ADSEL News

ADSEL News Sadiqabad News Update

*عید الاضحیٰ کے موقع پر بجلی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے اور عوامی سہولت کے پیش نظر میکپو کی جانب سے چھٹیوں کے دوران ڈ...
18/05/2026

*عید الاضحیٰ کے موقع پر بجلی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے اور عوامی سہولت کے پیش نظر میکپو کی جانب سے چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے افسران کے نام اور رابطہ نمبر جاری کردیے گئے* ۔

*شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال، بجلی بندش یا تکنیکی خرابی کی صورت میں متعلقہ افسران سے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔*

بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ...
18/05/2026

بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چین نے جان بوجھ کر ٹرمپ کو نیچی اور نرم نشست دی تاکہ وہ قد میں چھوٹے نظر آئیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔
اصل ماجرا یہ تھا کہ نشستوں کی اونچائی برابر رکھنے کے لیے ٹرمپ کی کرسی پر ایک اضافی کُشن (سپورٹ) رکھا گیا تھا، جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود بیٹھنے سے پہلے ہٹانے کا اشارہ کیا، جس کے باعث وہ شی جن پنگ کے مقابلے میں تھوڑا نیچے نظر آئے۔

مبینہ سائفر’’امریکہ کو پاکستان کا یوکرین جنگ پر نیوٹرل رہنے کا موقف غیر جانبدار محسوس نہیں ہوتا،اگر وزیراعظم عمران کیخلا...
18/05/2026

مبینہ سائفر
’’امریکہ کو پاکستان کا یوکرین جنگ پر نیوٹرل رہنے کا موقف غیر جانبدار محسوس نہیں ہوتا،اگر وزیراعظم عمران کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن میں سب کچھ معاف کر دیا جائے گا ، دورہ روس عمران خان کا ذاتی فیصلہ سمجھا جارہا ہے ورنہ آگے چلنا مشکل ہو گا‘‘
امریکہ میں پاکستانی سفیر کا لکھا گیا مبینہ سائفر’ڈراپ سائٹ‘منظر عام پر لے آیا.

18/05/2026

مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی عدالت میں تیسری پیشی، ملزمہ کا شور شرابہ!

مسجدِ حرام میں بیت اللہ کے شاذروان اور اس میں نصب کڑوں کی نئی اور دلکش شکل زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سنہری رنگ م...
18/05/2026

مسجدِ حرام میں بیت اللہ کے شاذروان اور اس میں نصب کڑوں کی نئی اور دلکش شکل زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سنہری رنگ میں ڈھلے یہ کڑے سورج کی کرنوں کی مانند چمکتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے خانہ کعبہ کے اطراف کا منظر مزید روح پرور اور پُر وقار محسوس ہوتا ہے۔

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق رواں برس جنوری میں بیت اللہ کی بیرونی نچلی دیوار، یعنی شاذروان، کے سنگِ مرمر کی تبدیلی اور تزئین کا کام مکمل کیا گیا۔ اس کے بعد غلافِ کعبہ کو تھامنے والے کڑوں کو بھی جدید اور خوبصورت انداز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پہلے یہ کڑے تانبے سے بنائے گئے تھے جبکہ بعد میں انہیں چاندی کے رنگ میں تبدیل کیا گیا، تاہم شاذروان کی نئی طرزِ تعمیر کے بعد پرانے کڑے موزوں محسوس نہیں ہو رہے تھے۔ اسی لیے اب ان پر 24 قیراط سونے کی دھات کاری کی گئی ہے جس نے ان کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

شاذروان میں نصب یہ کڑے خصوصی داغ روک فولاد سے تیار کیے گئے ہیں جن پر تقریباً 5 میکرون موٹائی تک سنہری تہہ چڑھائی گئی ہے۔

دوسری جانب بیت اللہ کے دروازے کی چمک اور اس پر کندہ قرآنی آیات کو نمایاں کرنے کے لیے خصوصی صفائی اور پالش کا عمل بھی کیا گیا، حکام کے مطابق بیت اللہ کا دروازہ تانبے سے تیار کیا گیا ہے اور اسے باقاعدگی سے خصوصی مواد کے ذریعے صاف اور چمکایا جاتا ہے۔

مقامِ ابراہیم کے بیرونی فریم کی صفائی اور پالش کا منظر بھی زائرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔

روحانیت اور خوبصورتی کے اس حسین امتزاج نے مسجدِ حرام کے ماحول کو مزید نورانی اور دل موہ لینے والا بنا دیا.

Address

Sadiqabad

Telephone

+923051234507

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ADSEL News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share