19/07/2026
معروف سماجی و سیاسی شخصیت ممتاز چانگ نے جام امین اور جام شیر کی والدہ جام ر حیم ا نڑ جام عمر ا نڑ کی چچی محترمہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی، اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا مانگی۔
اس موقع پر ممتاز چانگ نے اہلِ علاقہ سے ملاقات بھی کی، جہاں ٹلو روڈ کی خستہ حالی اور عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عون خان لغار ی بھی مو جو د تھے انہوں کہا اس عو امی مسلے کو ممتا ز خا ن کے سا تھ مل کے حل کر نے کی یقین دہانی کروائی اور ٹلو روڈ کی تعمیر و مرمت کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا اور اس کے جلد از جلد حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اہلِ علاقہ اور پوری برادری نے ممتاز چانگ ا و ر عون خا ن لغا ر ی کی آمد،
ٹلو روڈ کے مسئلے کے حل کے لیے کی جانے والی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممتاز چانگ کی کوششوں سے یہ دیرینہ عوامی مسئلہ جلد حل ہوگا، جس سے علاقے کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔۔۔۔۔