Ashfaq Ahmad Rajput bhatti

Ashfaq Ahmad Rajput bhatti Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ashfaq Ahmad Rajput bhatti, TV Network, Sahiwal.

28/04/2025
28/04/2025

نیتن یاہو: میں نے رفح میں ہماری افواج کا دورہ کیا اور انہوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے 12,000 جنگجوؤں کو ہلاک کیا اور ایک بھی عام شہری نہیں۔
نیتن یاہو: گمراہ کن میڈیا کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
نیتن یاہو: ہم شہریوں کے گھروں کو چھوڑنے سے پہلے انہیں نشانہ نہیں بناتے۔
نیتن یاہو: بائیڈن انتظامیہ نے دھمکی دی کہ اگر ہم غزہ میں داخل ہوئے تو ہمارے ہتھیار کاٹ دیں گے، اور ہم نے انہیں بتایا کہ ہم سیٹلائٹ ریاست نہیں ہیں۔
نیتن یاہو: امریکیوں کی طرف سے ہم پر مختلف مراحل پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ غزہ میں داخل نہ ہوں۔
نیتن یاہو: بین الاقوامی برادری کی پابندیوں سے اسرائیل کا گلا نہیں گھونٹنا چاہیے۔
نیتن یاہو: حماس غزہ میں نہیں رہے گی، اور ہم اسے فلسطینی اتھارٹی سے تبدیل نہیں کریں گے۔ ہم خطے کو عسکری طور پر کنٹرول کریں گے۔🖐️🖐️

10/04/2025
20/03/2025
20/03/2025
18/10/2024
15/10/2024

پشتون قومی جرگے کے لیے PTM کی جانب سے جمع کردہ ڈیٹا (وائٹ پیپر) کے مطابق پشتون قوم کی تباہیوں کی وضاحت اور پشتون قوم کے وسائل کی تفصیل:

‏1. پشتون قومی جرگے کے سکرین ڈیٹا کے مطابق 57 لاکھ لوگ IDPs میں شامل ہیں، جن میں سے 23 لاکھ لوگ تاحال بے گھر ہیں۔

‏2. پشتون قومی جرگے کے سکرین ڈیٹا کے مطابق 76,584 لوگ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ وغیرہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

‏3. پختونخوا وطن سے 6,700 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔

‏4. پشتون قومی جرگے کے سکرین ڈیٹا کے مطابق پشتون مساجد پر 200 دھماکے ہوئے ہیں۔

‏5. ڈیٹا کے مطابق 1,738 پشتون مشران کو ذبح کیا گیا ہے۔

‏6. ڈیٹا کے مطابق 7,538 پشتون بارودی سرنگوں کی وجہ سے معذور ہو چکے ہیں۔

‏7. ڈیٹا کے مطابق پشتون علاقوں میں 9,227 بڑے دھماکے ہو چکے ہیں۔

‏8. ڈیٹا کے مطابق 3 لاکھ 70 ہزار مکانات اور مساجد کو مسمار کیا گیا ہے، جن میں سے ڈیڑھ لاکھ مکانات صرف جنوبی وزیرستان کے ہیں۔

‏9. ڈیٹا کے مطابق پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کی 213 پشتون خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔

‏10. ڈیٹا کے مطابق 2,000 علمائے کرام کو صرف وزیرستان میں شہید کیا گیا ہے۔

‏11. ڈیٹا کے مطابق پشتون کے 36 بازاروں کو مسمار کر دیا گیا ہے، جن میں سے 11 بازاروں کا نام و نشان تک مٹ چکا ہے۔

‏12. ڈیٹا کے مطابق کوئٹہ سے لے کر سوات تک 10 لاکھ ایکڑ زمین پر قبضہ ہو چکا ہے۔

‏13. ڈیٹا کے مطابق 22 ہزار لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے، جن کا جرم ابھی تک معلوم نہیں۔

‏14. ڈیٹا کے مطابق اب تک 2 لاکھ 17 ہزار پشتونوں کے شناختی کارڈ بلاک ہو چکے ہیں۔

‏15. ڈیٹا کے مطابق اب تک 23 لاکھ پشتون ڈالری جنگ میں زخمی ہو چکے ہیں۔

‏پختونخوا وسائل:

