The Rojhan times

The Rojhan times *No political post are allowed
*Only Admin can make confirmation information
*All members should p

14/04/2024

57 مسلم ممالک میں صرف ایران ہی وہ غیرت مند اور جرآت مند اسلامی ملک ہے جو کمزور ترین معیشت اور بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود یہودیوں ،صیہونیوں اور امریکیوں کو ناکوں چنے چبوا سکتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپنے سے کئی گنا طاقتور اور مضبوط ترین معیشت والے دشمن سے مقابلہ کرنے کے لیے کسی خاص معیشت یا سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ غیرت ،جزبہ شہادت اور قوت ایمانی کی ضرورت ہوتی ہے اور سب سے بڑی بات جس ملک میں ولایت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کا نظام نافذ ہو تو پوری اسلامی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام تمام جنگوں کا فاتح رہا ہے اور اب یہودی ،صیہونی،نصرانی اور امریکی سمجھتے ہیں کہ علی والے بھاگ جائیں گے تو وہ کسی احمقوں کی جنت میں رہتے ہونگے علی والے ظالم و جابر کا ہر میدان میں مقابلہ کرتے رہیں گے ۔۔۔۔۔۔

11/01/2022
روجھان ذرائع کے مطابق روجھان کے کار ڈرائیور محبوب احمد کی ہاتھ پاؤں بندھی ڈیڈی راجن پور کے موضع آسنی بستی گاڈی کے قریبی ...
08/12/2021

روجھان

ذرائع کے مطابق روجھان کے کار ڈرائیور محبوب احمد کی ہاتھ پاؤں بندھی ڈیڈی راجن پور کے موضع آسنی بستی گاڈی کے قریبی ویرانے میں جھاڑوں سے ملی ان کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محبوب احمد سیال کو گزشتہ روز نامعلوم افراد گاڑی کرایہ پرلے گئے تھے پولیس کو اطلاع ملتے موقع پر پہنچ کرڈیڈ باڈی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے دوسرے ان کے ورثہ بھی پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔

21/09/2021

مقامی سرداروں کے منہ پہ تماچہ اس بزرگ کسان کی زبانی سنئیے... اور خود فیصلہ کیجئے کہ یہ لوگ ووٹ کے حقدار ہیں؟...یہاں بات سیاست کی بجائے انسانیت کی ہونی چاہیئے..

اپنے ہی پارٹی کے کونسلروں اور ورکروں سے ملنے کا اسٹائل آپ خود دیکھ لیں ملاقات کرنے والے بھی مایوس آپ سب کے چہرے غور سے د...
09/08/2021

اپنے ہی پارٹی کے کونسلروں اور ورکروں سے ملنے کا اسٹائل آپ خود دیکھ لیں ملاقات کرنے والے بھی مایوس آپ سب کے چہرے غور سے دیکھیں اگلے دن تقریباً 40 نوجوان لاہور گے ڈپٹی صاحب گھر بیٹھا رہ گئے لیکن ان بے روزگار نوجوانوں سے ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا جناب ان ہی لوگوں کی بدولت آج آپ کرسی پر بیٹھے ہیں سردار صاحب دن گزرنے کا پتہ نہیں چلتا غرور کا ہمیشہ سر نیچا ہوتا ہے ہر عروج کو زوال آتا ہے

روجھان/بھونگ واقعہکے شبہ میں روجھان کے چار نوجوان گرفتار کر لئے گئے!!!بھونگ میں مندر واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے اندھا...
08/08/2021

روجھان/بھونگ واقعہ

کے شبہ میں روجھان کے چار نوجوان گرفتار کر لئے گئے!!!
بھونگ میں مندر واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے اندھا دھند پکڑ دھکڑ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے،پولیس نے روجھان سے وزٹ پر گئے چار نوجوانوں کو بھونگ سےگرفتار کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق یاسر،لیاقت لاکا،جلیل جوائیہ اور حفیظ جوائیہ کل موٹر سائیکلوں پر بھونگ کی طرف گئے۔وہاں موجود رحیم یار خان پولیس نے انھیں پکڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھونگ کے قرب و جوار سے تقریبا"ایک سو سے زاِئد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنھیں پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ بھونگ واقعے کے بعد رحیم ہار خان پولیس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر سپریم کورٹ کی جانب سے سوال اٹھایا گیا اور فوری ملزمان کی گرفتاری سمیت کیس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد رحیم ہار خان پولیس کی دوڑیں لگ گئی اور دھڑا دھڑ واقعے کے شبے میں لوگوں کو پکڑنا شروع کر دیا۔جس میں بلاشبہ قصوروار شر پسندوں کو بھی گرفتار کیا ہوگا وہی اسی سلسلے میں دیگر معصوم افراد کو بھی اس کشمکش کے دوران حولات کا منہ دیکھنا پڑگیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے بھونگ واقعے میں پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کا دعوا کیا ہے۔جن کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔امید ہے رحیم ہار خان کے اعلی پولیس افسران اس معاملے کو بلاامتیاز دیکھیں گے بے گناہ افراد کو حقائق پر مبنی تفتیش کے بعد رہا کر دیاجاے گا تاکہ اس ملک کے قانون پسند اور پر امن شہریوں کو قانون کی بالا دستی اور پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اعتماد کو فروغ مل سکے

