Daily SadiqAbad

Daily SadiqAbad صادق آباد سے با خبر رہنے کےلیے

21/07/2026

پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن اور گورنمنٹ کے درمیان مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کا آج رات سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

21/07/2026
21/07/2026

اوگرا کا پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

17/07/2026

پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا، فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں آئندہ ہفتے ہڑتال کرنے کا اعلان

17/07/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ

15/07/2026

*رحیم یارخان:ساوتھ ائیر نے رحیم یارخان سے پروازوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا* ۔

سٹیشن/ سیلز منیجر ساوتھ ائیر رحیم یارخان عبدالغفار شہزاد کے مطابق 18 جولائی سے نافذ العملh شیڈول کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی سے ساوتھ ائیر کی پہلی افتتاحی پرواز زیڈ 8-940 صبح 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر شیخ زید ائیر پورٹ رحیم یارخان صبح 8 بجکر 55 منٹ پر پہنچے گی۔ اور 9 بجکر 40 منٹ پر رحیم یارخان سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گی۔ 11 بجکر 40 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی ۔اس طرح زیڈ 8- 972 اسلام آباد سے 12 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہو کر سہ پہر 2 بجکر 40 منٹ پر رحیم یارخان پہنچے گی۔ عبدالغفار شہزاد نے مزید بتایا کہ اسی روز ہفتہ کی شام زیڈ 8-972 شیخ زید ائیر پورٹ سے کراچی کے لیے 3 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہو گی۔ اور کراچی شام 5 بجے پہنچے گی۔بالکل اس طرح 22 جولائی بدھ کو ساوتھ ائیر کا فلائٹ شیڈول رحیم یارخان کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 جولائی سے نافذ ساوتھ ائیر کا کراچی اور اسلام آباد سے رحیم یارخان کے لئے فلائٹ شیڈول اگلے شیڈول تک نافذ العمل رہے گا۔

10/07/2026

ریسکیو 1122 کو جدید ڈرونز، نائٹ ویژن اور تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ہے تاکہ سیلاب کے دوران دن رات نگرانی، پھنسے ہوئے افراد اور مویشیوں کی بروقت نشاندہی اور فوری امداد ممکن ہو۔ موک ایکسرسائزز مسلسل جاری ہیں جبکہ کشتیوں اور ریسکیو آلات کی تیز تر منتقلی کے لیے خصوصی ٹرکس ہر ڈویژن میں تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں تاخیر نہ ہو۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

10/07/2026

ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، اطلاق کل 10 جولائی سے ہوگا

◀️ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 100 روپے، ویگن کا 200 روپے اور بس کا 300 روپے کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

◀️*ایم 3 موٹروے (لاہور تا عبدالحکیم) 👇🏼*
کار کا ٹول ٹیکس 1000 روپے ہوگا
ویگن کا ٹول ٹیکس 1500 روپے ہوگا
منی بس کا ٹول ٹیکس 2200 روپے ہوگا
بس کا ٹول ٹیکس 3150 روپے ہوگا

◀️*ایم 4 موٹروے (پنڈی بھٹیاں تا ملتان) 👇🏼*
کار کا ٹول ٹیکس 1350 روپے ہوگا
ویگن کا ٹول ٹیکس 1950 روپے ہوگا
منی بس کا ٹول ٹیکس 2900 روپے ہوگا
بس کا ٹول ٹیکس 4050 روپے ہوگا

◀️*ایم 5 موٹروے (ملتان تا سکھر) 👇🏼*
کار کا ٹول ٹیکس 1500 روپے ہوگا
ویگن کا ٹول ٹیکس 2200 روپے ہوگا
منی بس کا ٹول ٹیکس 3250 روپے ہوگا
بس کا ٹول ٹیکس 4600 روپے ہوگا

10/07/2026

رجسٹری کے حوالے سے پہلی اچھی خبر

پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ کے بغیر کمپیوٹراءزڈ موضع جات کی جمع بندی جاری کرنے کی اجازت دیدی

جو موضع جات ابھی کمپیوٹر نہیں ہوے انکی جمع بندی فی الحال جاری نہیں ہوگی

Address

Sadiqabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily SadiqAbad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share