28/09/2025
سوات: پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی ارشاد خان کی مدینہ کالونی جواجہ آباد میں فضل ہادی بابو کی ہجرہ آمد ، گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مقامی چیئرمین اور فضل ہادی بابو کے مابین ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد اہلیان مدینہ کالونی نے احتجاج بھی کیا تھا۔ ارشاد خان نے کہا کہ شکر ہے کہ بات افہام و تفہیم سے حل ہوگئی کیونکہ یہ آپ کا محلہ نہیں بلکہ ایک گھر ہے اور ناظم محمد رحمان عرف سپین آپ کا بھائی اور محلہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مدینہ کالونی کے عوام کا اتفاق ہے اگر اس طرح پختونوں میں اتفاق آیا تو وہ دن دور نہیں کہ پختون ایک مظبوط قوم بن کر ابھریں گی۔