07/03/2025
میرے دردِ دل سے ہیں بے خبر
میرا کرب جاں نہیں جانتے 🍂
میرے آس پاس جو لوگ ہیں
میری تلخیاں نہیں جانتے🍂
میں یہاں رہوں کہ وہاں رہوں
میں جہاں میں چاہے جہاں رہوں 🍂
مجھے آملیں گے عقیدتاً
مجھے غم کہاں نہیں جانتے🍂
یہ جو کر رہے ہیں نصیحتیں
اِنہیں مشوروں کی ہیں عادتیں🍂
دلِ خواب زد! انہیں چھوڑ یہ
تیری داستاں نہیں جانتے🍂