08/09/2026
میرپور خاص ڈویژن میں پچھلے ایک ماہ سے تیز جنوب مغرب کے سمت سے ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے. جس سے موسم کافی خشک گوار ہے . دن / رات کے درجہ حرارت معمول سے کم دیکھنے کو مل رہی ہے. امید ہے چند روز بعد میرپور خاص ڈویژن کے بیشتر مقامات خاص طور سامارو روڈ میں موسم تبدیل ہونے کے امکانات ہیں. 12 ستمبر کے بعد دن کے درجہ حرارت میں اضافے کے امکانات ہیں. خلیج بنگال میں 10-12 ستمبر کے درمیان طاقتور ہؤا کا کم دباؤ تشکیل پانے کے امکانات ہے. ہمارے اب تک کے مشاہدے کے مطابق کم دباؤ مغرب میں حرکت کرکے گجرات. راجھستان تک پہنچ سکتا ہے. میرپور خاص ڈویژن میں اس سسٹم میں کتنے بارشیں ہونگے. اس کے لئیے 11 ستمبر کا انتظار کرنا ہوگا. تب جاکر صورتحال واضح ہوگے. موسم کے مکمل اور صحیح خبروں سے باخبر رہنے کے لئیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں