RPO Sahiwal

RPO Sahiwal The Official page for Regional Police Sahiwal, Punjab Pakistan
SAHIWAL REGION includes districts Okara, Sahiwal and PakPattan

05/08/2026
یومِ شہدائے پولیس 2026 | ساہیوال ریجن پولیس"جو قوم اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہے، تاریخ ہمیشہ اس کا سر فخر سے بلند رکھتی ہے...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس 2026 | ساہیوال ریجن پولیس
"جو قوم اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہے، تاریخ ہمیشہ اس کا سر فخر سے بلند رکھتی ہے۔"
شہدائے پولیس وہ عظیم سپوت ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ایثار، بہادری اور فرض شناسی کی لازوال داستان رقم کی۔
یومِ شہدائے پولیس 2026 کے موقع پر ساہیوال ریجن پولیس کی جانب سے پولیس لائنز ساہیوال میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈی آئی جی محمد ایاز سلیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو، ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور دیگر سول و پولیس افسران کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں مرکزی تقریب میں شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ، معزز شہریوں، ممبران امن کمیٹی، وکلاء، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران آر پی او ساہیوال ڈی آئی جی محمد ایاز سلیم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے فرداً فرداً ملاقات کی، انہیں سلامِ عقیدت پیش کیا، یادگاری شیلڈز اور رہائشی پلاٹس کی فائلیں تقسیم کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ساہیوال ریجن پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
اپنے خطاب میں آر پی او ساہیوال نے کہا کہ آج وطن میں قائم امن، عوام کا محفوظ مستقبل اور قانون کی حکمرانی ہمارے شہداء کی بے مثال قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی اور ان کے اہلِ خانہ کی خدمت، عزت اور تکریم ساہیوال ریجن پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
تقریب کے دوران شہداء کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ شرکاء نے شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کے اہلِ خانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔
ساہیوال ریجن پولیس "قربانی کو سلام، وفا کو سلام، شہداء کو سلام

04/08/2026
04/08/2026

ہم اپنے شہداء کے وارث ہیں! پنجاب پولیس کی جانب سے سال 2026 میں 122 پولیس شہداء کے خاندانوں کو چھت کی فراہمی اور گھروں کی تعمیر کے لیے 148 ملین روپے جاری کیے گئے۔

04/08/2026

4 اگست — یومِ شہدائے پولیس
ساہیوال ریجن کے 86 عظیم شہداء کو سلامِ عقیدت، جنہوں نے وطنِ عزیز کے امن، عوام کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال قربانیاں پنجاب پولیس کا سرمایہ افتخار ہیں۔ ہم اپنے شہداء کے ایثار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے مشن کو اسی عزم و حوصلے سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

04/08/2026

سلام شہداء پولیس
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اوکاڑہ پولیس کے 42 بہادر شہداء کو سلام عقیدت۔
شہداء پولیس نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے قوم کے کل کو محفوظ بنایا۔ اوکاڑہ پولیس تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

04/08/2026

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے۔ صوبہ بھر میں 730 مجالس اور 420 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے جامع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈی پولیس اور رضاکار امن و امان کے قیام کے لیے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر سیف سٹیز کیمروں، سپیشل کنٹرول رومز، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر جدید سکیورٹی وسائل کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ عزاداروں اور زائرین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

04/08/2026

سلام شہداء پولیس
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے 1743 بہادر شہداء کو سلام عقیدت۔
شہداء پولیس نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے قوم کے کل کو محفوظ بنایا۔ پنجاب پولیس تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم

Address

Jahaz Ground Sahiwal
Sahiwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RPO Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RPO Sahiwal:

Shortcuts

Share