24/12/2025
سمندری ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے آفتاب وسیم اور ایس ایچ او تھانہ ترکھانی علمدار حسین نے عوام کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ نیو ایئر نائیٹ اور نیو ائیر کے دن ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ایچ او نے نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہے۔معصوم شہری اکثر خوشی کے نام پر ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بن جاتے ہیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔موٹر سائیکل ون ویلنگ نہ صرف غیرقانونی بلکہ جان لیوا بھی ہے۔
نیو ایئر کی خوشیاں کسی کے غم میں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔
پولیس گشت کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہے۔شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔پرامن ماحول ہی مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔پولیس نے شہریوں سے نیو ایئر ذمہ داری کے ساتھ منانے کی اپیل کی
ڈبل اے میڈیا گروپ