
18/08/2025
*نالہ ایک میں سیلابی صورتحال:*
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔
نالہ ایک میں موضع بدوکے کے قریب تقریباً 50 فٹ چوڑا شگاف پڑا جس کے نتیجے میں 30 سے 40 ایکڑ زرعی زمین پر پانی پھیل گیا اور کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔ اب پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ MRL نہر کا لیول بھی کم ہے اور انلیٹ کے سپل گیٹس کھول دیے گئے ہیں تاکہ پانی زرعی زمین سے بہہ سکے
تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی بھوپالوالہ میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔جہاں پر محکمہ صحت, ریسکیو 1122، لائیو اسٹاک , لوکل گورنمنٹ , زراعت اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈریینج , ہائی وے , لوکل گورنمنٹ اور محکمہ مال کو ہدایات جاری کیں کہ سڑکوں میں آنے والی پلیوں کو فوری طور کھلوائیں تاکہ سلابی پانی کے نکاس میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