Immortal Words

Immortal Words سہارا بنو
یہ ذاتی مفاد سے بڑھ کر معاشرتی فلاح کا کام ہے

*سہارا بنو*
ایک ایسا قدم ہے جو ہمارے درمیان ہم جیسے حقیقی ضرورت مندوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اوپر اٹھانے کا مشن ہے، یہ ذاتی مفاد سے بڑھ کر معاشرتی فلاح کا کام ہے، ہم اپنا ہر قول و فعل مالکِ کل شی کے ساتھ متوسط کر لیتے ہیں تا کہ وہ اس میں برکت عطا فرمائے اور ہمارے افعال و اعمال کو قبول فرمائے.
یہ مشن ہے ہم سب کے لئے، اس معاشرے کے لئے، خالصاً خدا کے لئے.
خدا کے رزق سے خدا کے بندوں کی خاطر اپنی

ذمہ داریوں کی ادائیگی.
یہ کہانی نہیں حقیقت ہے، خدا کے بندوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو خدا کو اس کی مخلوق کے ذریعے پا گئے. ہمارے کالج دور کا واقعہ ہے، ایک سینیئر دوست پڑھائی مکمل کر کے نوکری کے لئے دربدر کی خاک چھان رہا تھا ہر دفتر، ہر صاحب کے پاس چکر لگا چکا تھا، کسی نے اسلام آباد میں نوکری کے لئے ایک سیاسی سفارش ڈھونڈ کر دی اور کہا کہ وہاں فلاں صاحب سے ملو وہ نوکری لگوا دیں گے. جیب میں پڑے پیسوں کا اندازہ لگایا اور خدا سے آس لگا کر روانہ ہو گیا. جہاں کا پتہ لکھا تھا وہاں پہنچے مگر حسبِ روایت ناکامی کا سامنا رہا. نا امید واپسی پر وہیں اسلام آباد میں کسی ڈھابے پر چائے کے لئے رکے اور وہاں ایک بزرگ نے چہرہ دیکھ کر پوچھ لیا کہ
میاں..!!
نوجوان چہرے پر اداسی اور رنج کیسا ہے.؟
حالات تو ویسے ہی دگرگوں تھے بزرگ کو سارا حال بیان کر دیا کہ
اللّٰہ والیو..! تعلیم مکمل کر چکا ہوں والدین کی جمع پونجی تعلیم میں صرف کی اور اب نوکری کے لئے در در خاک چھاننا پڑ رہی ہے، ہر صاحب ہر بڑے بابو سے مل چکا ہوں مگر کہیں سے کوئی امید نہیں.
بزرگ ہنس دیئے
بزرگ کی ہنسی اس صورتحال میں شدید عجیب لگی اور پوچھا کہ حضرت آپ بھی ہماری قسمت پر ہنس دیئے، تو بزرگ گویا ہوئے کہ
میاں تمہارا تو فارمولا ہی غلط ہیں
انہوں نے جواب دیا کہ کیسا فارمولا اور نوکری نا ملنے میں اس کا کیا عمل دخل.
بزرگ نے کہا کہ تم سہارے ݙھونڈ رہے ہو جبکہ ہونا یہ چاہیئے تھا کہ تم *سہارا بنو*
ان حالات میں یہ بات انتہائی عجیب لگی کہ اپنے حالات درست نہیں اوروں کا کیا سہارا بنیں
تو بزرگ نے کہا کہ اچھا یہ بتاؤ کہ تمہارے پاس کتنی رقم ہے.
رقم کا حساب لگایا تو کرایہ اور چائے کے پیسے علیحدہ کر کے کچھ ساڑھے تین سو روپے بنتے تھے.
ان برزگ نے کہا کہ اسی سے شروعات کرو. کچھ کاروبار شروع کرو مگر ایک بات یاد رکھنا کہ ہر روز اپنے منافع کا 5فیصد ان کے دینا جن کا کوئی سہارا نہیں. یہ اللّٰہ کا حصہ سمجھنا ہے اور کبھی قضا نہ ہو اس میں.
باتیں تمام ہوئیں، گھر واپسی کی راہ لی اور گھر پہنچ کر رات سکون کی گزاری، صبح کچھ سوچ و بچار کے بعد سیدھا بازار کا رخ کیا۔ ایک دکان دار سے 2 بچگانہ سوٹ لئے اور اسی کی دکان کے سامنے ایک ریڑھی والے سے اجازت لے کر کہ یار یہ میرے دو سوٹ رکھ لو ساتھ میں بیچ کر کچھ کما لوں گا، کام شروع ہو گیا. شام ہوتے ہی سب سے پہلے جو منافع بنا اس میں سے 5 فیصد اللّٰہ کا حصہ اس کے بے سہارا بندوں کا سہارا بننے کا حصہ علیحدہ کیا اور حقدار تک پہنچا دیا. یوں یہ سلسلہ چل نکلا. خدا کے بندوں کو خدا کا حصہ بلا تعطل پہنچتا رہا اور یہ صرف منافع کا 5 فیصد تھا.
چند ماہ پہلے اس صاحب کا یہ حصہ 30 ہزار تک پہنچ چکا تھا اور اس کی اپنی ذاتی دکان میں اب نظام چل رہا ہے. بس کبھی خدا کا حصہ قضاء نہیں کیا.
اور مزید دوستوں تک یہ فارمولا شیئر بھی کیا جا رہا ہے. ایک نوجوان کو اس کے حصے کا کاروبار بنا کر دیا ہے اور اسے بھی تاکید کی ہے کہ اپنے جیسوں کا سہارا بننا اور خدا کا حصہ قضا نہ کرنا.
اب یہ بات ذہن نشین ہو گئی کہ سہارا ڈھونڈنے کی بجائے سہارا بننے کا فارمولا سب سے کامیاب فارمولا ہے کیونکہ
خدا رحم کرتا نہیں اس بشر پر
نہ ہو درد کی چوٹ جس کے جگر پر
کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر
خدا مہرباں ہوگا عرشِ. بریں پر.

ہماری اس حقیقی کہانی کا پیغام ہمارے ہم عصروں میں دوسروں کے لئے دردِ دل جگانا ہے، آئیں ہم ہاتھ ملائیں اور دوسروں کا سہارا بنیں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور اپنے معاشرے میں موجود ہر شخص کو جو بھی معاشی پستی اور مشکلات سے گزر رہا ہے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اوپر اٹھائیں اور اپنے ملک اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں

وما علینا الاالبلاغ

14/02/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 88-90

11/02/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 85-88

10/02/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 84-85

07/02/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 82-84

05/02/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 79-82

03/02/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 77-79

02/02/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 75-77


31/01/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 73-75

28/01/2023

Surah Albaqrah/سورۃالبقرہ/Ayat 70-73

Address

Rohillanwali
34400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Immortal Words posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share