Swatnama

Swatnama A multilingual archive of Swat, Gandhara, regional history, culture, and heritage

ریاست سوات سیدو ھسپتال پرائیویټ وارډ
11/09/2026

ریاست سوات سیدو ھسپتال پرائیویټ وارډ

ریاست سواتد باچا صاحب د طرف نه دعوت نامه
10/09/2026

ریاست سوات
د باچا صاحب د طرف نه دعوت نامه

ایک بار ضرور پڑھیں …..ایک صاحب ہر شام اپنے بیٹے سے کہتے، ’’بیٹا! موبائل کم استعمال کیا کرو۔‘‘بیٹا خاموشی سے موبائل ایک ط...
10/09/2026

ایک بار ضرور پڑھیں …..

ایک صاحب ہر شام اپنے بیٹے سے کہتے، ’’بیٹا! موبائل کم استعمال کیا کرو۔‘‘
بیٹا خاموشی سے موبائل ایک طرف رکھ دیتا، مگر چند لمحوں بعد پھر اسکرین روشن ہو جاتی۔
ایک دن بیٹے نے اچانک پوچھا، ’’ابو! آپ خود دن بھر فون پر کیا کرتے ہیں؟‘‘
وہ مسکرائے، ’’ضروری کام ہوتے ہیں، بیٹا۔‘‘
بیٹے نے معصومیت سے کہا، ’’تو پھر میرے کام غیر ضروری کیسے ہوگئے؟‘‘
یہ سوال معمولی تھا، مگر باپ کے اندر کہیں بہت گہرا اتر گیا،
اس رات انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے گھر کو موبائل کی اسکرین کے بغیر دیکھا۔
بیوی سامنے بیٹھی تھی، مگر دونوں کے درمیان برسوں سے ایک خاموش فاصلہ موجود تھا۔
بیٹی اپنے کمرے میں تھی، جس کی آواز اب صرف ضرورت کے وقت سنائی دیتی تھی۔
اور بیٹا، جو کبھی شام ہوتے ہی باپ کے پاس آ بیٹھتا تھا، اب ایک بند دروازے کے پیچھے تھا۔
انہیں اچانک احساس ہوا کہ وہ بچوں کو موبائل سے دور کرنے کی کوشش میں بہت دیر کر چکے ہیں۔
موبائل بچوں نے نہیں، بڑوں نے گھر میں داخل کیا تھا۔
بچوں نے صرف وہی عادت سیکھی تھی جو انہیں وراثت میں ملی تھی۔
اگلے دن انہوں نے گھر میں ایک نیا اصول بنایا: کھانے کی میز پر کوئی موبائل نہیں ہوگا۔
بیٹے نے فوراً پوچھا، ’’صرف کھانے کی میز پر؟‘‘
وہ کچھ دیر خاموش رہے، پھر بولے، ’’نہیں، آج سے ہماری زندگی کی میز پر بھی نہیں۔‘‘
انہوں نے ہفتے کی ایک شام ’’اسکرین فری‘‘ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
پہلی شام کچھ عجیب گزری سب ایک دوسرے کو دیکھتے رہے، جیسے برسوں بعد ملاقات ہوئی ہو۔
پھر باتیں شروع ہوئیں، ہنسی لوٹی، پرانے قصے نکلے اور خاموشیاں پگھلنے لگیں۔
بیٹے نے پہلی بار اپنی زندگی کا ایک ایسا خواب بتایا جو وہ کسی اسکرین پر لکھ نہیں پایا تھا۔
باپ نے محسوس کیا کہ بچہ موبائل کا عادی نہیں تھا، وہ توجہ کا محتاج تھا۔
ہم نے بچوں کو اسکرین نہیں دی، ہم نے انہیں اپنی مصروفیت کا متبادل دیا ہے۔
اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ بچے ہم سے بات کیوں نہیں کرتے۔
یاد رکھیے، بچے ہماری نصیحتوں سے کم اور ہماری زندگی سے زیادہ سیکھتے ہیں۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسکرین سے باہر کی دنیا دیکھیں، تو پہلے ہمیں خود اسکرین سے نظریں اٹھانا ہوں گی۔
کیونکہ بچوں کا بچپن کسی ایپ میں محفوظ نہیں ہوتا، وہ والدین کی موجودگی میں پروان چڑھتا ہے۔
اور بعض اوقات بچے کو مہنگا کھلونا نہیں، صرف یہ یقین چاہیے ہوتا ہے کہ ابو کا فون مجھ سے زیادہ اہم نہیں۔ اپنے بچوں کا خیال رکھیں ، اچھی تربیت کریں اچھے والدین کا حق اداکریں..

ریاست سوات کے چند گمنام سپاھی 1926
09/09/2026

ریاست سوات کے چند گمنام سپاھی 1926

NOTIFICATION.No: 14(4)-FI(SOI)/66. The President of Pakistanhas been pleased to confer the title of “His Highness”with 1...
08/09/2026

NOTIFICATION.
No: 14(4)-FI(SOI)/66. The President of Pakistan
has been pleased to confer the title of “His Highness”
with 15 Guns Salute, on Major General ,
H.Pk., HQA., CIE., of in recognition of
the outstanding services rendered by him to the country.

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک قبیلے کا سردار اپنے گھوڑے پر سوار تنہا صحرا میں سفر کر رہا تھا۔ سفر کے دوران اس نے دیکھا کہ ای...
07/09/2026

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک قبیلے کا سردار اپنے گھوڑے پر سوار تنہا صحرا میں سفر کر رہا تھا۔ سفر کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک شخص ریت میں دھنسا پڑا ہے۔ سردار نے گھوڑا روکا، نیچے اترا، اور اس شخص کے جسم پر جمی ریت ہٹائی۔ قریب سے دیکھا تو وہ نیم بے ہوش ہو چکا تھا۔
سردار نے اسے ہلایا جلایا تو وہ آہستہ سے آنکھیں کھولتے ہوئے پانی… پانی… کی کمزور آواز نکالنے لگا۔
وہ رندھی ہوئی آواز میں بولا،
“پیاس نے میرا حلق اور زبان سوکھے چمڑے کی طرح اکڑا دی ہے۔ اگر پانی نہ پیا تو مر جاؤں گا۔”
سردار نے سوچا کہ یہ شخص بالکل اجنبی ہے، اردگرد کے کسی بھی قبیلے سے تعلق نہیں رکھتا۔ نہ جانے کب سے یہاں بے یار و مددگار پڑا تھا۔
اس نے گھوڑے کی زین کے ساتھ بندھی چھاگل اتاری اور اجنبی کے ہونٹوں سے لگا کر اسے پانی پلایا۔ اجنبی نے جی بھر کر پانی پیا، پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے بولا،
“اے رحم دل شخص، میرا گھوڑا شاید کہیں بھاگ گیا ہے۔ کیا تم مجھ پر ایک اور احسان کرو گے؟ مجھے اپنے ساتھ بٹھا کر کسی قریبی جگہ پہنچا دو، تاکہ میں کوئی سواری ڈھونڈ سکوں۔”
سردار نے خوش دلی سے کہا،
“ہاں، کیوں نہیں۔”
وہ گھوڑے پر بیٹھ کر بولا،
“آؤ، میرے پیچھے بیٹھ جاؤ۔”
اجنبی نے زمین سے اٹھنے کی کوشش کی، مگر نقاہت کے باعث دو تین بار گر پڑا۔ پھر ہانپتی آواز میں بولا،
“اس سنگ دل صحرا نے میرا سارا زور چھین لیا ہے۔ براہِ کرم، کیا آپ خود نیچے اتر کر مجھے گھوڑے پر سوار ہونے میں مدد دے سکتے ہیں؟”
سردار فوراً نیچے اترا اور اسے سہارا دے کر گھوڑے پر بٹھانے لگا۔
لیکن جیسے ہی اجنبی بیٹھا، اس نے اچانک سردار کے پیٹ میں ایک زور دار لات ماری اور گھوڑے کو ایڑ لگا کر تیزی سے بھگا لے گیا۔
سردار نے آوازیں دیں۔ اجنبی کچھ فاصلے پر رکا، مڑا اور طنزیہ لہجے میں بولا،
“شاید تم حیران اور شرمندہ ہو کہ ایک اجنبی نے تمہیں دھوکا کیسے دے دیا۔
سنو! میں ایک راہزن ہوں اور لٹیرے سے رحم کی امید رکھنا بے کار ہے۔ چیخنے چِلانے سے بھی کوئی فائدہ نہیں۔”
سردار نے بڑے وقار سے جواب دیا،
“میں ایک قبیلے کا سردار ہوں۔ نہ میں بھیک مانگتا ہوں نہ رحم کی درخواست کرتا ہوں۔
میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ بات میری شرمندگی کی نہیں، بلکہ تمہاری ذمہ داری کی ہے۔
جب تم اس نایاب نسل کے گھوڑے کو منڈی میں بیچنے جاؤ گے تو لوگ ضرور پوچھیں گے کہ یہ کہاں سے ملا۔
انہیں میرا نام بتانا… کہ فلاں قبیلے کے فلاں سردار نے مجھے تحفے میں دیا ہے۔
لیکن یہ قصہ ہرگز مت سنانا کہ تم نے صحرا میں بے یار و مددگار بن کر کسی بھلے انسان کو لوٹا ہے۔
ورنہ لوگ بے رحم صحراؤں میں مدد کے طلبگار اجنبیوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں گے۔”
(عربی حکایات قصص و عبر سے ماخوذ — عربی سے اردو ترجمہ)

امیر زیب خان آف بونیر باجکٹہ اور ولیعھد صاحب میانگل اورنگزیب  کے ساتھ۔ 1970 کی تصویر۔ اس دن امیر زیب خان نے ولیعھد صاحب ...
06/09/2026

امیر زیب خان آف بونیر باجکٹہ اور ولیعھد صاحب میانگل اورنگزیب کے ساتھ۔
1970 کی تصویر۔
اس دن امیر زیب خان نے ولیعھد صاحب کو گاڑی بطور تحفہ دی تھی جو امیر زیب خان نے دبئی سے امپورٹ کی تھی

یہ تزکره اپنی تعریف کے لئے نہیں بلکہ صرف اور صرف اس لئے کہ آج کے زمانے کے لوگوں کو پتہ چلے کہ اس وقت کے لوگ اپنے ولی عہد سے ان کی ایمانداری اور عدل انصاف پسندی اور مخلصانہ رویہ اور لوگوں کے درد اور تکلیف کے احساس کو سمجھنے کی وجہ سے کتنا پیار اور محبت کرتے تھے۔۔۔۔۔

Saidu Baba
06/09/2026

Saidu Baba

ریاست سوات   حاجی سعدالله خان منګلور ۔ د 1965 د جنګ غازی۔ تاریخ پیدائش: 07/02/1942 نن ھم د خپل جمات موُذن دے الله دے لری...
04/09/2026

ریاست سوات حاجی سعدالله خان منګلور ۔
د 1965 د جنګ غازی۔
تاریخ پیدائش: 07/02/1942
نن ھم د خپل جمات موُذن دے الله دے لری

        Photo: Jauhar Ali Khan
04/09/2026


Photo: Jauhar Ali Khan

Address

Saidu Sharif

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swatnama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share