روجھان کے المناک حادثے پر دلی صدمہ ہوا متاثرہ خاندان سے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتا ہوںاللّٰہ تعالیٰ روجھان حادثہ میں...
31/07/2021

روجھان کے المناک حادثے پر دلی صدمہ ہوا متاثرہ خاندان سے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں
اللّٰہ تعالیٰ روجھان حادثہ میں شہید ہونے والے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحتیابی عطاء فرمائے آمین

روجھان صبح سویرے قتلنزیراحمد ولد آہڑ قوم ملک کو نامعلوم افراد نے پستول کا فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس کو اطلاع...
14/07/2021

روجھان صبح سویرے قتل
نزیراحمد ولد آہڑ قوم ملک کو نامعلوم افراد نے پستول کا فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے بستی نظر خان کے قریب وقوعہ رونما ہوا۔ مقتول چک چانڈکہ روجھان کا رہائشی تھا

وزیراعظم پاکستان عمران خان سُنا ہے آپ ناراض بلوچوں کو منانے کا سوچ رہے ہیں۔۔۔ سومَیں بھی بلوچ ہوںمیں بھی ناراض ہوں۔راجن ...
09/07/2021

وزیراعظم پاکستان عمران خان سُنا ہے آپ ناراض بلوچوں کو منانے کا سوچ رہے ہیں۔۔۔ سو
مَیں بھی بلوچ ہوں
میں بھی ناراض ہوں۔
راجن پور، روجھان
کا باسی ہوں۔
آج تک زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہوں۔ میں دریا کے کنارے آباد ہوں لیکن زرعی پانی نہیں ملتا۔ زیرِزمین پانی کڑوہ ہے، پینے کا پانی مِیلوں دور سے لاتا ہوں۔ اسکول جو ہیں بھی تو وہ ماسٹر صاحبان اور متوَلّیان کی بَیٹھکیں ہیں۔ میری بَچیاں بوائز پرائمری سکولوں میں پَڑھتی ہیں۔ ھَسپتالوں میں ڈاکٹرز آگے رَیفر کر نے کے لیے بَیٹھے ہیں۔ یہاں ہزاروں نوجوان اپنے ڈگریاں لیئے پھرتے روزی اور نوکریوں کی تلاش میں لیکن یہاں سرکاری نوکری بھی سرداروں کے ہاتھ میں دیئے جاتے ہیں مطلب سرکاری نوکریوں کو بھی بیچا جاتا ہے
تھانوں میں چوروں کو کرسیوں پہ بٹھا کر بات کی جاتی ہے۔ اور عدالت کی بجائے گھر میں معاملہ نمٹانے کا کہا جاتا ہے۔ اوروں کی زبان بولتا ہوں تو مجھے وسیبی بِھرا ، دھرتی جایا اور پَڑھا لِکھا کہا جاتا ہے۔ اپنی زبان میں بات کرتا ہوں تو پُھڑشا کہا جاتا ہے۔۔ بچوں کے نام اپنی پسند کے مطابق رکھتا ہوں تو نئی صدی یاد دلائی جاتی ہے۔ نَئی صدی میں اپنے رہن سہن اور تنگیِ حالات کا ذکر کرتا ہوں تو نصیب یا سردار کے ذمے لگا دیا جاتا ہے۔۔ امن و امان کا گہوارہ یہ علاقہ نفرت کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔ بندوق بردار جَتھے نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات۔۔ نہتے لوگوں پہ ٹوٹ پڑتے ہیں۔۔ غربت کی لکیر سے نیچے بھی جینا دو بھر ہو گیا ہے میرا۔۔ شکوے بہت ہیں۔۔ اور ہیں بھی اپ کے بنائے ہوئے آئین کے مطابق درست ۔۔ میں بھی بلوچ ہوں! میں بھی ناراض ہوں! لِہذا مجھے
بھی منائیے!!

Address

Rojhan East

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Rojhan times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share