15/06/2025
مجموعی طور پر دنیا کا مشاہدہ کریں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہر طرف جنگ و خون، خوف و مایوسی اور دہشت گردی کا راج ہے عجیب بد صورتی سی ہے!
شاید اس سب کی وجہ یہ ہے کہ 24/7 خبریں اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد یا جنگ کا ہر عمل ہم تک فوراً پہنچتا ہے جو کہ خوف اور مایوسی کو بڑھاتا ہے۔
مزید بکھرے ہوئے اور پیچیدہ تنازعات جیسا کہ بہت سی موجودہ جنگیں (جیسے اس-را-ئیل غزہ، یوکرین، ایران وغیرہ) جن میں متعدد فریق اور بین الاقوامی الجھنیں ہیں جو اس خوف و ہراس کا باعث بن رہے ہیں۔
عالمی اداروں میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے اقوام متحدہ اور دیگر امن قائم کرنے والے ادارے اکثر بے اختیار اور مفلوج ہو چکے ہیں۔
یار کوئی تو محبت کی بات کرے❗
پوری نیوز فیڈ ہی جنگ و جنگ ہوئی پڑی ہے۔