Roras News Hd

Roras News Hd Roras News Hd

13/12/2024
27/01/2024

اس ملک میں انسانیت واقعی شاید مر گئ ھے۔الیکشن کے لئے ڈاکٹروں کو سرکاری ھسپتالوں سے نکال کر الیکشن ڈیوٹی پر لگایا جا رہا ھے۔اسی سلسلے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال سمبڑیال میں تعینات تمام اسپیشلسٹ ڈاکٹر ( میڈیکل اسپیشلسٹ ،چائلڈ اسپیشلٹ ،سرجن،آرتھوپیڈیک اسپیشلسٹ ،ماہر امراض چھاتی و ٹی بی،اینستھیزیا اسپیشلسٹ سمیت دیگر اسپیشلسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹروں)اور ایمرجنسی میں دن رات ڈیوٹیاں کرنے والے اکثر میڈیکل آفیسران کی 2 دن کی الیکشن ڈیوٹی کی ٹریننگ اور الیکشن کے دوران پریزائیڈنگ افسران کے طور پر بھی ڈیوٹیاں لگائی گئ ہیں۔اب قابل غور بات یہ ہے کہ اگر سارے اسپیشلسٹ ڈاکٹر الیکشن ٹریننگ اور ڈیوٹی پر ھوں گے تو ان کی غیر موجودگی میں ہسپتال میں ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کا علاج معالجہ کون کرے گا۔سول ہسپتال سمبڑیال میں روزانہ تقریباً 1000-1200 مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ھے۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹر و ایمرجنسی میڈیکل آفیسران کی ڈاکٹر کی ڈیوٹیاں لگا کر سمبڑیال کی عوام کو کس کے رحم و کرم پر چھوڑا جا رہا ھے۔ الیکشن کے ھونے کا بدلہ غریب مریضوں سے کیوں لیا جا رھا ھے۔اس عوام دشمنی کا ذمہ دار کون ھے۔ سب جانتے ھیں الیکشن والے دن ھسپتالوں میں کسی ناخوشگوار واقعے کے پیشِ نظر ایمرجنسی کا نفاذ کیا جاتا ہے اور عملہ کی چھٹیاں بھی کینسل کی جاتی یا یہ صرف دکھاوے کے لئے ڈرامے بازیاں کی جاتی ھیں۔جب ڈاکٹر ہی الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے تو کیسی ایمرجنسی کا نفاذ ۔ایسی ایمرجنسی کے نفاذ کی ڈرامے بازی کی بجائے الیکشن ٹریننگ اور الیکشن کے دنوں میں ہسپتال کو ہی تالہ لگا دیں اور مریضوں کو اللّٰہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔(تھوڑا نہیں زیادہ سوچئیے) رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے روڑس نیوز کے CEO شمس رحمت صاحب

21/01/2024

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تصاویر بھی جاری دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کی تصدیق اداکارہ سنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنا نام سنا شعیب ملک کر دیا سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سے قبل شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا سابق کپتان سے علیدگی کی جانب اشارہ کر چکی تھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا تھا شادی اور طلاق دونوں ہی انتہائی مشکل فیصلے ہیں شعیب اور ثانیہ کے درمیان ڈھائی سال سے کوئی رابطہ نہیں تھا اداکارہ ثنا جاوید کی بھی اپنے پہلے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ ناچاکی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں سنا جاوید اور عمیر جسوال اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر پہلے ہی ہٹا چکے ہیں رپورٹ کر رہے تھے ہمارے روڑس نیوز کے CEO شمس رحمت صاحب

ضرورت نمائندگان۔ملک بھر سے اور دوسرے ممالک سے روڑس نیوز چینل کو نمائندگان کی ضرورت ہے خواہش مند ہے رابطہ
21/01/2024

ضرورت نمائندگان۔
ملک بھر سے اور دوسرے ممالک سے روڑس نیوز چینل کو نمائندگان کی ضرورت ہے خواہش مند ہے رابطہ

