Social Voice

Social Voice سوشل میڈیا پلیٹ فارم

03/08/2026

اللہ آپکو اجر عظیم عطا فرمائے آمین

30/07/2026

لوگ اپنی زندگی میں بہت سی تکلیفوں سے گزر رہے ہوتے ہیں جہاں ان کو بعض اوقات تھوڑے سہارے کی ضرورت پڑ جاتی ہے جہاں ایسا محسوس ہو وہاں کر دیا کرے مدد 🥲💯

19/07/2026

ملتان پولیس کا متنازع اقدام، 7 سالہ بچے کو ہتھکڑیاں لگا کر کچہری پیش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بچے کی والدہ کا مؤقف ہے کہ ہمسایوں سے تنازع کے باعث ان کے تیسری جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق کمسن بچوں کو ہتھکڑیاں لگانا جوینائل جسٹس سسٹم اور بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی شفاف انکوائری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

15/07/2026

پاکستان میں ہمیشہ میرٹ کی دھجیاں اڑا کر سفارش کلچر کو فروغ دیا جاتا ہے، یہ بندہ کس کس کو یاد ہے آج دل دکھ گیا اس شہزادے کو دیکھ کر 🥺😭

13/07/2026

صادق آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر میں مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی

صادق آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دفتر سے ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا رحمت کو والٹ سم کے حصول کے لیے دفتر آنے والی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں اور متاثرہ خواتین کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تاہم، اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا رحمت یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ مؤقف موصول ہونے پر خبر کو اس کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔


لودھراں میں افسوسناک واقعہ، 23 سالہ اقرار اسلام آباد میں ایلومینیم کی دکان پر کام کرتا تھا، ماں کے پاس گیا ہوا تھا جو سل...
10/07/2026

لودھراں میں افسوسناک واقعہ، 23 سالہ اقرار اسلام آباد میں ایلومینیم کی دکان پر کام کرتا تھا، ماں کے پاس گیا ہوا تھا جو سلائی کڑھائی کا کام کرتی تھی، بجلی کا بل لگاتار دوسرے مہینے 10 ہزار سے زائد آیا تو ماں نے اپنا موبائل فروخت کرکے ادا کیا، لڑکے سے ماں کی بے بسی دیکھی نہیں گئی، ماں سے معافی مانگی اور خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،جسم کا 75 فیصد حصہ متاثر ہوا،
20 گھنٹے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

03/07/2026

اج یہ ویڈیو میری نظر سے گزری ایک معصوم بیٹی نے ضد کی ہوگی کہ ابو اج میں بھی ساتھ چلوں گی اس معصوم گڑیا کا اپنے والد کے ساتھ پیار دیکھ کر اس کے نصیب پر دل افسردہ ہو گیا کیوں کہ
"یہ محنت کش باپ اس دھرتی کا وہ خاموش ہیرو ہے جو اپنی بیٹیوں کے چہروں پر مسکراہٹ برقرار رکھنے کے لیے دن رات پسینہ بہاتا ہے۔ مگر افسوس! حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور مسلسل بڑھتے ہوئے قرضوں کا بوجھ بھی آخرکار اسی محنت کش کے کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔

قیامت صغریٰ! ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم پھول مرجھا گئے، مائوں کی گودیں اجڑ گئیں 😭لاہور کے علاقے کاہنہ میں دل دہ...
30/06/2026

قیامت صغریٰ! ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم پھول مرجھا گئے، مائوں کی گودیں اجڑ گئیں 😭
لاہور کے علاقے کاہنہ میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 گھروں کے چراغ گل، پورا علاقہ اشکبار ۔
وزیر صحت پنجاب نے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، ریسکیو حکام کے مطابق ایک خاتون ٹیچر سمیت 25 سے 35 بچے ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے، زیادہ تر بچے کم عمر ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹیوشن سینٹر کی عمارت میں صبح کے اوقات میں اسکول ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچے اسکول کی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آئے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، ٹیوشن سینٹر کےگراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے۔ گھر کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

23/06/2026

سرگودھا کارخانہ بازار میں موجود کریانہ سٹور کے لڑکوں نے ۷ سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر ڈالا۔ قتل کرنے والے درندے
یہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہیں اور دکان کے اوپر ہی رھائش پزیر ہیں۔ سرگودھا پولیس نے دو ملزم گرفتار کر کر تحقیقات شروع کر دیں۔عوام کا مطالبہ ہے کہ سرگودھا میں ہونے والے زیادتی اور قتل میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے
اور سرعام سزا دی جائے۔

17/05/2026

ہائے ماں
ڈہرکی میں گھر والوں سے ناراض ایک بزرگ خاتون نے خو د ک ش ی کی کوشش کی، تاہم محلے والوں نے بروقت پہنچ کر بزرگ ماں کی جان بچا لی۔ بعد ازاں خاتون کے بیٹے نے ان کے قدموں میں گر کر معافی مانگی اور اپنی ماں کو واپس گھر لے گیا۔ یہ منظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

Address

Sadiqabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share