‏1. کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔

‏2. سوات میں بہترین زمرد کے 70 ملین قیراط موجود ہیں، اور مارکیٹ میں 220 قیراط کی قیمت 4,000 سے 6,000 ڈالر تک ہے۔

‏3. اس سال خیبر سے 40 ٹن فلورائٹ برآمد کیا گیا۔

‏4. کرک سے 11 ماہ میں 65,000 ملین ایم سی ایف گیس برآمد کی گئی ہے۔

‏5. مہمند میں اس سال 1,935 ٹن نیفرائٹ نکالا گیا۔

‏6. مالاکنڈ میں 200 ملین ٹن اور صوابی بلاک میں 100 ملین ٹن ماربل موجود ہے۔

‏7. مہمند میں 1,360,000 ٹن ماربل برآمد کیا جاتا ہے۔

‏8. چترال، جنوبی وزیرستان اور جنوبی پختونخوا میں سالانہ 640,000 کلو چلغوزہ پیدا ہوتا ہے، جس کی قیمت چین میں 18,000 روپے فی کلو ہے۔

‏9. کوہاٹ ٹنل سے روزانہ 30,000 سے 35,000 گاڑیاں گزرتی ہیں، اور ہر گاڑی کا کرایہ 80 سے 450 روپے ہے، جس کا کنٹرول فوجی کمپنی NLC کے پاس ہے۔

‏10. جنوبی پختونخوا کے ڈھاکہ ضلع سے روزانہ 5,000 ٹن کوئلہ برآمد کیا جاتا ہے۔

‏11. درہ آدم خیل سے ہر سال 350,000 ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے۔

‏12. بونیر اور مردان میں 2 ارب ٹن ماربل موجود ہے۔

‏13. چترال میں ایک ارب ٹن ماربل موجود ہے۔

‏14. صرف کرم میں 20 لاکھ ٹن کوئلہ موجود ہے، اس کے ساتھ لوہے کی گیس اور اعلیٰ معیار کا ماربل بھی ہے۔

‏15. بالائی وزیرستان کے پیر گھر میں تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

‏16. گومل کے پہاڑوں میں کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

‏17. باجوڑ میں ہر سال 85,000 ٹن ماربل اور 1,550 ٹن کرومائٹ برآمد کیا جاتا ہے۔

‏18. پختونخوا اور بلوچستان میں 700 کروڑ روپے کے جواہرات ہیں، جو ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔

‏19. عرب ممالک میں تیل کے ہر دس میں سے ایک کنویں سے تیل نکلتا ہے، جبکہ وزیرستان میں ہر تیسرا کنواں کامیاب ہوتا ہے۔ میران شاہ میں اتنا تیل موجود ہے جو پاکستان کی 40 سال کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔

‏20. شمالی وزیرستان میں 36,000 ملین ٹن تانبہ موجود ہے، ایک ٹن تانبے کی قیمت 7,000 ڈالر ہے۔

‏21. تربیلا ڈیم سے 4,000 سے 5,000 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، جسے 250 بڑی فیکٹریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، اور تربیلا ڈیم سے پختونخوا اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔

‏22. لکی بیٹنی کی آئل فیلڈ سے روزانہ 1,000 سے 3,000 بیرل تیل اور 1 سے 5 ملین مکعب فٹ گیس برآمد کی جاتی ہے۔

‏23. ملاکنڈ کے دریاؤں سے 30,000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، جس کی قیمت 1 سے 2 روپے فی یونٹ ہوگی۔

*𝐖𝐡𝐞𝐧 𝐀𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐡𝐚𝐬 𝐩𝐮𝐭 𝐬𝐨𝐦𝐞𝐭𝐡𝐢𝐧𝐠 𝐢𝐧 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐡𝐞𝐚𝐫𝐭 𝐬𝐨 𝐛𝐞𝐥𝐢𝐞𝐯𝐞𝐛 𝐭𝐡𝐚𝐭 𝐰𝐢𝐥𝐥 𝐩𝐮𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐬𝐚𝐦𝐞 𝐢𝐧 𝐧𝐚𝐬𝐢𝐛 𝐭𝐨𝐨*🪻💐🥀*_جب اللہ نے تمہارے دل می...
15/10/2024

