Kurram today

Kurram today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kurram today, Media/News Company, kurram, Sadda.

اسلام علیکم فرینڈ میری نئی ویڈیو لائیک اورشیر کریں follow
https://youtube.com/?si=iHkGDjJ6IXLtMz9g
https://www.tiktok.com/?_t=ZS-8u9zlIqKT8H&_r=1

27/09/2026

سنٹرل کرم، پاڑہ چمکنی: گنداؤ دندریا میں آج ما۔رٹ۔ر گولہ گرنے سے شفیق کی 22 سالہ بیٹی ز-خ-م-ی ہوگئی، جسے فوری طور پر پاڑہ چنار ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شدید زخ۔موں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شھید ہوگئی۔

علاقے میں مزید افراد کے ز-خمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم بدقسمتی سے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث صورتحال سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا مشکل ہے۔

20/09/2026

ضلع کرم | تحصیل سنٹرل کرم
ضلع کرم کے تحصیل سنٹرل کرم کے علاقے چنارک، کنڈالی اور اورمیگی میں ممکنہ آپریشن کی وجہ سے مقامی آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔
متاثرہ خاندان بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

18/09/2026

کوہاٹ خوفناک دھماکہ ، 25 افراد زخمی

اہم اور تشویشناک خبرذرائع کے مطابق نجیب اورکزئی کو ضلع ہنگو جیل منتقل کیے جانے کے بعد مبینہ طور پر جیل کے عملے کی جانب س...
08/09/2026

اہم اور تشویشناک خبر

ذرائع کے مطابق نجیب اورکزئی کو ضلع ہنگو جیل منتقل کیے جانے کے بعد مبینہ طور پر جیل کے عملے کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا😥

07/09/2026

🚨 افسوسناک خبر
ضلع کرم کے علاقے سنٹرل کرم تیندو (آڈو) میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں دو افراد کے شہید ہوئے ہیں۔
شہید افراد کی شناخت لال ضمیر اور حاجی جمعہ دار کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں عام شہری تھے۔
آج دونوں شہداء کے جسدِ خاکی صدہ سٹی امیر معاویہ چوک میں رکھ کر احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا عصمت اللہ شریف اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تازہ اطلاع | ذرائع کے مطابق تیندو آڈو میں ڈرون حملے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے ...
07/09/2026

تازہ اطلاع |
ذرائع کے مطابق تیندو آڈو میں ڈرون حملے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

06/09/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومِ علیشیرزئی کے 6 تپہ جات کے متفقہ جرگے کی قرارداد

آج مورخہ 6 ستمبر 2026ء بمقام تیندو، قومِ علیشیرزئی، قومِ علیشیرزئی کے 6 تپہ جات کا ایک متفقہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں:

1۔ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں، اور قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملک کے ساتھ ہماری وفاداری قائم و دائم ہے۔ ہم پاکستان کو اسلام اور مسلمانوں کے حقوق، جان و مال کے تحفظ کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ لہٰذا ریاست بھی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق، جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائے۔

2۔ قومِ علیشیرزئی کا علاقہ متعدد ملٹری آپریشنز کا شکار رہا ہے، اور کئی مرتبہ حکومت کی جانب سے اس علاقے کو کلیئر قرار دیا جا چکا ہے۔ لہٰذا عوامی آبادی پر توپ خانے یا بمباری کے ذریعے کارروائی کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ شہری آبادی کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

3۔ علاقے میں امن و امان قائم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جبکہ امن و تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ لہٰذا ریاست تمام شہریوں کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کرے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

4۔ قومِ علیشیرزئی کی آبادی ماضی میں مختلف آپریشنز کے باعث متعدد مرتبہ نقل مکانی کر چکی ہے۔ لہٰذا قوم کا متفقہ فیصلہ ہے کہ آئندہ کسی بھی صورت میں نقل مکانی نہیں کی جائے گی۔ اگر ریاست کی جانب سے ہم پر نقل مکانی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ہم اپنے گھروں اور آبائی علاقوں میں رہنے کو ترجیح دیں گے اور نقل مکانی قبول نہیں کریں گے۔

5۔ قومی جرگہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سابقہ آپریشنز کے دوران شہریوں کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کا فوری اور منصفانہ ازالہ کیا جائے، اور متاثرین کو ان کے نقصانات کا مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔

6۔ اگر کسی فرد نے جرگے کے متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقل مکانی کی یا جرگے کے فیصلے کی مخالفت کی تو جرگے کے طے شدہ اصولوں کے مطابق اس پر 50,00,000 روپے (پچاس لاکھ روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور اس کے خلاف جرگے کے فیصلے کے مطابق دیگر کارروائی بھی کی جائے گی۔

7۔ اگر قومِ علیشیرزئی کے کسی علاقے پر حکومتی کارروائی، سختی یا گولہ باری کی جاتی ہے تو پوری قوم متاثرہ علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

یہ قرارداد قومِ علیشیرزئی کے 6 تپہ جات کے متفقہ جرگے نے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے منظور کی۔

منجانب: قومی جرگہ قومِ علیشیرزئی

05/09/2026

ضلع کرم: پولیس اہلکار مسجد سے اغوا

افسوسناک واقعہ     گاؤں تڑالی، سنٹرل کرم کے رہائشی محمدی خان ولد علیم              خان نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے  مسج...
04/09/2026

افسوسناک واقعہ
گاؤں تڑالی، سنٹرل کرم کے رہائشی محمدی خان ولد علیم
خان نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد گئے
تھے، جہاں سے نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں گرفتار
کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔
یہ واقعہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔
اہلِ علاقہ کی دعائیں اور نیک تمنائیں محمدی خان اور ان
-کے غمزدہ اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں

04/09/2026

سنٹرل کرم تڑالی میں شدید پائرنگ ایس ایچ او اغوا

Address

Kurram
Sadda
26

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kurram today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kurram today:

Shortcuts

Share