17/03/2025
*قابل غور، قابل افسوس*
صدیوں سے ہر علاقے میں کہیں نہ کہیں سے نامعلوم لاشیں ملتی رہتی ہیں۔ لیکن جب بھی کبھی تحصیل سمندری سے کوئی بھی نامعلوم لاش ملتی ہے، تو اس کے غسل اور کفن دفن کے لیے پولیس کو کافی مسائل درپیش ہوتے ہیں جیسا کہ لیٹ نائٹ کسی بھی دکان سے کفن نہیں ملتا اور مرد و عورت کو غسل دینے کے لیے کوئی فرد بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ جس کی مثال اج دوپہر ایک نامعلوم لڑکی کی لاش نہر سے ملی جس کو غسل دینے کے لیے متعدد گھروں سے عورتوں کا پتہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی بھی عورت ہسپتال میں غسل دینے کو تیار نہ ہو سکی، میڈیا پریس کلب سمندری کی جانب سے کسی بھی نامعلوم لاش کے فوری فری کفن کے لیے 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
03336503540
03007665087