*𝐖𝐡𝐞𝐧 𝐀𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐡𝐚𝐬 𝐩𝐮𝐭 𝐬𝐨𝐦𝐞𝐭𝐡𝐢𝐧𝐠 𝐢𝐧 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐡𝐞𝐚𝐫𝐭 𝐬𝐨 𝐛𝐞𝐥𝐢𝐞𝐯𝐞𝐛 𝐭𝐡𝐚𝐭 𝐰𝐢𝐥𝐥 𝐩𝐮𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐬𝐚𝐦𝐞 𝐢𝐧 𝐧𝐚𝐬𝐢𝐛 𝐭𝐨𝐨*🪻💐🥀

*_جب اللہ نے تمہارے دل میں کچھ ڈالا ہے تو یقین رکھو نصیب میں بھی وہی ڈالے گا_

15/10/2024

*زمین کا نبی کریم ﷺ پر فخر کرنا*

نبی کریم روف رحیم صلی ﷲ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت سے پہلے آسمان زمین پر فخر کرتا تھا اور کہتا مجھ میں عرش،سورج،چاند اور فرشتے ہیں، تو ان سب سے خالی ہے لیکن جب نبی مکرم شفیع معظم صلی ﷲ علیہ وسلم کی پیدائش مبارکہ ہوئی اب زمین فخر کرنے لگی اور آسمان سے کہا:
اگرچہ تجھ میں فرشتے،سورج،چاند اور ستارے ہیں لیکن میری پیٹھ پر رسولِ خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم جیسی ذات بابرکات موجود ہے ،عرش کا نور اس ذات مقدسہ کے نور سے ہے،مجھ پر نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم کی بعثت ہوگی اور تبلیغ دین فرمائیں گے،مجھ ہی پر اس خاتم النبیین صلی ﷲ علیہ وسلم کی شریعت نافذ ہوگی۔
تو الله تعالٰی نے زمین کے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی وجہ سے آسمان پر فخر جتانے کو سن کر فرمایا:
اے زمین جب تو نے میرے حبیب محمد مصطفیٰ صلی ﷲ علیہ وسلم کی تشریف آوری پر فخر کررہی ہے تو میں نے تیری مٹی کو مشرق سے مغرب تک اس امت محمدیہ کے لئے پاک کردیا ہے اور اس امت کے لئے تمام زمین کو مسجد بنادیا ہے اسی وجہ سے رسولِ عربی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ تمام زمین کو میرے لئے مسجد اور پاک بنادیا گیا ہے۔
(جنی الجنتین فی شرف اللتین،ص153)

سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا اے یار غار رسول بتائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہاں دفن کیا جائےتو آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا جہاں آپ نے وصال فرمایا بے شک اللہ تعالی نے سب پاکیزہ جگہ پر ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی روح مبارکہ قبض کی ہے.
" مسند ابو یعلی " میں حدیث کے یہ الفاظ ہیں : " میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے " اللہ تعالی ہر نبی کی روح وہیں قبض کرتا ہے جو جگہ اسےسب سے زیادہ محبوب ہو "
تو میں یہ کہتا ہوں کہ رسول کو بھی وہی جگہ زیادہ پسند ہو گی جو اللہ تعالی کو زیادہ پسند ہو گی کیونکہ حب رسول حب الٰہی کے تابع ہوتی ہے اور جو جگہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ پسند ہو وہ سب سے افضل کیوں نہیں ہو گی ؟"
( الشفاء بتعریف حقوق مصطفیٰ 2/91 دار الكتب العلميۃ)

امام عشق و محبت فرماتے ہیں:

خم ہو گئی پشتِ فلک اس طعنِ زَمیں سے
سن ہم پہ مَدینہ ہے وہ رتبہ ہے ہمارا

ہم خاک اڑائیں گے جو وہ خاک نہ پائی
آباد رضاؔ جس پہ مدینہ ہے ہمارا
(حدائق بخشش)

Address

Sahiwal

Telephone

+923008692108

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashfaq Ahmad Rajput bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ashfaq Ahmad Rajput bhatti:

Share

Category