Azad Media HD

Azad Media HD Verified news. Solid facts. Real evidence. journalism for the people.
🇵🇰Pakistan Zindabad🇵🇰

08/08/2025

میاں چنوں کے غریب باپ کی دہائی، بیٹے پر جھوٹا مقدمہ درج، انصاف کے لیے فریاد۔
سنیں اور خود فیصلہ کریں، صرف آزاد میڈیا ایچ ڈی پر۔

08/08/2025

آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ ہوئی، جس میں ضلع بھر کے پولیس افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن و امان، زیر التواء مقدمات، اشتہاری و مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، پٹرولنگ، نائٹ ڈیوٹی اور سائلین سے خوش اخلاقی کی ہدایت دی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کم عمر ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور عوامی آگاہی مہم چلانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی عوامی اعتماد سے جڑی ہے، ہر افسر دیانتداری سے فرائض انجام دے۔

07/08/2025

پاکپتن، تھانہ صدر میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے والا اے ایس آئی گرفتار
ڈی پی او جاوید چدھڑ کا فوری نوٹس، مقدمہ درج

05/08/2025

چیچہ وطنی: آزاد میڈیا HD کی ٹیم کا 365 نیوز چینل کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر طارق کو مبارکباد، کیک کاٹا گیا۔ 365 نیوز نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بن کر حق کا ساتھ دیا اور امید ہے کہ یہ سفر اسی جذبے سے جاری رہے گا۔

04/08/2025

چیچہ وطنی اقبال نگر بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فٹ پاتھ توڑ کر خطرناک راستہ بنا لیا، جو کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ موٹروے حکام فوری نوٹس لیں۔

رپورٹ: گلفام راشد

04/08/2025

بورے والا میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا پُر وقار آغاز، وہاڑی پولیس کے شہداء کو شاندار خراجِ تحسین
گول چوک بورے والا میں شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو، انجمن تاجران، سول سوسائٹی، شہریوں اور بچوں کی بھرپور شرکت۔
تقریب میں "پاکستان زندہ باد" اور "پنجاب پولیس زندہ باد" کے نعرے گونجے، شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں۔

آزادی کے اصل ہیروز کو سلام، پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں

رپورٹ: اجمل قریشی (بورے والا)

03/08/2025

چیچہ وطنی: شاکر کالونی اور ولی ٹاؤن کے مکین شدید اذیت کا شکار

ریسکیو 1122 اور تھانہ صدر کے قریب بائی پاس پر خانہ بدوشوں نے جھونپڑیاں لگا رکھی ہیں جہاں وہ جانوروں کی باقیات اور کچرا اکٹھا کرتے ہیں۔
اس بدبو اور تعفن سے قریبی آبادیوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔
عوام نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور ستھرا پنجاب ٹیم سے اپیل کی ہے کہ اس جگہ کو فوری صاف کروایا جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

01/08/2025

چیچہ وطنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد
اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔
عوامی خدمت کی ایک شاندار مثال

01/08/2025

میاں چنوں، مریض کو دھکے دے کر نکال دیا گیا
چک نمبر 70 پندرہ ایل، بی ایچ یو ہسپتال میں مریض کئی دنوں سے علاج کے لیے چکر لگا رہا تھا،
نہ ڈاکٹر ملا، نہ علاج ہوا، آخرکار پرائیویٹ عملے نے مریض کو دھکے مار کر ہسپتال سے باہر نکال دیا
ڈاکٹر غائب، عملے کا رویہ غیر انسانی

کیا یہی ہے ٹھیکیداری نظام کا ثمر؟
کیا عوامی صحت کے ادارے اب بزنس بن چکے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کو مثال بنایا جائے۔

ایک لاکھ دلوں کی آواز، آزاد میڈیا HDآج کا دن ہمارے لیے صرف ایک عدد کی تکمیل نہیں، بلکہ عوامی اعتماد، سچائی سے جڑے عزم، ا...
31/07/2025

ایک لاکھ دلوں کی آواز، آزاد میڈیا HD

آج کا دن ہمارے لیے صرف ایک عدد کی تکمیل نہیں، بلکہ عوامی اعتماد، سچائی سے جڑے عزم، اور انصاف کی راہ پر سفر کی ایک بڑی منزل ہے۔
الحمدللہ!
آزاد میڈیا HD نے فیس بک پر ایک لاکھ فالورز مکمل کر لیے ہیں، اور گزشتہ 90 دن میں 64 ملین یعنی 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ویوز آئے۔
یہ اُس آواز کی گونج ہے جو مظلوموں کے لیے اُٹھائی گئی،
یہ اُن آنکھوں کا اعتبار ہے جو سچ دیکھنا چاہتی ہیں،
یہ اُن دلوں کی دعاؤں کا ثمر ہے جنہوں نے ہماری بات کو اپنی آواز بنایا۔

ہم جھکتے ہیں اُن تمام معزز فالوورز کے سامنے جنہوں نے ہمیں صرف فالو نہیں کیا، بلکہ ہر قدم پر سپورٹ کیا، ہمیں حوصلہ دیا، ہماری ہر سچائی کو شیئر کیا، آگے پہنچایا، اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا۔

ہم نے وعدہ کیا تھا کہ آواز بنیں گے، اور ہم نبھا رہے ہیں۔
آج ایک لاکھ افراد کی یہ ڈیجیٹل برادری کسی چینل یا پیج کا ہجوم نہیں ، یہ ایک مقصد ہے، ایک مشن ہے، ایک تحریک ہے

یہ صرف ہماری کامیابی نہیں، یہ عوام کی جیت ہے

ہم وعدہ کرتے ہیں:

ہر مظلوم کی آواز بنتے رہیں گے

کرپشن، ناانصافی، ظلم کے خلاف بولتے رہیں گے

عوامی مسائل، عوامی سچائی اور عوامی حقوق کے لیے قلم اور کیمرہ اٹھاتے رہیں گے

شکریہ پاکستان، شکریہ آزاد میڈیا HD کے سپاہیو!
یہ سفر ابھی رُکا نہیں، یہ تو آغاز ہے۔
اب ہر سچ کو اور بلند کرنا ہے۔
اب انصاف کے ہر دروازے پر دستک دینا ہے۔
کیونکہ ہمارا نعرہ ہے:

نہ بکیں گے، نہ جھکیں گے، بس سچ دکھائیں گے

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

29/07/2025

سی پی آر سیکھو، زندگی بچاؤ، پنجابی وچ آسان طریقہ۔ مکمل ویڈیو ویکھو، آزاد میڈیا HD

Address

Punjab
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Media HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share