City40 - Sahiwal

City40 - Sahiwal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City40 - Sahiwal, News & Media Website, Sahiwal.

09/05/2024

اوڈ گینگ اینٹوں کے بعد گٹروں کی سلیب بھی اٹھا کے لے جانے لگے

ساہیوال میں اینٹیں چوری کرنے والا اوڈ گینگ بے قابو ہو گیا انتہائی ڈھٹائی اور بغیرتی کے ساتھ گھروں کے باہر موجود اینٹیں ا...
09/05/2024

ساہیوال میں اینٹیں چوری کرنے والا اوڈ گینگ بے قابو ہو گیا انتہائی ڈھٹائی اور بغیرتی کے ساتھ گھروں کے باہر موجود اینٹیں اٹھا کے لے جاتے ہیں روکنے پہ گندی گندی گالیاں دیتے ہیں اور اینٹیں اٹھا کے مارنا شروع کر دیتے ہیں۔

31/03/2024

قصور کس کا ؟؟
ہر مرتبہ قصور بائیک والے کا نہیں ہوتا - گاڑی والے اگر ایک ہاتھ سے موبائل اور دوسرے ہاتھ سے گاڑی چلائیں گے تو ایسا ہی ہو گا -

سیاحت کے حوالے سے یہ سال خونی ترین سال رہا جہاں تقریبا ہر ہفتے حادثے ہوتے رہے - پوری دنیا میں سیاحت ذہنی سکون اور تفریح ...
29/07/2023

سیاحت کے حوالے سے یہ سال خونی ترین سال رہا جہاں تقریبا ہر ہفتے حادثے ہوتے رہے -
پوری دنیا میں سیاحت ذہنی سکون اور تفریح کے لئے کیا جاتا ہے - پاکستان میں تباہ شدہ روڈز ایک ایڈونچر اور زندگی موت کا سوال بن چکا ہے -
اور جن ٹرانسپورٹر کی گاڑیاں اس طرح کے پہاڑی علاقوں میں حادثے کا شکار ہوتی ہیں ان کا ڈھانچہ بھی واپس نہیں آتا- سینکڑوں فٹ کی گہرائی سے گاڑی کو نکلنا ناممکن ہوتا ہے -

ساہیوال سمیت پنجاب کے اکثر شہر بلند ترین نمی کی وجہ سے شدید حبس کی لپیٹ میں - جس کی وجہ سے گھٹن اور گرمی کی شدت میں اضاف...
29/07/2023

ساہیوال سمیت پنجاب کے اکثر شہر بلند ترین نمی کی وجہ سے شدید حبس کی لپیٹ میں - جس کی وجہ سے گھٹن اور گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہو رہا ہے - محمکہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

15/07/2023

ساہیوال:دریائے راوی کے سیلابی پانی نے قطب شہانہ پل کے قریب فیصل آباد ساہیوال جی ٹی روڈ کو کٹاو شروع کر دیا۔
ساہیوال:دریائے راوی کا پانی فیصل آباد ساہیوال مین جی ٹی روڈ کے ساتھ لگ گیا کٹاو تیزی سے جاری
ساہیوال:ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں کٹاو والی جگہ کو بڑے پتھر ڈال کر روکنے کی کوششیں
ساہیوال:دریائے راوی کا کٹاو نہ روکا تو مین جی ٹی روڈ ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

محسن نقوی کی ساہیوال سے گزرنے والی جی ٹی روڈ کی تعمیر نو کی منظوریمنصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب 51 کروڑ روپے ...
08/07/2023

محسن نقوی کی ساہیوال سے گزرنے والی جی ٹی روڈ کی تعمیر نو کی منظوری
منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب 51 کروڑ روپے لگایا گیا ہے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ساہیوال شہر سے گزرنے والی جی ٹی روڈ کی تعمیر نو کی منظوری دے دی۔

ساڑھے 6 کلو میٹر طویل سڑک کے 2 کلو میٹر حصے کو ون وے بھی کیا جائے گا۔ منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب 51 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

ادھر پاکپتن میں دربار حضرت بابا فرید پر مزید سہولیات کی فراہمی کے ایک بڑے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ سالانہ عرس کے فورا بعد منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

17/05/2023

عوام سے التماس ہے کہ باہر والا اڈے والا پل بند ہے اور جوگی چوک والے پل پر بے انتہا رش ہے
عوام رش سے بچنے کے لیے جھال والا پل استعمال کریں

بلدیہ اور میونسپل کارپوریشن والے بھنگ پی کر سوۓ ہوے ہیں - بازار تو بھرے ہی تجاوزات سے ہیں یہ فرید ٹاؤن ساہیوال کا حال ہے...
05/05/2023

