28/09/2025
چیچہ وطنی سے
*اقبال نگر ن لیگ دور میں لگایا جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ بند، عوام صاف پانی سے محروم*
اقبال نگر مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں عوام کو صاف اور معیاری پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے اقبال نگر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا تھا، مگر انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث یہ اہم منصوبہ بند پڑا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پانی کے اس پلانٹ کی بندش سے ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ دوبارہ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولت میسر آ سکے۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اگر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بند پڑے رہیں تو عوامی فلاح کا مقصد پورا نہیں ہو پاتا۔
رپورٹ: *چوہدری ہشام خالق آرائیں*
*Azad Media HD*
`ڈپٹی بیوروچیف روزنامہ نوید پاکستان ساہیوال`
`جنرل سیکرٹری اقبال نگر پریس کلب`
رابطہ نمبر: *03088353704*