جنوبی امریکہ کا کیپی بارا ایک نیم آبی جانور ہے. اسے آپ کوئی بڑا چوہا بھی سمجھ سکتے ہیں یا اس کے نرم بال وغیرہ دیکھ کر اسے خرگوش کی کوئی نسل بھی سمجھ لیں تو مضائقہ نہیں. کیپی بارا کو آپ کی سمجھ پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا. کیونکہ یہ بہت دوست قسم کا جانور ہے. یہ مگرمچھ سے بھی دوستی کر لیتا ہے تو چھوٹے چھوٹے پرندے اور کچھوے بھی اس کے دوست ہوتے ہیں.
کیپی بارا گھاس کھاتا ہے. کھانے میں یہ بہت نفاست پسند ہے. ہر قسم کا پودا یا گھاس یہ نہیں کھاتا بس جو اسے پسند ہو اسی پر گزارہ کرتا ہے. غالباً جنگل کے کتے بلیاں پرندے وغیرہ سب یہ جانتے ہیں. اسی لئے کسی کو اس سے ڈر نہیں لگتا کوئی اس کے اوپر سوار ہوتا ہے تو کسی نے اسے اپنا تکیہ بنایا ہوتا ہے. کمزور جانور اور پرندے سردی میں اسے اپنا لحاف سمجھ لیتے ہیں.
اچھے لوگ بھی کیپی بارا کی طرح ہوتے ہیں. کمزور چوٹ کھائے ہوئے دھتکارے لوگ ان کی قربت میں خود کو محفوظ پاتے ہیں. لوگوں کو ان سے ڈر نہیں لگتا. ڈرا کر رکھنے والے کبھی اچھے نہیں ہوتے. لوگ ڈر کی وجہ سے خاموش ضرور رہتے ہیں لیکن جس دن انکا ڈر نکل جائے یہ ان ڈرانے والوں کو بھی اپنی زندگی میں سے دھکے دے کر نکال دیتے ہیں.
یہ دُنیا اچھے لوگوں کی اچھائی پر کھڑی ہے. جس دن یہ اچھائی ختم ہوگی اس دن سورج مغرب سے نمودار ہوگا اور قیامت ہوگی. آج بھی چونکہ سورج مشرق سے نمودار ہوا تو اسکا مطلب ہے اچھائی ابھی زندہ ہے. آپ کو اگر اچھے لوگ نہیں ملے تو خود اچھے بن جائیں. اگر کیپی بارا جنگل میں اچھا بن سکتا ہے تو انسانی بستی میں یہ کونسا مشکل ہوگا.
22/10/2023
نشر مکرر
نر ہمیشہ مادہ سے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں
تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
مگر میک اپ نے رخ ہی بدل دیا ہے 😀😁
21/10/2023
مجھے پرواہ نہیں لوگ کیا کہتے ہیں
مجھے نظریں خود سے ملانی ہیں لوگوں سے نہیں 🔥
اسلام علیکم
21/10/2023
میں تم پر اپنی جان بھی لٹا دوں
تم مجھ سے مجھ جیسی محبت تو کرو 🥀
21/10/2023
مجھ سے بھی بات کر لیا کرو🙂
کیا پتا میں تمہاری باتوں میں آجاؤں 🙂
Be the first to know and let us send you an email when Chota bablo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.