Daily Jinnah

Daily Jinnah Only Official Page of Daily Jinnah

19/07/2025
19/07/2025

چکوال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، قصبہ ڈہوڈا اور مضافات میں کہرام مچ گیا
تاجران کا کڑوروں کانقصان ،سینکڑوں گھر زمین میں دھنس گئے،متعدد زمین بوس ، بچ جانے والے مکانات بھی رہنے کے قابل نہیں رہے ،علاقے میں سیلابی ریلہ کئی گھنٹوں تک موجود رہا ،مزید بارشوں کی پیشنگوئی سے شہری شدید خوف واذیت میں مبتلا
48گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی امدادی کاروائی نہ ہو سکی
وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورے کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ قصبہ ڈہوڈا نظر انداز، عوام اور تاجر بڑی امداد کا انتظار کرتے رہ گئے ،انتظامیہ نے اوکے کی رپورٹ دے کر کاغذی کارروائی پوری کردی
،علاقے کی موسمیاتی ندی میں توسیع کا کام نہ ہونے سے ہردوسرے سال سیلاب سے قصبہ ڈہوڈہ شدید متاثر، حکومت کسی بڑے سانحہ کا انتظار نہ کرے ، وزیراعلیٰ و دیگر اعلیٰ حکام علاقے آفت زدہ قرار دے فوری نقصان کا سروے کرانے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا مطالبہ
#/h #
اسلام آباد ( فرحان یونس
ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ جناح/ آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک) ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ پنجاب کا ضلع چکوال حالیہ بارشوں سے شدید متاثر،48گھنٹے کے گزرنے کے باوجود امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے باعث قصبہ ڈہوڈہ کے مکینوں اور تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ،سینکڑوں گھر مسمار، بچ جانے والے گھربھی رہنے کے قابل نہیں رہے، پورا علاقہ دریا کی شکل اختیار کرگیا، کئی فٹ بڑا سیلابی ریلہ گھنٹوں تباہی کا منظر پیش کرتا رہا،ریسکیو ٹیمیں بھی موجود نہ تھیں جبکہ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھتوں اور اونچے علاقوں میں پناہ لی علاقے کی موسمیاتی ندی میں توسیع کا کام نہ ہونے سے ہردوسرے سال بارشوں اور سیلاب سے ضلع چکوال کا قصبہ ڈہوڈہ شدید متاثر ہوتا ہے بار بار نشاندہی کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے جس کا خمیازہ ہمیشہ شہریوں اور تاجران کا بھگتنا پڑتا ہے ہمیشہ اہل علاقہ کو سیلاب اور حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئیوں سے اہلیان ڈہوڈہ شدید خوف میں مبتلا، حکومتی بے حسی کی شدید مذمت، احتجاج، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ کے دوران قصبہ ڈہوڈہ جو سب سے زیادہ متاثر ہوا مکمل طور پر نظر انداز کردیاگیا،انتظامیہ نے اوکے کی رپورٹ دے کر کاغذی کارروائی مکمل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ضلع چکوال کا علاقہ ڈہوڈہ اور دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں شدید تباہی کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں صرف خانہ پوری تک ہی محدود رہی۔ڈوڈا کے علاقے میں متعدد مکان زمین بوس ہوگئے اور جو بچ گئے وہ بھی رہنے کے قابل نہیں رہے کسی بھی وقت زمین میں دھنس سکتے ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔علاقے میں برساتی ندی جس میں بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کا پانی جمع ہوتا ہے عرصہ دراز سے توسیع کا کام نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے جب بھی بارشوں کے باعث سیلاب کی آتا ہے تو پانی اوور فلو ہونے کے باعث پورے علاقے میں پھیل جاتا ہے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی سازوسامان تباہ ہوجاتاہے چکوال کے تاجربھی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اپنا اربوں روپے کا نقصان کرواتے ہیں مگر حکومت اور مقامی انتظامیہ اتنی بے حس ہوچکی ہے کہ صرف کاغذی کارروائی کیلئے علاقے کے راﺅنڈ لگا کر واپس چلے ہیں اور حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے۔ڈوڈا اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں مکان اس وقت تباہ ہوچکے ہیں اور باقی بچ جانے والے مکان بھی زمین بوس ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگرحکام بالا سے اپیل کی ہے کہ علاقے کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دے کر ایک جامع سروے کروایا جائے اور شہریوں اور تاجروں کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ چکوال کے دوران قصبہ ڈہوڈا کو مکمل طور پر نظر انداز کردیاگیا وزیراعلیٰ کو دیگر علاقوں کا فضائی معائنہ کروا کے سب اوکے کی رپورٹ دے دی گئی ،قصبہ ڈہوڈا کے شہری اور تاجر مایوسی کاشکار کسی بڑی امداد کے منتظر تھے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران بڑی امداد کا اعلان ہوگا جس سے ہمارے زخموں پر مرہم رکھا جائے گا مگر انتظامیہ اور حکام نے وزیراعلیٰ کو قصبہ ڈہوڈا کے حوالے س بے خبر رکھا جس کے باعث عوام اور تاجروں میں شدید مایوسی پھیل گئی ۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث پہلے سے تباہی کا شکار عوام کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے اور کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائے تاکہ جو شہریوں اور تاجروں کے پاس جمع پونجی برائےنام رہ گئی ہیں اس کو بچایا جاسکے۔