بلدیہ اور میونسپل کارپوریشن والے بھنگ پی کر سوۓ ہوے ہیں - بازار تو بھرے ہی تجاوزات سے ہیں یہ فرید ٹاؤن ساہیوال کا حال ہے جہاں جو جس دہائی میں آباد ہوا اسی میں جی رہا ہے -
سڑک کا بس ایک آسرا ہی چھوڑا ہوا ہے باقی پر گیراج ، باڑ، سیڑھیاں ، جنگلے ، اور دس دس فٹ اونچے ریمپ بنا دیے ہیں - جبکہ یہ واحد کالونی ہے جس میں ہر گھر کے پیچھے ایک گلی بھی دی گئی تھی تاکہ سیوریج اور پینے کا پانی مکس نہ ہو - لیکن وہ گلیاں بھی لوگوں نے بیریر اور گیٹ لگا کر بند کر دی ہیں

مشرف کے دور سن دو ہزار ایک کی بات ہے پورے ٹاؤن کی بلدیہ نے ایسی صفائی کی تھی کہ بیس سال تک کسی کو مجال نہیں ھوی اپنا گیراج یا باڑ لگانے کی - اب ایک مرتبہ پھر صفائی کی ضرورت ہے -
باقی کالونی شادمان ٹاؤن ، پاک ایونیو ، جیون سٹی اور رفی گارڈن کی تصویریں لگی ہیں - وہاں بھی لوگ ہی رہتے ہیں - وہاں یہ صورتحال کیوں نہیں ہے - لاہور کی بھی کسی کالونی میں بھی اس کام کی اجازت نہیں ہے -
پچھلی پوسٹ پر جن لوگوں نے بہت اعترض کیا تھا - وہ تفصیل اور تسلی کے ساتھ تصویریں دیکھ لیں اور اپنا محاسبہ خود کر لیں -

یہ ساہیوال کی سب سے مہنگی اور پرانی کالونی فرید ٹاؤن کا حال ہے جہاں لوگ ابھی بھی اسی کی دہائی میں رہ رہے ہیں - ساٹھ فٹ چ...
25/04/2023

یہ ساہیوال کی سب سے مہنگی اور پرانی کالونی فرید ٹاؤن کا حال ہے جہاں لوگ ابھی بھی اسی کی دہائی میں رہ رہے ہیں - ساٹھ فٹ چوڑی سڑک کو باڑیں لگا کر تنگ کیا ہوا ہے دس دس فٹ اونچے ریمپ بناۓ ہوے ہیں - پرانے گھر کی وجہ سے بیریر لگا کر سڑک کو ہی گیراج بنایا ہوا ہے - کوئی پوچھنے والا نہیں -
باقی کسی کالونی میں یہ ٹرینڈ نہیں ہے -آخری تصویر دوسری سکیم کی ہے جہاں کی سڑک دیکھ سکتے ہیں

سٹیزن امپروومنٹ پروگرام ساہیوال اور سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے عذاب بن گیا پورے ساہیوال کی شائد ہی کوئی گلی اور سڑک سلامت ...
06/04/2023

سٹیزن امپروومنٹ پروگرام ساہیوال اور سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے عذاب بن گیا
پورے ساہیوال کی شائد ہی کوئی گلی اور سڑک سلامت رہ گی ہے - اوپر سے پی ٹی سی ایل فائبر ، اور واٹر سپلائی کی کھدائی نے رہی سہی کسر نکال دی ہے - حالیہ تباہ کن بارشوں سے جگہ جگہ کھڈے اور سڑک بیٹھ گئی ہے -
صرف بارش کے پانی کی نکاسی ہی درست ہو جاۓ تو ہمیں اس سیوریج اور واٹر سپلائی کی ضرورت نہیں ہے - ایک دن کی بارش کا پانی دو دو ہفتے کھڑا رہتا ہے -

ساہیوال (شاہی نیوز) تھانہ فرید ٹاؤن سے چند قدم کے فاصلہ پر مسلح ڈکیتی کی واردات۔ 125 سوار تین ڈاکو رفیق جنرل سٹور لوٹ کر...
02/03/2023

ساہیوال (شاہی نیوز) تھانہ فرید ٹاؤن سے چند قدم کے فاصلہ پر مسلح ڈکیتی کی واردات۔ 125 سوار تین ڈاکو رفیق جنرل سٹور لوٹ کر فرار ۔ ذرائع کے مطابق رات 8 بجے 125 پر سوار تین نوجوان ڈاکو جنہوں نے چہرے پر ماسک لگارکھے تھے اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

Address

Sahiwal

Telephone

+92409200000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City40 - Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share