسم آج مکمل صاف ہے دھوپ نکلی ہے۔

AJK Tourist Police

Address

Rawlakot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tolipeer Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tolipeer Travels:

Share

Category

Tolipeer Travels

Tolipeer travel aims to promote tourist destinations in Azad Kashmir and Pakistan. Also we provide news related travel and other information about the places. Information about traveling products and much more