Sahiwal Division Update

Sahiwal Division Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sahiwal Division Update, Media/News Company, Sahiwal.

خبردار / ہوشیار!ضلع کونسل ساہیوال کی حدود میں واقع غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے بارے میں اہم عوامی اطلاععوام الناس کو مطلع...
25/08/2026

خبردار / ہوشیار!
ضلع کونسل ساہیوال کی حدود میں واقع غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے بارے میں اہم عوامی اطلاع
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع کونسل ساہیوال کی حدود میں واقع درج ذیل پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز درستی و عدم دستیابیِ مطلوبہ قانونی کاغذات اور 'پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رول 5 (ماسٹر پلان)' کی خلاف ورزی کی بناء پر غیر قانونی قرار دی گئی ہیں۔
لہٰذا عوام الناس کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ مندرجہ ذیل ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ کی خرید و فروخت سے مکمل طور پر باز رہیں۔

13/08/2026
13/08/2026

ساہیوال بورڈ میں ڈیجیٹلائزیشن، پیپر لیس ورکنگ اور شفاف آن لائن فیس سسٹم کا افتتاح

ساہیوال: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن، پیپر لیس ورکنگ، آن لائن فیس ڈپازٹ، فنانس آٹومیشن، اسٹور آٹومیشن اور ڈیجیٹل انوینٹری مینجمنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو بورڈ کے انتظامی و مالی امور کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے بٹن دبا کر ڈیجیٹل سسٹمز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز، سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی، کنٹرولر امتحانات نوید عظمت اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

نئے پیپر لیس ورکنگ سسٹم کے تحت بورڈ کے دفتری امور کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، جس سے کاغذی کارروائی میں کمی، ریکارڈ کی بہتر حفاظت، معلومات تک بروقت رسائی اور دفتری معاملات کی مؤثر مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔

طلبہ کے لیے گھر بیٹھے آن لائن سہولیات

ڈیجیٹلائزیشن کا اہم ترین حصہ طلبہ و طالبات کے لیے آن لائن داخلہ اور فیس ادائیگی کا نظام ہے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امیدوار اب دستی فارم جمع کروانے کے بجائے آن لائن داخلہ فارم گھر بیٹھے جمع کرا سکیں گے۔

اسی طرح طلبہ کو آن لائن چالان جاری کرنے اور فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ نیا فیس ڈپازٹ سسٹم بینکنگ سسٹم اور 1Link کے ساتھ مربوط ہوگا، جس کے ذریعے مختلف بینکوں کی موبائل ایپس، آن لائن بینکنگ اور مائیکرو فنانس بینکنگ کے ذریعے فیس ادا کی جا سکے گی۔ ادائیگی کے بعد ریئل ٹائم ویریفکیشن سے فیس کے ریکارڈ کو مزید شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے گا۔

اس سہولت سے طلبہ اور والدین کو فیس جمع کروانے یا داخلہ فارم کے لیے بورڈ دفاتر اور بینکوں کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی، جبکہ وقت اور وسائل کی بھی بچت ہوگی۔

فنانس اور اسٹور مینجمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن

بورڈ کے شعبہ فنانس میں بھی جدید آن لائن نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے آمدن و اخراجات کا ڈیجیٹل ریکارڈ، مالی معاملات کی نگرانی اور متعلقہ معلومات کو منظم انداز میں محفوظ کیا جا سکے گا۔ اس سے مالی امور میں شفافیت، رفتار، جواب دہی اور مؤثر مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح اسٹور آٹومیشن اور ڈیجیٹل انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بورڈ کے اسٹور میں موجود سامان کا مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ سامان کی وصولی، اجرا، موجودہ اسٹاک اور دیگر متعلقہ معلومات کو جدید نظام کے تحت محفوظ اور مانیٹر کیا جا سکے گا، جس سے اسٹور مینجمنٹ میں شفافیت اور جواب دہی مزید مضبوط ہوگی۔

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے بورڈ انتظامیہ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دفتری امور میں رفتار، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل سہولیات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے تاکہ طلبہ، والدین، تعلیمی اداروں اور دیگر سائلین کو زیادہ سے زیادہ خدمات آن لائن فراہم کی جا سکیں اور بورڈ کے انتظامی، مالی اور امتحانی معاملات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے۔

