پاڑہ چمکنی نیوز

پاڑہ چمکنی نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پاڑہ چمکنی نیوز, Media/News Company, Sadda.
(3)

"ضلع کرم کی ہر خبر سب سے پہلے جاننے کے لیے پاڑہ چمکنی نیوز کے ساتھ جڑے رہیں۔" پاڑہ چمکنی نیوز عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیے ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرے گا۔

21/12/2024

ضلع کرم کے صورتحال پر پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا گفتگو

آج اسلامیہ کالج پشاور میں ضلع کرم کے اہلسنت طلبہ تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹی...
21/12/2024

آج اسلامیہ کالج پشاور میں ضلع کرم کے اہلسنت طلبہ تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی، اجلاس میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی، خاص طور پر ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر گہرائی سے غور و خوض ہوا، علاقائی امن کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، اور تمام طلبہ نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ ملکی و علاقائی امن کی بحالی میں صف اول کا کردار ادا کریں گے، طلبہ نے عہد کیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور مستقبل میں علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،

کرم معاملے پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے 2 دن کا وقت مانگ لیا ہے،جرگہ ارکان نے باہمی مشاورت کے بعد فریق کو 2 دن کا وقت دے...
21/12/2024

کرم معاملے پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے 2 دن کا وقت مانگ لیا ہے،جرگہ ارکان نے باہمی مشاورت کے بعد فریق کو 2 دن کا وقت دے دیا ہے،کرم تنازعہ پرامن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہے، پاڑاچنار میں مقامی رہنماؤں کو لائحہ عمل اور طریقہ کار پر اعتماد میں لیا جائے گا، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا،جرگہ کے ارکان انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری سے امن کے قیام کے لیے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔ایک صدی سے زائد پرانے اس تنازعے کے حل کے لیے خیبر پختون خوا حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے،گرینڈ جرگے کے گزشتہ دس دنوں میں 40 سے زائد سیشن منعقد ہوئے ہیں،حکومت گرینڈ جرگے کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے،مشاورت کے لیے پاڑاچنار جانے والے اراکین کو ہیلی سروس فراہم کی جا رہی ہے،انشاءاللہ بہت جلد عوام پائیدار اور مستقل امن کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔عوام سے درخواست ہے کہ وہ کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے کو اہمیت نہ دیں۔
مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

آج بوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 4 مریضوں کو ایدھی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاڑاچنار سے پشاور ریفر کی گئی ۔پوری بوشہرہ قوم فی...
21/12/2024

آج بوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 4 مریضوں کو ایدھی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاڑاچنار سے پشاور ریفر کی گئی ۔
پوری بوشہرہ قوم فیصل ایدھی صاحب،جنرل اے سی،کرم ملیشا اور 73 بریگیڈ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہے جنھوں نے اس محسور علاقے کے مریضوں کو پشاور ریفر کرنے میں مدد کی ۔۔۔

21/12/2024

جمعیت علماء اسلام ضلع کرم کے سینئر نائب امیر قاری تاج محمد کی اہل تشیع اور خاص کر ایم این اے حمید حسین کو پیغام

کل میں نے یہ پوسٹ کی تھی، بہت سے دوستوں نے ایزی پیسہ اکاؤنٹ مانگ رہے تھے۔ یہ  ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے:03078328478 Muhammad R...
21/12/2024

کل میں نے یہ پوسٹ کی تھی، بہت سے دوستوں نے ایزی پیسہ اکاؤنٹ مانگ رہے تھے۔ یہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے:
03078328478 Muhammad Riaz

تصویر میں نظر آنے والی بچی کا نام حسینہ ہے، والد کا نام عادل خان ہے، اور ان کا تعلق قوم چمکنی سے ہے، یہ معصوم بچی کافی عرصے سے ایک سنگین بیماری جراثیم میں مبتلا ہے، پشاور میں اس کا علاج کافی حد تک کروایا گیا، لیکن بیماری میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا مزید علاج پشاور میں ممکن نہیں، اور بہتر علاج کے لیے اسے لاہور منتقل کرنا ضروری ہے، لاہور میں علاج پر تقریباً (چھ لاکھ) روپے کا خرچ آئے گا، لیکن بچی کے والد ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں،اس لیے تمام مخیر حضرات اور انسانیت کے خدمتگاروں سے درخواست ہے کہ اس معصوم بچی کی زندگی بچانے کے لیے مالی امداد فراہم کریں۔ آپ کی مدد اس خاندان کے لیے ایک بڑی نعمت ہوگی۔

03333538032
03078328478 ایزی پیسہ اکاؤنٹ Muhammad Riaz

تصویر میں نظر آنے والی بچی کا نام حسینہ ہے، والد کا نام عادل خان ہے، اور ان کا تعلق قوم چمکنی سے ہے، یہ معصوم بچی کافی ع...
20/12/2024