https://dailyjinnah.com/home/?p=25604 Ko
https://thepenpk.com/devastating-rains-flood-wreak-havoc-in-chakwals-dhoda-town/

Daily Jinnah December 30 ,2023 Islamabad Edition
30/12/2023

Daily Jinnah December 30 ,2023 Islamabad Edition

Daily Jinnah March 16,2023
15/03/2023

Daily Jinnah March 16,2023

15/03/2023

Daily Jinnah Newspaper March 16,2023

عمران خان نے اچانک آرمی چیف کو توسیع دینے کی بات کیوں کیایک طرف امریکی سازش دوسری طرف ملاقاتیں اور حمایت کی درخواستیںMJB...
13/09/2022

عمران خان نے اچانک آرمی چیف کو توسیع دینے کی بات کیوں کی

ایک طرف امریکی سازش دوسری طرف ملاقاتیں اور حمایت کی درخواستیں

MJB TV
میں محسن جمیل بیگ کے انکشافات








ویڈیو لنک 👇👇👇👇

Qamar Bajwa will not Take Any Extension on Imran Khan Demand | Mohsin Baig Latest MJB Tv

https://youtu.be/RbxsTcnXtC0
23/08/2022

https://youtu.be/RbxsTcnXtC0



FIFA World Cup /PAK ARMY will provide security to international Event at QATARFIFA World Cup /PAK ARMY will p...

MJB TVاسد عمر کو عدم اعتماد کی تحریک کے دوران وزارت اعظمی کی پیش کش نہیں کی گئی تھیخود کو اہم ثابت کرنے کےلئے اسد عمر اس...
11/08/2022

MJB TV

اسد عمر کو عدم اعتماد کی تحریک کے دوران وزارت اعظمی کی پیش کش نہیں کی گئی تھی

خود کو اہم ثابت کرنے کےلئے اسد عمر اس طرح کے دعوے کررہے ہیں

عدم اعتماد کی تحریک میں کسی کو نہیں خریدا گیا

عارف نقوی کی وڈیو ممنوعہ فنڈنگ کیس کو مزید مضبوط کرے گی

عمران خان اس کیس کو سیاسی بنانا چاہتا ہے

خیرات کا پیسہ سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنا جرم ہے

سینیئر صحافی محسن جمیل بیگ کی MJB TV میں اہم گفتگو

Video link 👇👇👇
https://youtu.be/aDyFQk4x9wM




TVAsa...

شہباز گل عمران خان کا ماؤتھ پیس ہےجہاد عمران  خان کے بس کی بات نہیںنیوٹرلز جب تک عمران خان کو چلا رہے تھے سب اچا تھامزید...
10/08/2022

شہباز گل عمران خان کا ماؤتھ پیس ہے

جہاد عمران خان کے بس کی بات نہیں

نیوٹرلز جب تک عمران خان کو چلا رہے تھے سب اچا تھا

مزید بہت کچھ دیکھئے Insdier with Mohsin J. baig میں۔۔۔

لنک 👇👇👇
https://youtu.be/GSl6CMEtdPA





Gill is mouth piece of Imran Khan | Mohsin Baig's Comments on Shehbaz Gill | MJB TV

Address

Sahiwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Jinnah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Jinnah:

Share