Shafqat Ullah official

Shafqat Ullah official جب وقت سکھاتا ہے تو یاد بھی رہتا ہے

23/05/2025

transport+satrike+news

28/04/2025
خواجہ صاحب ۔ فکر نہ کرو پاکستانی بھی خطروں کے کھلاڑی ہیں۔  دفعہ 44 لگی ہو  پولیس کے چھاپے کا خطرہ ہو ،چاہے دولہا اندر ہو...
28/04/2025

خواجہ صاحب ۔ فکر نہ کرو پاکستانی بھی خطروں کے کھلاڑی ہیں۔ دفعہ 44 لگی ہو پولیس کے چھاپے کا خطرہ ہو ،چاہے دولہا اندر ہوجائے یہ پھر بھی شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے سے باز نہیں آتے۔

28/04/2025
28/04/2025

ہم خود اپنی سپلائی لائن کاٹ رہے ہیں!

آج گیارہ دن ہو گئے ہیں سندھ میں سڑکیں بند ہیں۔ دو صوبوں کے درمیان تجارتی، معاشی اور روزمرہ زندگی کا تعلق کٹ چکا ہے۔ نہ اجناس کی ترسیل ہو رہی ہے، نہ پیٹرولیم مصنوعات کی آمدورفت۔ ملک کی ایک بڑی سپلائی لائن بند ہے اور بدقسمتی سے اس بحران کا حل نکالنے والا کوئی دکھائی نہیں دیتا۔

دوسری طرف، عالمی منظرنامے پر ایک سنگین خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بھارت مسلسل پاکستان کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب پوری قوم کو اپنے تمام تر اختلافات، مفادات اور تعصبات کو پس پشت ڈال کر یکجان ہو جانا چاہیئے تھا۔ دشمن کا سب سے پہلا ہدف ہمیشہ ایک ملک کی سپلائی لائن پر حملہ کرنا ہوتا ہے تاکہ وہاں نظام زندگی مفلوج ہو جائے۔ مگر افسوس، ہم نے یہ کام خود اپنے ہاتھوں سے کر ڈالا ہے۔

آج بلوچستان کے حالات کشیدہ ہیں۔ خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان سیاسی کشمکش کھلے عام ہے۔ سندھ میں قوم پرست جماعتوں کا دھرنہ طویل ہو چکا ہے اور ریاستی ادارے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ حکومتی بے حسی اور سیاسی قیادت کی نااہلی نے قوم کو ایک ایسی بند گلی میں دھکیل دیا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ہمارے ارباب اختیار کس خواب غفلت میں ہیں؟ کیا انہیں یہ نظر نہیں آ رہا کہ ملک اندر سے کمزور ہو رہا ہے؟ وقت کا تقاضا ہے کہ طاقت اور جبر کی بجائے دانشمندی، مفاہمت اور قومی یکجہتی کا راستہ اپنایا جائے۔
سندھ میں جو بحران جنم لے چکا ہے، اسے مذاکرات اور گفت و شنید سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ مقتدر حلقوں کو چاہیے کہ فی الفور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھائیں اور قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں۔

یہ وقت کسی بھی قسم کی لسانی، سیاسی یا معاشی تفریق کا نہیں ہے۔ یہ وقت صرف اور صرف پاکستان کے پرچم تلے متحد ہونے کا ہے۔ اگر ہم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو خدانخواستہ، اندیشہ ہے کہ دشمن ہماری اندرونی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر وہ نقصان پہنچائے گا جس کا ازالہ نسلوں تک ممکن نہ ہو سکے گا۔

پاکستان ہماری پہچان ہے۔ پاکستان ہماری بقاء ہے۔ آج اگر ہم نے اپنی قوم پرستی کو ذاتی اور لسانی تعصبات پر قربان کر دیا تو کل تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

ہمیں اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے صبر، حکمت اور دانشمندی سے کام لینا ہو گا۔ یاد رکھیں، اختلافات ہر معاشرے میں ہوتے ہیں، مگر زندہ قومیں اپنے اختلافات کو قومی وحدت میں ڈھالنے کا ہنر جانتی ہیں۔
ہمیں بھی اسی عظمت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
۔
تحریر: محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ
صدر | آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

Address

11f
Sahiwal

Telephone

+923008750866

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafqat Ullah official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shafqat Ullah official:

Share