Pakistani Post's

Pakistani Post's Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistani Post's, Gaming Video Creator, Sahiwal.

07/12/2023

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی شہریوں سے افغان مہاجرین کی شادیوں سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے 33 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والے افغان مہاجرین کیلئے رولز میں نرمی کرنا چاہیے اور پاکستان اوریجن کارڈ کیلئے تمام درخواستیں جزوی طور پر منظور کی جاتی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت...
07/12/2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے

07/12/2023

افغانیوں کی جانب سے 14 خودکش بم دھماکے؟ وزیر داخلہ اور حکام کا تفصیلات بتانے سے انکار

لاہور: نگران حکومتی اہلکار اپنے بار بار کیے جانے والے اس دعوے کی تائید کے لیے کسی بھی قسم کی معلومات ظاہر کرنے سے انکاری ہیں کہ رواں برس پاکستان میں ہونے والے 24 میں سے 14 خودکش دھماکوں میں افغان شہری ملوث تھے۔

3 اکتوبر کو نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ جنوری سے اکتوبر تک پاکستان میں 24 خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ'جنوری سے لے کر ابھی تک ہم پہ 24 سوسائیڈ بمبنگز ہوئی ہیں، ان 24میں سے 14 بمبنگز افغان نیشنلز نے کیے ہیں، افغانی لوگ تھے جنہوں نے ہم پر حملہ کیا ہے۔ اس میں پشاور مسجد کا بڑا واقعہ ہوا تھا۔ پولیس لائنز کا، وہ افغانی نے کیا، پھر اس کے بعد قلعہ سیف اللہ میں جو واقعہ ہوا مسلم باغ میں، اس میں سے 6 میں سے5 لوگ جو تھے وہ افغانی تھے

سرفراز بگٹی نے مزید دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس تمام شواہد بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ'ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ وہ جس طریقے سے حملے کیے جاتے، سب کے ایوی ڈینسسز ہمارے پاس موجود ہیں'۔

وزیر داخلہ نے بین الاقوامی اور پاکستانی خبر رساں اداروں کو کئی انٹرویوز میں اس دعویٰ کو دہرایا ہے۔

ان مطلوبہ اعدادو شمار کو نگراn حکومت نے 1.73 ملین افغان شہریوں سمیت تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے یا جلاوطنی کا سامنا کرنے کا حکم دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے گزشتہ ہفتے ڈان ٹی وی کو بتایا کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

جیو فیکٹ چیک نےتفصیلات کے لیے پچھلے ماہ وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے رابطہ کیا, ان سے اس دعویٰ کی تصدیق کے لیے دستاویزات یا ثبوت کی درخواست کی، جس سے یہ بات ثابت ہو سکے کہ پاکستان میں 24 میں سے 14 خودکش حملے افغان مہاجرین یا شہریوں نے کیے تھے۔

انہیں 10، 13، 16، 24 نومبر اور پھر دوبارہ 5 دسمبر کو میسجز بھیجے گئے, انہوں نے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

جیو فیکٹ چیک نے پھر وزارت داخلہ میں ڈائریکٹر جنرل میڈیا، قادر یار ٹوانہ سے رابطہ کیا اور ان معلومات کی درخواست کی۔

انہوں نے 24 نومبر کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس کے بعد بار بار رابطہ کرنے کے باوجود ان کی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں آیا۔

جیو فیکٹ چیک نےیکم اور 5 دسمبر کو سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سے دو مرتبہ رابطہ کیا، لیکن انہوں نے بھی کسی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

07/12/2023

توشہ خانہ کیس فیصلہ معطلی کی عمران خان کی درخواست۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے 11 دسمبر کو دلائل طلب کر لئے۔۔!!!
"اگر 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے دلائل نہ دیے تو دستیاب ریکارڈ کی بنا پر فیصلہ کر دیا جائے گا"۔
اسلام آباد ہائیکورٹ
*Dipty News Networks📰📡*

07/12/2023

1- سولہ ماہ میں گردشی قرضے میں 638 ارب روپے اضافہ ہوا ہے

2-اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3روپے 7پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

3-سوئی نادرن نے گیس مزید 137 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی

4-پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام بعد اب ایک اور پروگرام بھی لے گا

5-افسران کے لئے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کردی گئی اب مفت یونٹس کی بجائے 15 ہزار 858 سے 55 ہزار 536 روپے ماہانہ تک رقم ملے گی

*Dipty News Networks📰📡*

07/12/2023

سپریم کورٹ/ حق مہر کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا، سپریم کورٹ

چھ سال تک حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو 1 لاکھ جرمانہ اور قانونی چارہ جوئی کی ادائیگی کا حکم

حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، سپریم کورٹ

حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کر سکتی ہے، سپریم کورٹ

07/12/2023

‏سپریم کورٹ آف پاکستان

عدالتی تاریخ کا بدترین مقدمہ سماعت کیلئے مقرر، لارجر بینچ تشکیل

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو عدالتی قتل صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

13 سال بعد سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ذوالفقار بھٹو قتل ریفرنس پر سماعت ہوگی
*Dipty News Networks📰📡*

07/12/2023

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کرمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ایس پی سی آر او کو ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ایس پی سی آر او نے افسران سے ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت طلب کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عدالت پولیس کو کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

تحریری حکم کے مطابق سی ٹی او نے بتایا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے لائسنس حاصل کیے۔

تحریری حکم کے مطابق ایس پی آپریشن نے بتایا کہ بغیر لائسنس گرفتار ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہریوں کو ہراساں نہ کرنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
**Dipty News Networks📰📡*

04/12/2023

🥲😐

03/12/2023

Please don't say something lose tockong

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Post's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistani Post's:

Share