SMB Express News

SMB Express News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SMB Express News, Media/News Company, Sambrial.

09/06/2026

نذیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیالکوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

نذیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، سیالکوٹ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کو مختلف بیماریوں کے لیے مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں ہیپاٹائیٹس، شوگر، بلڈ پریشر، نفسیاتی مسائل، لقوہ اور معدہ کے امراض کے مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا۔

اس موقع پر مفت ہیپاٹائیٹس ٹیسٹ، بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ مریضوں کو بروقت تشخیص اور بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف عوام کو فائدہ پہنچا بلکہ ہمیں بھی عملی طور پر سیکھنے اور اپنے علم میں اضافہ کرنے کا بہترین موقع ملا۔

📍 نذیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، سیالکوٹ
(سمبڑیال وزیر آباد روڈ، نزد اڈہ بیگووالہ)

07/06/2026

بنو قابل انٹری ٹیسٹ کا پنڈال سج چکا ہے

جو رجسٹریشن نہ کر سکے ہوں
وہ 5بجے سے پہلے فارورڈ سپورٹس تشریف لائیں
20 عدد رجسٹریشن ڈیسک موجود ہوں گے
موقع پر بھی رجسٹریشن ہو جائے گی

📅 انٹری ٹیسٹ: 7 جون
⏰ وقت: شام 5:00 بجے
📍 Forward Sports, Adda Sahowala, Sialkot

آن لائن
📝 رجسٹریشن: banoqabil.org

ٹیسٹ دینے والے اپنے ساتھ شناختی کارڈ یا ب فارم ، مارکر ، پین/پنسل ساتھ لائیں

06/06/2026

پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ضلع سیالکوٹ کے صدر چوہدری مبشرحسین ایڈووکیٹ بنو قابل ٹیسٹ میں سکولوں کے طلباء و طالبات کی شمولیت کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں

06/06/2026

بنو قابل ٹیسٹ سیالکوٹ کے آرگنائزر عثمان غنی کی خصوصی گفتگو

الخدمت فائونڈیشن پڑھے لکھے نوجوانوں کی سکلز کو مزید نکھارنے کیلئے 29 مختلف کورسسز کروا رہی ہے جو انفرمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق ہیں

یہ کورسسز مکمل طور پر مفت کروائے جا رہے ہیں
اس ٹیسٹ میں داخلہ لینے کیلئے ضلع سیالکوٹ کے طلبہ و طالبات کیلئے اپیٹیوڈ ٹیسٹ 7 جون کو5 بجے شام فارورڈ سپورٹس میں منعقد کروایا جا رہاہے

06/06/2026

بنو قابل
الخدمت فائونڈیشن پڑھے لکھے نوجوانوں کی سکلز کو مزید نکھارنے کیلئے 29 مختلف کورسسز کروا رہی ہے جو انفرمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق ہیں

یہ کورسسز مکمل طور پر مفت کروائے جا رہے ہیں
اس ٹیسٹ میں داخلہ لینے کیلئے ضلع سیالکوٹ کے طلبہ و طالبات کیلئے اپیٹیوڈ ٹیسٹ 7 جون کو5 بجے شام فارورڈ سپورٹس میں منعقد کروایا جا رہا ہے

مزید بتا رہے ہیں امتیازاحمد بریار
سرپرست الخدمت فائونڈیشن

28/05/2026

سمبڑیال کے ایک مقامی سکول میں منعقد ہونے والی سائنس نمائش نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ اس نمائش میں بچوں نے تیزابی بارش، نظام شمسی، واٹر فلٹریشن سسٹم، انسانی جسم کے اہم اعضا جیسے گردوں اور پھیپھڑوں کے ماڈلز سمیت چاروں موسموں کی عکاسی نہایت خوبصورتی سے پیش کی۔

مزید برآں، طلبہ نے ماڈرن سٹی اور گرین ہاؤس جیسے جدید تصورات کو بھی ماڈلز کی صورت میں پیش کر کے حاضرین کو متاثر کیا۔ نمائش کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اول، دوم اور سوئم انعامات تقسیم کیے گئے۔

یہ نمائش نہ صرف بچوں کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوئی بلکہ ان کے اندر تحقیق، تخلیق اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کیا۔ ایسی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

22/05/2026

سمبڑیال کی منڈی مویشاں میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن کا انعقاد

خوبصورت بکروں کی ریمپ پر واک

155 کلو کا بکرا پہلا انعام لے گیا

09/05/2026

سمبڑیال میں افواج پاکستان سے اظہار محبت کیلئے ڈرائی پورٹ چوک پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
ہزاروں افراد کی شرکت

26/04/2026

پی ٹی آئی کا30واں یوم تاسیس

ایم این اے بریگیڈئیر (ر) محمد اسلم گھمن کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

پی ٹی آئی کارکنان کے نام پیغام۔۔۔۔۔

PTI Khyber Pakhtunkhwa PTI Punjab Imran Khan Famous Dave's Bar-B-Que of America

10/04/2026

نیکی بانٹنے سے ہی بڑھتی ہے 🤍

ماہِ رمضان المبارک کے دوران، *فارورڈ سپورٹس* نے الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے "الخدمت افطار دسترخوان" کے تحت روزہ داروں کیلئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

اس دسترخوان کو کامیاب بنانے کے لیے بہت اس افراد نے بلا معاوضہ اپنی خدمات سرانجام دیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی تقریب " الخدمت والنٹیئر امید کے چراغ" کے عنوان سے منعقد کی گئی، جس میں رضاکاروں کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ستارہ امتیاز فخر سیالکوٹ *خواجہ مسعود اختر* صاحب تھے

مزید دیکھیں اس رپورٹ میں۔۔۔۔



Alkhidmat Foundation Pakistan Alkhidmat Foundation Sindh Forward Sports - Pvt Limited

Address

Sambrial

Opening Hours

Monday 09:00 - 07:00
Tuesday 09:00 - 07:00
Wednesday 09:00 - 07:00
Thursday 09:00 - 07:00
Saturday 09:00 - 07:00
Sunday 09:00 - 07:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMB Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share