تصویر میں نظر آنے والی بچی کا نام حسینہ ہے، والد کا نام عادل خان ہے، اور ان کا تعلق قوم چمکنی سے ہے، یہ معصوم بچی کافی عرصے سے ایک سنگین بیماری جراثیم میں مبتلا ہے، پشاور میں اس کا علاج کافی حد تک کروایا گیا، لیکن بیماری میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا مزید علاج پشاور میں ممکن نہیں، اور بہتر علاج کے لیے اسے لاہور منتقل کرنا ضروری ہے، لاہور میں علاج پر تقریباً (چھ لاکھ) روپے کا خرچ آئے گا، لیکن بچی کے والد ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں،اس لیے تمام مخیر حضرات اور انسانیت کے خدمتگاروں سے درخواست ہے کہ اس معصوم بچی کی زندگی بچانے کے لیے مالی امداد فراہم کریں۔ آپ کی مدد اس خاندان کے لیے ایک بڑی نعمت ہوگی۔

03333538032
03078328478 ایزی پیسہ اکاؤنٹ Muhammad Riaz

20/12/2024

خیبر کی تحصیل وادی تیراہ میدان میں جاری آپریشن کے باعث دوہ توئی چیک پوسٹ پر بڑی تعداد میں مقامی افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق قبیلہ زخہ خیل سے ہے۔

20/12/2024

جمعیت علماء اسلام ضلع کرم کے امیر مولانا محمد انور اہل تشیع اور خاص کر ایم این اے حمید حسین کو پیغام

20/12/2024

ایپکس کمیٹی کا ضلع کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ حتم کرنے کا فیصلہ

20/12/2024

ضلع کرم

19/12/2024

آج اسلام آباد میں سیدنا صدیق اکبر کانفرنس میں مولانا شاہ نواز نے ضلع کرم میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی اور پرجوش خطاب کیا۔ ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

19/12/2024

ایدھی فاؤنڈیشن نے بوشہرہ کو بھی ابتدائی طبی امداد کی دوائیں پہنچا دیں۔

19/12/2024

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر طلا محمد کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طلا محمد کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ چئیر مین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

بگن لوئر کرمعلاقہ جات بگن، ٹالو کونج، بادشاہ کوٹ لوئر کرم کے متاثرین / عوام کے سہولیات کے پیش نظر آج ضلعی انتظامیہ/ محکم...
19/12/2024

بگن لوئر کرم
علاقہ جات بگن، ٹالو کونج، بادشاہ کوٹ لوئر کرم کے متاثرین / عوام کے سہولیات کے پیش نظر آج ضلعی انتظامیہ/ محکمہ ہیلتھ/ ہلال احمر کے زیر نگرانی بگن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں کئی مریضوں کو بروقت علاج / ادویات فراہمی کی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم جناب حفیظ الرحمن شاہ صاحب نے ہمراہ ڈی ایس پی محمدی خان، تحصیلدار علیزئی خواجہ اسلام ، مزکورہ فری میڈکل کیمپ میں شرکت کی۔

19/12/2024

پارا چنار اسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں، آج بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے صدہ کو ادویات فراہم کی گئی ہیں،اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔ بیرسٹر سیف۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی پہلی کھیپ  صدہ پہنچا دی گئی۔دوسری کھیپ بھی بہت جلد پہنچادی جاۓ گی۔
19/12/2024

ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی پہلی کھیپ صدہ پہنچا دی گئی۔
دوسری کھیپ بھی بہت جلد پہنچادی جاۓ گی۔

"بھاری اسلحے کی حوالگی کے بغیر راستہ کھولنا ممکن نہیں"۔ صوبائی اور وفاقی حکومت نے کرم کے شیعہ اور سنی مشران کو جرگے کے ذ...
18/12/2024

"بھاری اسلحے کی حوالگی کے بغیر راستہ کھولنا ممکن نہیں"۔ صوبائی اور وفاقی حکومت نے کرم کے شیعہ اور سنی مشران کو جرگے کے ذریعے یہ واضح پیغام پہنچایا ہے کہ کرم کے غیر مسلح ہونے تک (De-weaponization) ٹل پاڑہ چنار شاہراہ کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کو لینا ممکن نہیں ہوگا۔

جرگے کے ایک اہم ذرائع نے میرے ساتھ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ حکومتی موقف ہے کہ علاقے میں عوام کے پاس سرکار سے بھی زیادہ بھاری اسلحہ موجود ہے، جس کی وجہ سے امن و امان قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ اسلحے کی واپسی تک شاہراہ بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب کانوائے پر حملہ ہوتا ہے اور مشکوک افراد کی گرفتاری کی کوشش کی جاتی ہے، تو عوام کی مزاحمت کے باعث یہ ممکن نہیں ہو پاتا۔ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام ایسے مواقع پر نہ صرف مزاحمت ترک ہوگا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔

ان دو نکات پر فریقین، خاص طور پر شیعہ قبائل (سیکرٹری جلال نے آج میڈیا پر یہ بات دہرائی ہے) اتفاق نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے راستہ غیر معینہ مدت کے لیے بند رہنے کا امکان ہے۔

Address

Sadda
26290

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاڑہ چمکنی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share