یہ اقدام Government of Punjab کے ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور ساہیوال بورڈ کو ایک زیادہ ڈیجیٹل، پیپر لیس، شفاف اور طلبہ دوست ادارے میں تبدیل کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Govt of Punjab | Maryam Nawaz Sharif | Chief Secretary Punjab | Team MNS # Commissioner Sahiwal

ساہیوال بورڈ میں ڈیجیٹلائزیشن، پیپر لیس ورکنگ اور شفاف آن لائن فیس سسٹم کا افتتاحساہیوال: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن سرکاری اسکول کے طالب علم کے نام۔
میٹرک پوزیشن ہولڈرز کی ڈپٹی کمشنر آفس میں پذیرائی۔
ہونہار طلبہ کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ والدین کی محنت کو سلام، اساتذہ کی کاوشوں کو خراج تحسین۔
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Sahiwal School Education Department, Government of the Punjab

13/08/2026
ساہیوال بورڈ کا انقلابی اقدام،طلبہ کے لیے ’ون بل‘ (One Bill) آن لائن فیس جمع کروانے کی جدید سہولت کا آغاز۔۔۔بورڈ آف انٹر...
13/08/2026

ساہیوال بورڈ کا انقلابی اقدام،
طلبہ کے لیے ’ون بل‘ (One Bill) آن لائن فیس جمع کروانے کی جدید سہولت کا آغاز۔۔۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ساہیوال نے طلبہ کی سہولت کے لیے ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ون لنک (1LINK) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت میٹرک اور انٹر ہکے طلبہ کے لیے "One Bill" کے ذریعے آن لائن فیس جمع کروانے کی جدید ڈیجیٹل سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔
سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی اور یو بی ایل کے مینیجر ابوذر چیمہ نے اس اہم معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز اور ریجنل مینیجر یو بی ایل رضوان رفیق بھی موجود تھے۔
معاہدے کے مطابق، اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام طلبہ کو بورڈ فیس جمع کروانے کے لیے بینکوں کی لمبی لائنوں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ طلبہ اب کسی بھی بینک کی موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ یا ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے گھر بیٹھے انتہائی آسانی سے اپنی فیس ادا کر سکیں گے۔
اس جدید سہولت کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ فیس کی ادائیگی کے بعد طلبہ کو ریئل ٹائم (فوری) تصدیق حاصل ہوگی۔ اس سے فیس جمع کروانے کے پورے عمل میں شفافیت آئے گی اور وقت کی بچت ہوگی۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیجیٹل نظام طلبہ کو روایتی چالان اور بینکوں کے چکروں سے نجات دلائے گا اور فیس ریکارڈ کی بروقت اور درست تصدیق کو یقینی بنائے گا۔
ساہیوال بورڈ کے اس اقدام کو طلبہ اور والدین کو جدید، شفاف اور پیپر لیس (Paperless) خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر زینت لیڈیز کلب کی بحالی کا فیصلہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا عمارت ک...
08/08/2026

کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر زینت لیڈیز کلب کی بحالی کا فیصلہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا عمارت کا معائنہ

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر زینت لیڈیز کلب کو دوبارہ فعال اور بحال کرنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد نے زینت لیڈیز کلب کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ افسران نے عمارت کے مختلف حصوں، دستیاب سہولیات اور کلب کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ عمارت میں قائم سٹی پٹوار خانہ کو متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ زینت لیڈیز کلب کی بحالی کے لیے عمارت کو مکمل طور پر استعمال میں لایا جا سکے۔

افسران نے کہا کہ زینت لیڈیز کلب کی بحالی سے سرکاری افسران، اور ان کی فیملیز کو صحت مند اور مثبت تفریحی سرگرمیوں کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ کلب میں مختلف سماجی، تفریحی اور صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا سکے گا، جس سے افسران اور ان کی فیملی کو معیاری تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایات کے مطابق زینت لیڈیز کلب کی بحالی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ عمارت کو بہتر اور فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwal Division Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahiwal Division Update:

Shortcuts

Share