20/01/2024

ڈاکٹر فردوس عاشق اوان کا کہنا ہے غریب عوام کے حقوق کی بالا دستی کلیئے دن رات محنت لگن سے کام کرنا میری زندگی کا مقصد ہے ،اور شخص اللّٰہ تعالٰی کی مخلوق کی خدمت میں لگ جاتا ہے اسکے کام کرنے کے لیے پروردگار خود لگ جاتا ہے ،اور میں ایک ورکر ہوں ،جو ورکر ہوتا ہے اس کی رسائی اپنے لوگوں تک کسی وقت بھی یقینی ہوتی ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹریٹ اور اپنے حلقہ انتخاب این اے 70 کے مرکزی الیکشن ہال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام الناس کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ میں اور میرا بھائی چوہدری طاہر محمود ہندلی صبح چار بجے تک اپنے سیاسی رفقائے کارساتھیوں کے گھروں کے باہر انہں منظم متحرک کرنے کے لیے دستک دے رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی جو ہمارے ساتھ سپورٹ ہے اسے بیان کر رہے ہیں اور کہا کہ عوام کی ہمارے ساتھالیکشن میں جوسپورٹ ، جدوجہد ہے اس کو بیان بھی کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جہاں اپ بیٹھے ہیں اس کے اندر بھی جلد ہم ایک بھرپور کمبینیشن بنانے جا رہے ہیں ہم نے بڑا سوچ سمجھ کے پی پی 44 کو اوپن کیا تھا کیونکہ یہاں پہ مختلف برادریوں سے جڑے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں انہوں نے کہا یہاں ایک بار جوالیکشن لڑتے ہیں میرے وہ لوگ جو این اے70 میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ نیچے کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت ساروں کی بہت ساری مجبوریاں ہیں ہم نے یہ طے کیا تھا کہ میرے وہ لوگ جو کسی زنجیروں کی پابندیوں کے ساتھ این 70 کا ووٹ تو ڈالیں گے لیکن نیچے جو ہے میں ان کے پاؤں کی زنجیریں کھول کران کے ہاتھ جو بندھے ہوئے ہیں ان کو میں کھولوں اور ان کو تھوڑا سا سپیس دوں کہ وہ نیچے کیا سلیکشن کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک مشاورتی ٹیم کام کر رہی ہے، ابھی ہماری مشاورت مکمل نہیں ہوئی ہے ہم یہ چاہیں گے کہ پی پی 44 میں جو شخص آپ کے ساتھ کھڑا ہو آپ اس کے ساتھ کھڑے ہوں، اور جو آپ کی عزت اور احترام اور طاقت بنتا ہے آپ اس کی طاقت بنیں اور کہاساتھیو اسی ایک مقصد کے لئے ہم سیاست کر رہے ہیں ، چونکہ ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں نسل در نسل غلامی کی جڑیں کاٹنی ہیں ،عوامی حقوق کی بالا دستی کی عملی جنگ لڑنی ہے،اور محرومیوں کی پاتال میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو معیاری زندگی فراہم کرنے کے لیے استحکام پاکستان پارٹی نے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کی قیادت میں کام کرنا ہے اور آٹھ فروری کو عقاب پر مہر لگا کر پاکستان کے ترقی خوشحالی کے لئے عملی کردار ادا کرنا ہے. رپورٹ کر رہے تھے ہمارے روڑس نیوز کے CEO شمس رحمت صاحب

20/01/2024

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کا کہنا ہے حافظ_آباد والو_نوازشریف صاحب نے گالیاں بھی سنی , دھرنے بھی برداشت کیے , بدتمیزی و بدتہذیبی بھی برداشت کی لیکن عوام کی خدمت سے ایک دن بھی غفلت نہیں برتی , لوڈشیڈنگ , دہشتگردی , مہنگائی کو ختم کیااور پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا



رپورٹ کر رہے تھے ہمارے روڑس نیوز ایچ ڈی کے CEO شمس رحمت صاحب

20/01/2024

سمبڑیال ذیشان صدف کا کہنا ہے
وکلاء برادری کی عزت و تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دوں گا وکلاء کو تمام سہولیات کی فراہمی میرا نصب العین ہوگا ان خیالات کا اظہار نومنتخب جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سمبڑیال ذیشان صدف ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ورسالکے کے سیاسی و سماجی ورکر رانا کاشف سے ملاقات کے دوران کیا جہاں رانا کاشف نے انہیں جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سمبڑیال منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ذیشان صدف کا کہنا تھا کہ کالے کوٹ کی قدر کو بڑھانا سمبڑیال بار اور بینچ کی بہتری کے اقدامات میرے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ سینئر وکلاء کا احترام اور جونیئر کو عزت کے رشتہ میں پرو کر رکھنا میری تعلیم کا حصہ ہےانکا مزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری کے بھرپور ساتھ کی بدولت مجھے جس منصب پر فائض کیا گیا ہے انشاءاللہ اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھاؤں گا۔رپوٹ کر رہے تھے ہمارے روڑس نیوز کے CEO شمس رحمت صاحب

20/01/2024

سیالکوٹ سے اپ ڈیٹ کرتے ہیں سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والی چار پروازیں موسم کی خرابی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اتار دی گئی ہیں جس میں
FZ337. Dubai
OV505. Muscat
QR626. Doha
PK746 Jeddha
سے آنے والی پروازیں شامل ہیں۔ جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بحرین اور دبئی جانے والی دو پروازیں بھی گہری دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے روڑس نیوز کے ceo شمس رحمت صاحب

بریکنگ نیوز "سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
20/01/2024

بریکنگ نیوز "
سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

Address

Roras Sialkot
Sambrial
310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roras News Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share