01/03/2025
پریس ریلیز
پروفیشنل لائیرز فورم کا شمولیتی اجلاس، نئے عہدیداران کا انتخاب
آج پروفیشنل لائیرز فورم کا ایک شمولیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد وکلاء نے فورم میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر فورم کے نئے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا۔ سید جہانزیب ایڈوکیٹ کو چیئرمین، شیراز علی ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری اور ذیشان خان ایڈوکیٹ کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں فورم کے سینئر وکلاء اور بانی ممبران رشید علی خان ایڈوکیٹ، یاسین آمان ایڈوکیٹ، عصمت علی ایڈوکیٹ، رشید خان ایڈوکیٹ، بلال خان ایڈوکیٹ، عادل خان ایڈوکیٹ، سمیع اللہ ایڈوکیٹ، پرویز خان ایڈوکیٹ اور اجمل خان ایڈوکیٹ موجود تھے۔ اس کے علاوہ معزز وکلاء جنہوں نے فورم میں شمولیت اختیار کی، ان میں محمد زیشان ایڈوکیٹ، سمیع اللہ ہاشم ایڈوکیٹ، زیشان خان ایڈوکیٹ، معاذ خان ایڈوکیٹ، عبدالحمید ایڈوکیٹ اور رحیم اللہ ایڈوکیٹ شامل تھے، جنہوں نے فورم کی ترقی اور اس کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
نئے منتخب عہدیداروں نے فورم کو مزید مضبوط بنانے اور قانونی پیشے کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔ پروفیشنل لائیرز فورم کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وکیل منہاس یوسفزئی ایڈوکیٹ نے بھی رکنیت حاصل کی۔
سید جہانزیب ایڈوکیٹ، چیئرمین منتخب ہونے پر اپنے خطاب میں کہا کہ فورم کا مقصد وکلاء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کی پیشہ ورانہ ترقی اور ایک دوسرے سے تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ شیراز علی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری نے فورم کے ممبران کے درمیان تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ ذیشان خان ایڈوکیٹ، پریس سیکرٹری نے فورم کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو میڈیا کے ذریعے مزید اجاگر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
فورم کے بانی ممبران نے فورم کی کامیاب شروعات اور اس کے مستقبل کے منصوبوں پر خوشی کا اظہار کیا اور نئے منتخب عہدیداروں کو نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