10/08/2025
واپڈا صادق آباد — ایک انتہائی نالائق محکمہ
جمعرات کی رات رستم کالونی کا ٹرانسفارمر جل گیا۔ ہفتے کی شام 4 بجے نیا ٹرانسفارمر لگایا گیا، جو کہ صرف رات 10 بجے تک ہی چل سکا، پھر دوبارہ جل گیا۔
ٹرانسفارمر کو اتار کر لے گئے، مگر اب تک نہ تو وہ مرمت ہو کر واپس آیا ہے اور نہ ہی کسی اور چیز کا کوئی نام و نشان ہے۔
خدارا کچھ خدا کا خوف کریں! عوام کے بچے شدید گرمی میں تڑپ رہے ہیں۔
عوام وقت پر بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، پھر بھی ذلت اور تکلیف ان کا مقدر بنی ہوئی ہے۔