03/09/2025
ایک فٹ کھڑے پانی میں شاید موٹر سائیکل اور گاڑی چلانا ممکن ہو، لیکن بہتا ہوا پانی نہایت طاقتور اور خطرناک ہوتا ہے۔
اکثر موٹر سائیکل سوار اپنے آپ کو سوپر مین کی اولاد سمجھتے ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہ ایک ڈیڑھ فٹ بہتا پانی تو ان کی"پھٹپھٹی" کے سامنے کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا۔۔ اور پھر ۔۔۔ پھر بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔۔
بہت سے گاڑیوں والوں کا بھی یہی حال ہے۔ پانی اگر ایک دو فٹ بھی ہو، لیکن تیزی سے بہہ رہا ہو تو کار کو بہا کر لے جانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