
17/02/2024
سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے بارے میں الیکشن کمیشن نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اگلے تین روز میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
اس دوران روالپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیان قلمبند کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سنیچر کو راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں میں سکون کی موت مروں میں اس طرح کی زندگی نہیں جینا چاہتا جو میرے ساتھ ہوا ہے اور اس ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو 70، 70 ہزار کی لیڈ سے ہارے ہوئے تھے ان پر جعلی مہریں لگا کر اتنابڑا کھلواڑ ہوا۔‘
انھوں نے یہ دعویٰ کرنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